geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سپر پاور امریکہ افغانستان میں ڈھیر

March 11, 2020 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

تحریر : نسیم الحق زاہدی

طالبان نے جس عزم، ہمت، بہادری اور ایمانی قوت کے ساتھ قابض افواج کے خلاف اپنی جد و جہد جاری رکھی وہ قابل تحسین ہے ۔ کیونکہ یہی جذبہ ایمانی ہے جس نے عالمی سپر پاور کو ان پڑھ ، جدید ٹیکنالوجی سے نابلد ملائوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑیں ۔ ا فغان طالبان امریکہ امن معاہدہ طالبان کی فتح عظیم ہے یہ وہی ہیں جنکو کل تک امریکہ نے دہشت گرد قرار دے رکھا تھا اور جنہیں نائن الیون کا بہانہ بناکر تاریخ کی سب سے بڑی ناانصافی کا شکار کر دیا ۔ دوسری جانب بلا امتیاز دنیا کے تمام امیر وغریب قوموں کے تحفظ کے لئے قائم کئے جانے والے عالمی ادارے اقوام متحدہ نے بھی امریکہ سمیت دیگر اتحادی ممالک کے مفادات کی تکمیل کیلئے نہتے افغانستانی شہریوں کو خون میں نہلادیا اور فوجی چڑھائی کر دی ۔کارپنٹینگ بمباری کے ذریعے مفلوک الحال ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا د ی گئی۔ تاریخ کا انصا ف دیکھئیے کہ 19 سال کی خون ریزی کے بعد امریکہ کو یقین ہو گیا کہ وہ یہ جنگ نہیں جیت سکتا ۔ امریکی افواج کیلئے افغانستان قبرستان ثابت ہوا اور یہ جنگ اس کے گلے کی ہڈی بن کر رہ گئی تھی چنانچہ اسے ایک بڑ فوجی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔اور اسی ناقابل تلافی خسارے نے عالمی عسکری طاقت کو افغان سرزمین سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

بلاشبہ مذکورہ معاہدہ اسلام کا ایک معجزہ اور جہاد کی حقانیت کی واضح دلیل ہے۔ معاہدے کی صورت میں جو چیز بہت واضح طور پر سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ امریکا اور عالمی طاقتوں نے بعد از خرابی بسیار سہی، یہ تسلیم کرلیا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے اور یہ کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے خود کرنا ہے۔ اس لحاظ سے یہ افغانستان کے عوام کی بالعموم اور افغان قوم کی ناقابل تسخیر قوت مزاحمت کی شاندار علامت طالبان کی بالخصوص بہت بڑی کامیابی بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک طرح کی فتح مبین ہے۔ آج ایک بار پھر قرآنِ مجید کی آیت۔ (کتنی ہی قلیل جماعتوں نے کثیر لشکروں کو اللہ کے حکم سے شکست دی) کی عملی تفسیر دنیا کے سامنے آئی ہے اور مادہ پرستی اور الحاد کے اس دور میں اللہ تعالی نے دنیا کو بتادیا ہے کہ آج کے دور میں بھی اگر اہل حق ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کے علم کو بلند کریں اور اللہ کی ذات پر کامل بھروسا رکھ کر باہمی اتحاد کی قوت سے آگے بڑھیں تو اللہ کی مدد آج بھی ان کے ہمرکاب ہوسکتی ہے اور ماضی کی طرح آج کی سپر طاقتیں بھی ان کے سامنے ڈھیر ہوسکتی ہیں۔

قبل ازیں تو افغان قوم نے ماضی کی بڑی طاقت سوویت یونین کواپنی سرزمین پر عبرت ناک شکست دی تھی تا ہم نائن الیون کے بعد جس انداز سے چھتیس نیٹو ممالک اور ان کے دس دیگر اتحادی ممالک نے مل کر دنیا کی جدیدترین عسکری ٹیکنالوجی، انتہائی تباہ کن ہتھیاروں اور بے پناہ وسائل کے ساتھ پہلے سے تباہ حال افغانستان پر یلغار کی اور جس انداز میں خطے کے بیشتر ممالک نے ان کا ساتھ دیا، اس کو دیکھتے ہوئے بہت سے مبصرین کا یہ خیال تھا کہ طالبان بہت جلد تاریخ کا حصہ بن جائیں گے اور افغانستان میں عالمی قوتوں کی مرضی کا ہی راج قائم ہوگا، مگر دنیا نے یہ محیرالعقول تماشا دیکھا کہ افغان طالبان نے پوری جرات، پامردی، استقلال اور استقامت کے ساتھ اپنے سے ہزاروں گنا زائد قوت کے حامل دشمن کا مقابلہ کرنا شروع کیا اور بہت تھوڑے ہی عرصے میں دنیا پر اپنی مزاحمت کی دھاک بٹھادی۔دوحہ میں ہونے والے افغان امن معاہدے کی ابھی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ دو بڑے دھچکوں کی وجہ سے طے پانے والے اس وعدے کی پاسداری سے انکار کر دیا جس کے تحت کابل انتظامیہ کو 10مارچ تک 5ہزار طالبان قیدیوں اور ان کے بدلے میں طالبان نے ایک ہزار افغان فوجیوں کو رہا کرنا تھا۔ افغان صدر کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کابل انتظامیہ کی صوابدید ہے۔

امریکہ کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کوئی پیشگی شرط نہیں امن معاہدے پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا روک دیا جائے گا اور صدر ٹرمپ نے تو یہ بھی کہا کہ ایسی صورت میں امریکہ اپنی اتنی بڑی فوج افغانستان بھیجے گا جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ معاہدے کی کامیابی کے لئے ان عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہو گی جو اسے سبوتاژ کر سکتے ہیں۔۔ دنیا جانتی ہے کہ امریکہ طالبان معاہدہ سے بھارت خوش نہیں کیونکہ اس میں اسے کوئی کردار نہیں دیا گیا تھا۔ معاہدے کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے جو پاکستان مخالف بیان بازی کی، اس سے یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ مودی نے اشرف غنی کو کیا پیغام بھیجا ہوگا اور شاہ محمود نے جن عناصر سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا تھا وہ کون تھے۔

امریکہ 19سال سے ا فغانستان میں جنگ لڑ رہا ہے اور 2کھرب ڈالر سے زیادہ ضائع کرنے کے علاوہ کثیر تعداد میں اپنے فوجی بھی مروا چکا ہے۔چار صفحات پر مشتمل یہ معاہدہ نائن الیون حملوں کے بعد افغانستان میں جاری جنگ کے بعد سب سے بڑی پیشرفت ہے۔حالانکہ پینٹا گون نہیں چاہتا تھا کہ امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء ہو لیکن ٹرمپ نے ثابت کردیا کہ وہ اسٹبلیشمنٹ کا آدمی نہیں اس نے الیکشن کے دوران اپنی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا ۔ موجودہ حالات و واقعات سے واضح ہو جاتا ہے کہ واشنگٹن کو اپنے مفادات مقدم ہیں اور ان کیلئے طالبان سے بھی مذاکرات کرلئے گئے وہی انس حقانی ہیں اور ملا بردران ہیں جن کے دستخطوں سے یہ معاہدہ طے پایا ۔لیکن ہم نے کشمیر کے حل کا ایک سنہری موقع گنوا دیا ۔

وقت کا تقاضا تو یہی تھا کہ طابان کے ساتھ مذاکرات کو کشمیر کے مسئلے کے ساتھ مشروط کر دیا جاتا۔فی الوقت ہمیں بھارت کے سازشی کردار کو بھی ہمیں مد نظر رکھنا ہو گاکیونکہ ہندوستان نے افغانستان میں ساڑھے 4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ اشرف غنی کے مقابلے میں امر اللہ صالح سیاسی لیڈر کو سامنے لانے کا اصل مقصد یہی تھا کہ افغانی سر زمین پر امن کا قیام ممکن نہ ہو سکے ۔ جہاں تک طالبان کا تعلق ہے90 فیصد علاقہ طالبان کے تصرف میں ہے۔ افغانی عوام بھی چاہتے ہیں کہ یہاں امن و امان کا دور دورہ ہو اور یہ صرف طالبان کے آنے سے ہی ممکن ہے۔ مگر اسلام دشمن قوتیں کسی طور بھی نہیں چاہے گیں طاغوتی طاقتیں افغانستان کو ایسے ہی غیر مستحکم کرنے کیلئے مسلسل سرگرم ہیں ۔
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post ایران کی جیلوں میں کسی بھی امریکی کے فوت ہونے پر بھرپور جواب دیں گے : پومپیو
Next Post کل پاکستان اہل قلم کانفرنس
Kol Pakistan al e qlm Conferance

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.