geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سپریم کورٹ نے صحافیوں سے متعلق ازخود نوٹس پر 2 رکنی بینچ کے حکمنامے پر عملدرآمد روک دیا

August 24, 2021 0 1 min read
Supreme Court
Share this:

 Supreme Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے صحافیوں کو ہراساں کرنے سے متعلق ازخود نوٹس پر 2 رکنی بینچ کے حکم نامے پر عمل درآمد روک دیا۔

سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کیے جانےکے ازخود نوٹس دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت 5 رکنی لارجر بینچ نے کی۔

عدالت نے اٹارنی جنرل، وائس چیئرمین پاکستان بار اور صدر سپریم کورٹ بار کو نوٹسز جاری کرتےہوئےکہا کہ بینچز عام طور پر زیرِ التوا کیس میں کوئی معاملہ سامنے آنے پر چیف جسٹس کو ازخودنوٹس کی سفارش کرتے ہیں ، دو رکنی بینچ نے براہ راست درخواست وصول کی اوراس پر نوٹس لیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ عدالتی پریکٹس کے مطابق بینچ تشکیل دینا چیف جسٹس کا اختیار ہے، بینچ صرف اس نکتے کاجائزہ لےگا کہ ازخودنوٹس کس انداز میں ہو سکتا ہے؟عدالت اس کارروائی کےدوران صحافیوں کے مسائل کاجائزہ نہیں لےگی۔

قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیےکہ رجسٹرار آفس نے تحریری طور پر آگاہ کیا کہ موجودہ درخواست کے دائر ہونے میں جو انداز اختیار ہوا وہ عدالتی طریقہ کار کے مطابق نہیں،ایسی کارروائی نہیں چاہتے جو کسی فریق کے لیے سرپرائز ہو، عدالت سوموٹو اور مکمل انصاف کا اختیار سسٹم کے تحت استعمال کرتی ہے۔

اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی نے عدالت سے فل بینچ کی تشکیل کی درخواست کرتے ہوئےکہا کہ یہ تاثر ہےکہ عدلیہ میں تقسیم ہے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا عدلیہ میں کوئی تقسیم نہیں، ججز کی مختلف نکات پر رائے مختلف ضرور ہوتی ہے، آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک کے لیے ہم ایک ساتھ بیٹھ جائیں گے۔

بعد ازاں عدالت عظمیٰ نے کیس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا،4 صفحات پر مشتمل حکم نامہ قائم مقام چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال نےتحریرکیا ہے جس میں اٹارنی جنرل،صدرسپریم کورٹ بار اور وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل معاونت کے لیے طلب کیے گئے ہیں۔

حکم نامے کے مطابق چیف جسٹس کے علاوہ دیگر ججز کا ازخود نوٹس لینےکا اختیار غور طلب ہے، از خود نوٹس کے اختیار کے تعین کے لیے اصل شراکت داروں کو سنیں گے، 20 اگست کو دورکنی بینچ نے جونوٹس لیا وہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت نہیں تھا۔

سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ 26 اگست کوجسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورجسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل بینچ دستیاب نہیں، دیکھنا ہے کہ اس معاملے کےلیےخصوصی بینچ تشکیل دیا جائے یا نہیں،از خود نوٹس لینے سے متعلق دو رکنی بینچ کی ہدایات برقرار رہیں گی۔

عدالت کا کہنا ہےکہ صحافیوں کی جانب سے اٹھائے گئے اہم سوالات بعد میں دیکھیں گے، اصل سوال ازخود نوٹس لینےکےدائرہ اختیارسے متعلق ہے،عدالت ازخود نوٹس اور مکمل انصاف کا اختیار ایک نظام کے تحت استعمال کرتی ہے،ماضی میں بھی کچھ مقدمات پر معمول سے ہٹ کر ازخودنوٹس ہوئے۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق کیس کی مزید سماعت 25 اگست کو ہوگی۔

Share this:
Sign Boards
Previous Post پشاور میں افغان طالبان کی حمایت میں سائن بورڈز لگانے پر مقدمہ
Next Post کراچی میں 8 سال سے التوا کا شکار ریڈ لائن بس منصوبہ شروع کرنے کا اعلان
Redline Bus Plan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.