geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیوقوف نہ بنیں: ٹرمپ کا مقصد ہماری صحت کا تحفظ نہیں

May 21, 2020 0 1 min read
Immigrants
Share this:

Immigrants

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں بغیر دستاویز سرحد پار کر کے داخل ہونے والے تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کے احکامات میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے بظاہر یہ اقدام کورونا کی وبا اور امریکا کے پبلک ہیلتھ سسٹم میں پائے جانے والے خدشات کے پیش نظر کیا ہے۔ اس حوالے سے امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن ’سی ڈی سی‘ کے ڈائریکٹرروبرٹ ریڈ فیلڈ نے سابقہ احکامات کی تجدید کی۔ ان احکامات کے تحت بارڈر گارڈز کو یہ اختیارات حاصل تھے کہ وہ غیر دستاویزی تارکین وطن کو ان کے آبائی ملک یا جس ملک سے وہ امریکا میں داخل ہوئے وہاں واپس بھیج دیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بظاہر امریکا کے غیردستاویزی تارکین وطن یا سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کے کیسز کی چھان بین کے نظام کو مزید سخت اور پیچیدہ بنانے کی بھی کوشش کی ہے۔ امریکا میں سب سے زیادہ غیر دستاویزی تارکین وطن میکسیکو سے داخل ہوتے ہیں اور سیاسی پناہ کی درخواست دیتے ہیں۔ جس کے بعد ان کے کیس کی قانونی جانچ پڑتال میں ایک سال لگ جاتا ہے۔

سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بارڈر کنٹرول کے احکامات میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ صحت عامہ کے حکام میں غیردستاویزی تارکین وطن کی نگرانی مشکل ہے اور وہ کورونا وائرس کی روک تھام یقینی نہیں بنا پائیں گے۔ انتظامیہ کو ڈر ہے کہ غیردستاویزی تارکین وطن یا سیاسی پناہ کے متلاشی افراد صحت عامہ کے ادارے بھی اس صورتحال سے نہیں نمعاشرتی فاصلہ برقرار رکھنے، خود کو الگ تھلگ رکھنے یا قرنطینہ سے متعلق ہدایات پر عمل نہیں کرپائیں گے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کورونا وائرس کی وبا کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان احکامات کا اصل مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن کی پالیسی کو مزید سخت بنانا ہے۔

‘امیگریشن پالیسی فاردی امیریکن سول لیبرٹی یونین‘کی ڈپٹی ڈائریکٹر آنڈریا فلورس کہتی ہیں،”صدر ٹرمپ صحت کی پالیسی سے فائدہ اُٹھانے اور کورونا بحران کی آڑ میں امریکی سرحدوں پر امیگریشن اور پناہ کے خاتمے کے اپنے دیرینہ مقاصد حاصل کرنے پر تُلے ہوئے ہیں۔‘‘ فلورس نے مزید کہا،”بیوقوف نہ بنیں، ٹرمپ کا مقصد ہماری صحت کا تحفظ نہیں، وہ صرف تقسیم کے بیج بو کر اپنے سیاسی ایجنڈا کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔‘‘

پیر کے روز صحت عامہ کے 40 ماہرین کے ایک گروپ نے سی ڈی سی کے موقف سے اختلاف کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ کو ایک خط ارسال کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ صحت عامہ کو جواز بنا کر لوگوں کو قانونی طور پر ملک میں داخلے سے نہیں روکا جا سکتا۔

دریں اثنا ،امریکا اور کینیڈا نے اپنی مشترکہ سرحد مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک نے اس سے پہلے 21 مارچ کو سفری پابندی عائد کی تھی تاکہ کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

موجودہ بندش اب 21 جون تک جاری رہے گی لیکن کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اوٹاوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ،”امکان ہے کہ تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کر دی جائے۔‘‘ کینیڈا کی اکثریت امریکی سرحد سے آٹھ ہزار آٹھ سو اکانوے کلومیٹر کے قریبی علاقوں میں رہتی ہے۔ سرحد کے دونوں طرف کی آبادیوں میں قریبی روابط ہیں۔

Share this:
Mahmoud Abbas
Previous Post فلسطینی صدر کا امریکا اور اسرائیل سے تمام معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان
Next Post جرمن آئین غیر ملکیوں کو بھی تحفظ فراہم کرتا ہے، مگر کیسے؟
DW Made in Germany - BND

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.