geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سید علی گیلانی نشان پاکستان

August 23, 2020 0 1 min read
Syed Ali Gilani
Share this:

Syed Ali Gilani

تحریر : میر افسر امان

کشمیر حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی صاحب کو وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے” نشان پاکستان” کے اعزاز سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز حریت کانفرنس کے پاکستان میں نمائندے غلام محمد صفی اور رشید ترابی وغیرہ نے ایوان صدر میں صدر پاکستان جناب عارف علوی صاحب کے ہاتھوں وصول کیا۔ علی گیلانی صاحب جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے بنیادی رہنماہیں۔ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کشمیر کی آزادی کے لیے جد وجہد شروع کی، جو٧٢ سال سے جاری ہے۔ سید علی گیلانی صاحب نے ساری عمر جیل میں گزاری۔ اب جب مقبوضہ کشمیر ٥ اگست ٢٠١٩ء سے مسلسل محاسرے میں ہے۔ سید علی گیلانی بھی گھر میں نظربند ہیں۔ بھارت کی صدارت تک کی پیشکش ٹھکرانے والے فرشتہ صفت ٩٠ سالہ سید علی گیلانی بھارت کے مظالم کے خلاف پہاڑ بن کر گھڑے ہیں۔

تقسیم ہند کے بین الاقوامی طور پر متفقہ منصوبے کے خلاف سازش کر کے بھارت نے جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں بھیج کر قبضہ کر لیا تھا۔ اس جارحیت کے رد عمل میں گلگت بلتستان کے مقامی مجائدین نے راجہ کی فوجوں کو اپنے علاقے میں شکست دے کر نکال باہر کر دیا۔ آزاد جموں و کشمیر کا موجودہ تیس سو میل لمبااور تین میل چوڑاا علاقہ، پونچھ کے سابق کشمیری فوجیوں،پاکستان کے قبائلیوں اورپاکستانی فوج نے آزاد کرایا۔ یہ اتحادی فاتح فوجی سری نگر تک پہنچنے والے تھے۔بھارت کے مکار وزیر اعظم نہرو اقوام متحدہ میں یہ درخواست لے کر گئے،کہ امن قائم ہونے کے بعد کشمیریوں کو حق خود اداریت دیں گے۔ چاہے وہ پاکستان کے ساتھ شامل ہوں چاہے بھارت کے ساتھ۔ اس کی تاہید میں اقوام متحدہ نے درجنوں قرادادیںپاس کی ہوئیں ہیں۔ چالاک بنیا نے یہ چال طر ف وقت حاصل کرنے کے لیے چلی تھی۔ پاکستان سے غلطی ہوئی کہ اس چال میں پھنس گیا۔ ورنہ کشمیر اُسی وقت آزاد ہو گیا ہوتا۔ بنیااپنے سیاسی رہنما چانکیہ کی چال چل کر کامیاب ہو گیا۔ پھر اس کے بعد اپنے وعدے سے مکر گیا۔ یہ دن اور وہ دن کشمیر پر قابض ہے۔کشمیریوں کو جبر سے غلام رکھنے کے لیے نو(٩) لاکھ فوج لاکھ فوج لگا دی۔

اس سے قبل جموںو کشمیر کی نمائندہ جماعت، آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے پاکستان بننے سے پہلے ہی اپنے ایک اجتماع میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد پاس کی تھی۔ اس سے جموں و کشمیر پاکستان کا پانچواں صوبہ بن گیا تھا۔ پاکستان کے صوبہ جموں و کشمیر کے جس حصہ پر بھارت نے ١٩٤٧ء سے قبضہ کیا ہوا ہے۔ اسے آزاد کرانے کے لیے مرد مجائد سید علی گیلانی صاحب نے اپنی ساری زندگی لگا دی۔ وہ ایک بہادر پاکستانی ہے۔ تکمیل پاکستان کی جد وجہد کے اعتراف میں عمران خان وزیر اعظم پاکستان کے طرف سے ان کو”نشان پاکستان” دینا ایک بڑا تاریخی کارنامہ ہے۔

سیدگیلانی صاحب نے اپنی ساری زندگی تکمیل پاکستان میں گزار دی۔ زندگی کا پیشتر حصہ بھارت کی جیلوں میں گزرا ۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اور اپنے آپ کو سیکولر کہنے والے بھارت کے چہرے پر بد نماء داغ کبھی بھی نہیں دھلے گا جو اُس نے نوے (٩٠)سالہ ایک بوڑھے شخص کوکبھی بھی قید سے آزاد نہیں کیا۔ پانچ اگست ٢٠١٩ء سے آج تک کشمیری محاصرے میں ہیں اور سید علی گیلانی گھر میں بند ہیں۔ ہٹلر کی پالیسیوں پر چلتے ہوئے دہشت گرد مودی کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔جہاں تک پاکستان کی بات ہے توبُرا ہو ایسی مغربی جمہورت کا کہ جس میں برسرے اقتدار حکومت کے اچھے کاموں کو بھی جہالت کی بنیاد پر نام نہاد اپوزیشن ہضم نہیں کرتی۔ مخالفت برائے مخالفت کرتی ہے۔ کیا اس سے قبل کسی پاکستانی حکمران نے عمران خان وزیر اعظم پاکستان کی طرح ایسی جرأت کی ہے؟ یہ جرأت صرف اور صرف عمران خان وزیر اعظم پاکستان کے حصے میں آئی ہے۔ عمران خان نے صرف دو سال میں کشمیر کاز کے لیے اتنے کام کیے ہیں کہ جتنے ٧٢ سال میں کسی بھی پاکستانی حکمران نے نہیں کیے۔

پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے تو کشمیر کے لیے ہزار سال لڑنے کا سیاسی بیان دیا تھا۔ مگر اس کی بیٹی بے نظیر نے تو راجیو گاندھی کے دورہ پاکستان کے موقعہ پر اسلام آباد کی سڑکوں پر لگے کشمیر کے بورڈ تک اُتار دیے تھے۔ جبکہ عمران خان نے اسلام آباد میں ایک سڑک کا نام” سری نگر ہائی وے” رکھ دیا۔ کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں شامل کر دیا۔پاکستان کا میڈیا کشمیر کے شہروں کے درجہ حرارت بتلانے لگا۔ پیپلزپارٹی پاکستان دشمنی میں ایک قدم آگے بڑھ کر سکھوں کی لسٹیں بھی بھارت کو مہیا کر دیں تھیں۔ بھارت نے چن چن کے خالصتان کی تحریک چلانے والے سکھوں کو قتل کر دیا۔ کیا اس سے یہ گمان نہیں پیدا ہوتا کہ پاکستان میں قائداعظم کے دو قومی نظریہ کے خلاف سیکولر اور روشن خیال بیانیہ رکھنے والی سیاسی پارٹیوں کو بھارت فنڈنگ کرتا رہا ہے۔ عمران خان نے تو سکھوں کی مقدس جگہ تک رسائی دے کر سکھوں کے دل جیت لیے۔ آج بھارت میں دہشت گرد مودی کے مظالم کے خلاف ، مسلمانوں کے احتجاج میں سکھ بھی برابر کے شریک ہیں۔

٢
نواز شریف نے بھی اعلانیہ قائد اعظم کے دو قومی نظریہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلمان اور ہندو ایک قوم ہیں۔ ایک جیسا کھاتے ہیں۔ ایک جیسا پہنتے ہیں۔ بس ایک لکیر نے انہیںجدا کیا ہوا ہے۔ میں بنیادپرست نہیں سیکولر ہوں۔ نواز شریف نے کشمیر کے مسئلہ کو ایک طرف رکھ کر آلوپیاز کی تجارت کی۔ نواز شریف نے تو مغل بادشاہ بن کر بغیر ویزے کے ،پاکستان کے مذید دس ٹکڑے کرنے کا اعلان کرنے والے مسلمانوں کے قصائی دہشت گرد مودی ، را کے چیف اجیت دول، اسٹیل تائیکون اور دوسروںپاکستان دشمن بھارتیوںکو اپنے گھر لاہور بلایا۔کسی پاکستانی حکمران کے لیے کتنے شرم کی بات ہے کہ پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ اجیت دول یہ بیان دیں، کہ ہم نے نواز شریف پر بہت کچھ انوسٹمنٹ کیا ہوا ہے ۔ہم نواز شریف کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اس کے برعکس عمران خان نے دہشت گرد مودی کو دنیا میں ہٹلر کا جانشین مشہور کر دیا ہے۔ عمران خان کشمیر اور بھارت کے مظلوم مسلمانوں کے دکھ درد اپنے ہر تقریر میں دھراتا رہتا ہے۔

ڈکٹیٹرمشرف نے تو اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ایک طرف رکھ کر آئوٹ آف بکس کشمیر مسئلہ کو حل کرنے کی بات کی تھی۔ مشرف نے کشمیر کاز کو بہت نقصان پہنچایا۔ مقبوضہ کی حریت کانفرنس ڈکٹیٹر مشرف سے نا خوش تھی ۔ جبکہ عمران خان وزیر اعظم پاکستان نے حریت کانفرنس کے لیڈر سید علی گیلانی صاحب کو” نشان پاکستان” سے نواز کر حریت کی لیڈر شب کے دل جیت لیے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار، فوج ،حکومت، تحریک تکمیل پاکستان کی کشمیری لیڈر شپ ایک پیج پر ہیں۔یہ تاریخی کامیابی عمران خان کو ہی نصیب ہوئی۔

قارئین! ہمارے نذدیک تکمیل پاکستان کی کشمیر میں جاری جنگ کے قائد سید علی گیلانی صاحب کے لیے ”نشان پاکستان” سے بھی بڑا اعزاز یہ ہوتاکہ مدینے کی فلاحی اسلامی ریاست کے بیانے پر الیکشن جیتنے والے عمران خان وزیر اعظم پاکستان ،پہلے پاکستان میںانگریزی نظام حکومت کو یک سر ختم کر کے اسلامی نظام حکومت کا اعلان کرتے۔ ملک میں سود کے خاتمہ کی شریعت کورٹ کے فیصلے کے خلاف نواز شریف کی سپریم کورٹ میں داہر درخواست واپس لے کر سود کے خاتمے کی شروعات کرتے۔ ملک میں انگریزی نظام عدل، جس کے تحت آج تک کرپٹ لوگوں سے ایک پائی تک وصول نہیں ہوئی۔ اسے ہٹا کر اسلامی نظام عدل قائم کرتے۔ جلد انصاف کے لیے قاضی کورٹ قائم کرتے ۔ ایک ایساایکٹ پارلیمنٹ سے پاس کراتے جس میں کسی بھی کرپٹ شخص کو عدالت چھ ماہ کا وقت دیتی کہ آمدنی سے زیادہ اثاثوں کو وہ خود ثبوت پیش کرے۔ ثبوت نہ پیش کرنے کی صورت میں پر اس کے زائد اثاثے پاکستان کے غریب عوام کے خزانے میں داخل کیے جاتے۔ اس طرح آئی ایم ایف کے قرضے بھی ادا ہو جاتے۔

کشمیر کی آزادی کے لیے جہاد فی سبیل اللہ کا اعلان کرتے ۔ بھارت کی طرف سے پاکستان توڑنے کے ڈاکٹرائین کے مقابلے میں،پوری پاکستان قوم سے پاکستان کی حفاظت کے لیے نئے سرے سے عہد لیتے۔ جب تک کشمیر کا کوئی منصفانہ حل نہیں نکلتا پورے پاکستان سے ہر جمعہ کو ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کو ایک ایک کر کے آزاد کشمیر میں مظفر آباد جمع کرتے۔ یہ لو گ ہر جمعہ کو مظفر آباد سے چکوٹی تک مارچ کرتے۔ اس سے کشمیر میں جاری تکمیل پاکستان کی جد وجہد کو طاقت ملتی۔ بیرونی سفارت خانوں میں کشمیر بینچ قائم کیے جاتے۔ جو ساری دنیا میں موجود کشمیری کی آزادی کے لیے کام کرنے والی تنظیموں سے مل کر مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اُجاگر کرتے۔ یہ سب تجاویز ہم دو سال سے اپنے کالموں میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سامنے رکھتے رہے ہیں۔ بحر حال عمران خان نے سیدعلی گیلانی کونشان پاکستان دے کر تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ اس محب وطن پاکستانیوں کی دل جیت لیے۔ اللہ کشمیر کو جلد از جلد آزادی کی نعمت سے مالا مال کرے آمین۔
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Nawaz Sharif and Maryam Nawaz
Previous Post ایون فیلڈ ریفرنس؛ نواز شریف اور مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر
Next Post رہنماء تحریک انصاف حنید لاکھانی کا شدید بارشوں سے متاثرہ یوسف گوٹھ کا دورہ
Hunaid Lakhani

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.