geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سشانت سنگھ ڈپریشن میں کیوں تھے؟ کنگنا رناوت پھٹ پڑیں

June 16, 2020 2 1 min read
Sushant Singh
Share this:

Sushant Singh

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری میں اقرباء پروری پر آواز بلند کرنے والی نڈر اداکارہ کنگنا رناوت نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کی وجہ فلم انڈسٹری میں ہونے والی اقرباء پروری کو قرار دے دیا۔

گزشتہ روز 34 سالہ اداکار سشانت سنگگ راجپوت نے مبینہ طور پر اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی تھی جب کہ ان کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ ڈپریشن کا علاج کرارہے تھے۔

سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھارت میں ڈپریشن پر ایک نئی بحث چھڑگئی ہے جب کہ پولیس اداکار کی خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔

سشانت کی خودکشی کے حوالے سے اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ سشانت کی موت نے ہم سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، لیکن کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جن کا دماغ کمزور ہوتا ہے وہ ڈپریشن میں آکر خودکشی کرلیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سشانت سنگھ پوزیشن ہولڈر تھے اور اسکالر شپ بھی لی تھی تو ان کا دماغ کیسے کمزور ہوسکتا ہے۔

کنگنا کا مزید کہنا تھا کہ سشانت اپنی آخری پوسٹوں اور انٹرویوز میں لوگوں کو کہہ رہے تھے کہ میری فلمیں دیکھو، میرا کوئی گاڈ فادر نہیں ہے، مجھے انڈسٹری سے نکال دیا جائے گا اور انڈسٹری مجھے اپنا ہی نہیں رہی۔

انڈسٹری کے رویے پر کنگنا نے مزید کہا کہ آنجہانی اداکار کو ڈیبیو فلم پر بھی کوئی ایوارڈ نہیں دیا گیا، ’کیدرناتھ‘، ’دھونی‘ اور ’چھچھوڑے‘ جیسی فلموں پر بھی نہیں سراہا گیا بلکہ ’گلی بوائے‘ جیسی واہیات فلم کو سارے ایوارڈ مل جاتے ہیں لیکن ’چھچھوڑے‘ جیسی بہترین فلم کو کوئی ایوارڈ نہیں ملتا۔

خیال رہے کہ ’چھچھوڑے‘ فلم گزشتہ سال ریلیز ہوئی تھی جس میں سشانت سنگھ نے مرکزی کردار کیا تھا جبکہ ’گلی بوائے‘ بھی گزشتہ سال ہی نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی جس میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ نے مرکزی کردار کیا ہے۔

کنگنا رناوت کا مزید کہنا تھا کہ میں خود فلموں کی ہدایت کاری کرتی ہوں تو یہ ان سپر ہٹ فلموں کو ناکام قرار دیتے ہیں، چند لوگ مجھے بولتے ہیں کہ برے وقت میں غلط اسکرپٹ نہ اٹھاؤں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سشانت کی موت خودکشی نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے کیا گیا قتل تھا جس میں سسشانت کی غلطی یہ تھی کہ وہ لوگوں کی باتوں میں آگیا اور لوگوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں کام نہیں ملے گا تو وہ مان گیا۔

واضح رہے کہ اداکار سُشانت سنگھ نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ ‘کس دیش میں ہے میرا دل’ سے کیا تھا بعد ازاں انہوں نے فلم ‘پی کے’ میں سرفراز کا کردار ادا کیا تھا جس سے وہ کافی مقبول ہوئے۔

علاوہ ازیں سُشانت سنگھ نے ’ایم ایس دھونی’، ‘کیدارناتھ’ اور ‘رابطہ’ جیسی فلموں میں اداکاری کی۔

Share this:
EU Trade Deficit
Previous Post ماہ اپریل میں یورپی یونین کو تجارتی خسارہ
Next Post ورلڈکپ میں انگلینڈ کیخلاف بھارت کی جیت کی خواہش نظر نہیں آئی، محمد حفیظ
Muhammad Hafeez

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.