geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شام: صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے 51 امیدواروں کا جائزہ، سات خواتین بھی شامل

April 29, 2021 1 1 min read
Syria Elections
Share this:

Syria Elections

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں قانون سازوں نے آیندہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے اپنے ترجیحی امیدوارکے نام کی منظوری دے دی ہے۔صدارتی امیدواروں کی فہرست میں سات خواتین سمیت 51 امیدوار شامل ہیں۔

صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے کسی امیدوارکے نام کی پارلیمان کے 250 ارکان میں سے کم سے کم 35 ارکان کی طرف سے منظوری ضروری ہے۔پارلیمان میں صدر بشارالاسد کی جماعت بعث کو بالادستی حاصل ہے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا کے مطابق قانون سازوں نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے ترجیحی امیدوار کی توثیق کردی ہے اور ووٹ باکس سربہ مہر کردیا ہے۔وہ صرف ایک امیدوار ہی کے نام کی توثیق کرسکتے تھے۔

اب منظورشدہ ناموں کو ملک کی اعلیٰ دستوری عدالت کو بھیجا جائے گا۔وہ پھر ان کا جائزہ لینے کے بعد اہل امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردے گی۔

شام میں 2011ء میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد 26 مئی کو دوسری مرتبہ صدارتی انتخابات منعقد ہورہے ہیں۔یہ توقع کی جارہی ہے کہ ان انتخابات میں بھی بشارالاسد چوتھی مرتبہ ملک کے صدر منتخب ہوجائیں گے۔شام میں گذشتہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے سے جاری لڑائی کے دوران میں 388000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملک کی نصف سے زیادہ آبادی بے گھر ہوچکی ہے۔

سانا کے مطابق دمشق حکومت نے اپنے اتحادی ممالک روس ، ایران ، چین ، وینزویلا اور کیوبا سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کو صدارتی انتخابات کے عمل کے مشاہدے کے لیے بہ طور مبصر ملک میں آنے کی دعوت دی ہے۔

صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی فہرست میں بشارالاسد ہی سب سے نمایاں ہیں۔وہ گذشتہ 21 سال سے برسراقتدار چلے آرہے ہیں۔ان کے مقابلے میں دوسرے امیدوار غیرمعروف ہیں اور ان میں سے کوئی بھی ان کے اقتدار کو چیلنج کرنے کی صلاحیت کا حامل نہیں ہے۔

شام کے انتخابی قانون کے تحت صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے کسی بھی امیدوار کے لیے ضروری ہے کہ وہ گذشتہ ایک عشرے کے دوران میں مسلسل شام میں مقیم رہا ہو۔اس قانون کے ذریعے جلاوطن حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سیاست دانوں کو انتخابی عمل ہی سے باہر کردیا ہے۔

بشارالاسد نے والد حافظ الاسد کی وفات کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔ وہ پہلی مرتبہ 2000ء میں ایک ریفرینڈم میں ملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔وہ 2007ء میں دوبارہ ریفرینڈم میں صدر بنے تھے۔2014ء میں شام میں پہلی مرتبہ کثیرامیدواروں کی بنیاد پر صدارتی انتخابات منعقد ہوئے تھے۔البتہ ان انتخابات میں 24 امیدواروں میں سے بشارالاسد سمیت صرف تین کو حصہ لینے کی اجازت دی گئی تھی۔

Share this:
Jimmy Shergill
Previous Post بھارتی اداکار جمی شیرگل کو پولیس نے گرفتار کرلیا
Next Post ایران کے ساتھ اچھے تعلقات استوار کرنے کے خواہش مند ہیں: محمد بن سلمان
Muhammad bin Salman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.