geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شوگر کمیشن کی جانب سے ہٹائے گئے ایف آئی اے افسر کا جوابی وار

April 23, 2020 0 1 min read
Sugar Commission
Share this:

Sugar Commission

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) شوگر انڈسٹری کی مدد کرنے پر منگل کو شوگر کمیشن کی جانب سے ہٹائے گئے ایف آئی اے عہدیدار نے بدھ کو ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل واجد ضیاء کو تفصیلی خط لکھا ہے جس سے کمیشن کے ہی کام کرنے کے طریقہ کار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

افسر نے خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات کے حوالے سے ایف بی آر اور ایس ای سی پی کے کردار پر نظر ڈالنے کی کوشش کی وجہ سے ان اداروں سے وابستہ کمیشن ارکان ناراض ہوگئے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ان کے ماضی کے کام اور ساکھ کے باوجود میڈیا میں گمراہ کن معلومات پھیلا کر انہیں بدنام کیا گیا۔

وزارت داخلہ کے ایک ذریعے نے دی نیوز کو اس خط کی نقل فراہم کی ہے۔

خط میں افسر کا کہنا ہے کہ کمیشن کے قیام کا مقصد وہ حقائق اور اصل وجوہات سامنے لانا تھا جن کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور ساتھ ہی ان کمپنیوں کی جانب سے اپنی مصنوعات کے متعلق دستاویزات کی تیاری / خریداری / فروخت کے متعلق حقائق و وجوہات سامنے لانا تھا۔

لہٰذا انہوں نے ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کو مختلف تاریخوں پر خط لکھا، اس اقدام نے کمیشن کے دیگر ارکان کو ناراض کر دیا اور انہیں ایسا لگا کہ یہ شوگر ملوں کو رعایت دینے کے مترادف ہے۔

افسر کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایف بی آر اور ایس بی پی سے افغانستان کو کی جانے والی برآمد کی تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کی، افغانستان کو ہونے والی برآمد میں جعلسازی کے متعلق خدشات کی نشاندہی کی اور درخواست کی کہ جو معلومات فراہم نہیں کی وہ فراہم کی جائیں اور یہ بھی کہ زیر دستخطی نے کوئی معلومات نہیں چھپائی بلکہ متعلقہ محکموں نے اب تک یہ معلومات فراہم نہیں کیں۔

انہوں نے کہا، اس کے علاوہ انہوں نے کمپنی کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور جامعہ (اسپریڈ) شیٹ تیار کی جس میں افغانستان کو کی جانے والی تمام برآمد، پاکستانی ٹرکوں کی تعداد، ڈرائیور کا نام اور پاکستان کے کسٹم دستاویزات کے مطابق افغان ٹرکوں کی معلومات شامل تھیں لیکن مطلوبہ معلومات اب تک نہیں ملیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب ٹیم نے گھوٹکی میں سائٹ کا دورہ کیا تو یہ بات علم میں آئی کہ ایف بی آر نے شوگر ملوں کا کوئی ریکارڈ نہیں بنایا، لہٰذا انہوں نے ایف بی آر کو خط لکھا جس سے ایف بی آر والے ناراض ہوگئے جبکہ ڈاکٹر بشیر اللہ جو کمیشن کے رکن تھے، نے واٹس ایپ پیغام میں دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’’ایف بی آر والوں نے اس خط کو اچھے تاثر سے نہیں دیکھا۔‘‘

انہوں مزید بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر بشیر اللہ کو وضاحت دی کہ خط کا مقصد کسی محکمے کو دکھ پہنچانا نہیں تھا۔

’’بدقسمتی سے نتیجے تک پہنچنے کے لیے میری تمام منصفانہ کوششوں اور سفارشات کو بلا جواز انداز سے کمیشن ارکان اور چیئرمین نے غلط سمجھا’’۔

افسر نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے ایس ای سی پی سے کمیشن کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات کے متعلق معلومات کے حصول کے لیے انہیں ایک خط لکھا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ایس ای سی پی نے شوگر انڈسٹری کے معاملات پر ضابطے کے لیے کیا کردار ادا کیا ہے لیکن کمیشن سے اب تک جواب کا انتظار ہے۔

ایس ای سی پی کے کردار کی معلومات کے حصول کے لیے لکھے جانے والے اس خط کو بھی اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا۔ افسر کے مطابق کل (منگل کو) شام 5؍ بجکر 31؍ منٹ پر انہیں ڈی جی ایف آئی اے نے فون کیا اور جب وہ ان کے روبرو پیش ہوئے تو وہاں کمیشن کے دو ارکان احمد کمال اور گوہر نفیس بھی موجود تھے۔

خط کے مطابق، اس ملاقات کے دوران ڈی جی ایف آئی اے نے افسر کو بتایا کہ ان کے پاس افسر کیخلاف آئی بی کی رپورٹ موجود ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ اس شوگر مل کی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں جس کے فارنسک آڈٹ کی ذمہ داری انہیں دی گئی تھی۔

ڈی جی ایف آئی اے نے انہیں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے شوگر مل کی فارنسک آڈٹ کے دوران مدد کی۔ افسر کو یہ بھی بتایا گیا کہ ان کے مل اسٹاف کے ساتھ روابط ہیں اور وہ ان سے ملاقات اور مدد کرتے رہے ہیں۔

خط میں افسر نے ڈی جی کو بتایا، ’’اس پر میں نے دوٹوک انداز سے ان الزامات کی تردید کی اور انہیں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے ایڈمن مینیجر کے ساتھ روابط ہیں کیونکہ میں کمپنی آفس دیگر ٹیم ممبران کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر جاتا تھا تاکہ آڈٹ کیا جا سکے اور ضروری معلومات جمع کی جا سکے جبکہ میری کمپنی کے سیلز انچارج کے ساتھ ایک ہی ملاقات ہوئی ہے وہ بھی اس وقت جب میں ان کا بیان ریکارڈ کرنے گیا تھا۔‘‘

افسر نے اس کے بعد ڈی جی ایف آئی سے کہا کہ اگر انہوں نے کمپنی کے مالک یا ملازمین سے کوئی متنازع بات چیت یا ملاقات کی ہے تو اس کا ٹیلی فونک ثبوت دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی ٹرانسکرپٹ یا ریکارڈنگ نہیں دی گئی۔ خط کے مطابق، افسر نے ڈی جی ایف آئی اے کو بتایا کہ انہوں نے پوری لگن کے ساتھ کام کیا حالانکہ حقیقت یہ تھی کہ انہیں سخت پولن الرجی ہے اور ساتھ ہی لاجسٹک مسائل کا بھی سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے اٹیچمنٹ اسٹاف کی درخواست کی تھی لیکن تین دن تک وہ بھی نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے فیکٹری سائٹ اور شوگر مل کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، کمیشن ایجنٹس، ڈیلرز اور کمپنی سے تمام مطلوبہ دستاویزات اور اعداد و شمار جمع کیے، اور اہم رجسٹر وغیرہ قبضے میں لیے کیونکہ سچ سامنے لانے کے لیے یہ تمام اقدامات ضروری تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعداد و شمار تیار کیے اور ساتھ ہی کمیشن کو بریفنگ دی۔ دستاویزات اور شواہد جمع کرنے میں تاخیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر کوئی تاخیر نہیں ہوئی۔

تاہم، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے فارنسک میں تاخیر ضرور ہوئی تھی لیکن اس کی وجہ بھی افسر خود نہیں کیونکہ وہ ٹیم کراچی سے کام کر رہی تھی جبکہ افسر نے ڈی جی دوٹوک الفاظ میں فارنسک ٹیم میں شامل کیے گئے کچھ سائبر کرائم افسران کی ساکھ کے حوالے سے متنبہ کیا تھا۔

ان کی جانب سے مطلوبہ معلومات فراہم نہ کرنے کے الزام پر افسر نے کہا کہ یہ بے بنیاد الزام اور حقائق کے منافی بات ہے۔

انہوں نے اصرار کیا کہ اپنی ٹیم کے ارکان کے ساتھ انہوں نے زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کیں اور کمیشن کو فراہم کیں۔

Share this:
Muslim Organizations
Previous Post امریکا اور کینیڈا کی مسلم تنظیموں نے 24 اپریل کو پہلے روزے کا اعلان کر دیا
Next Post عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین ٹیلی فونک رابطہ
Imran Khan and Donald Trump

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.