geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شام میں فوجی کارروائی کا ردِعمل: اسپین نے ترکی کو اسلحہ کی برآمدات بند کر دیں

October 16, 2019 0 1 min read
Turkish Military
Share this:

Turkish Military

میڈرڈ (اصل میڈیا ڈیسک) اسپین نے ترکی کو اسلحہ اور فوجی سازوسامان کی برآمدات بند کر دی ہیں۔اس نے یہ فیصلہ ترکی کی شام کے شمال مشرقی علاقے میں کردوں کے زیر قیادت فورسز کے خلاف فوجی کارروائی کے ردعمل میں کیا ہے۔اس سے پہلے دو اور یورپی ملک فرانس اور جرمنی نے بھی ترکی کو فوجی سازوسامان برآمد نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپین کی سوشلسٹ حکومت نے ترکی سے شام میں فوری طور پر فوجی کارروائی روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اس کا کہنا ہے کہ ’’اس سے علاقائی استحکام خطرے سے دوچار ہوگیا ہے ، مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو اہے اور شام کی علاقائی سالمیت کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔‘‘

ہسپانوی وزارت خارجہ نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ اسپین اپنے یورپی یونین کے شراکت داروں کے ساتھ رابطے کے تحت ترکی کو ایسے فوجی آلات برآمد کرنے کے اجازت نامے جاری نہیں کرے گا، جنھیں شام میں فوجی کارروائی میں استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔‘‘

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ’’ ترکی کے سکیورٹی سے متعلق جائز تحفظات کو سیاسی اور سفارتی ذرائع سےدور کیا جانا چاہیے اور اس کے لیے فوجی کارروائی نہیں کی جانی چاہیے۔‘‘

اسٹاک ہوم میں قائم تحقیقاتی ادارے انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق اسپین 2008ء سے 2018ء تک ترکی کو اسلحے کا پانچواں بڑا برآمد کنندہ ملک رہا ہے۔امریکا ، جنوبی کوریا ، جرمنی اور اٹلی ترکی کو اسلحے کے بڑے برآمد کنندہ چار دوسرے ممالک ہیں۔

برطانوی و زیر خارجہ ڈومینک راب نے بھی آج یہ اعلان کیا ہے کہ برطانیہ ترکی کو ایسے آلات برآمد کرنے کے لائسنس معطل کردے گا ، جنھیں شام میں فوجی کارروائیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔فرانس اور جرمنی کے علاوہ متعدد یورپی ممالک پہلے ہی ترکی کو اسلحہ اور فوجی آلات برآمد کرنے پر پابندیاں عاید کرچکے ہیں ۔

ترکی نے گذشتہ بدھ کو شام کے شمال مشرقی علاقے میں کردوں کے زیر قیادت شامی جمہوری فورسز ( ایس ڈی ایف) کے خلاف فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔اس کی برّی فوج شامی باغیوں کے ساتھ مل کر کردوں کے خلا ف زمینی کارروائی کررہی ہے اور اس کے لڑاکا طیارے کردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کررہے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر اس فوجی کارروائی کی مذمت کا سلسلہ جاری ہے اور ترکی سے فوری طور پر شامی کردوں کے خلاف جاری حملے روکنے کے مطالبات کیے جارہےہیں۔

Share this:
Mike Pompeo
Previous Post ترکی شام میں فوجی کارروائی فوری روک دے: امریکی وزیر خارجہ کا مطالبہ
Next Post کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات انتقال کر گئے
Shahid Hayat

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.