geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شام میں امریکی فضائی حملوں پر ایران کی مذمت

February 27, 2021 1 1 min read
Syria, US Air Strikes
Share this:

Syria, US Air Strikes

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران نے امریکا پر غیر قانونی جارحانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ امریکی حملے میں متعدد ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند ہلاک ہوئے تھے۔

ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعہ 26 فروری کو جو بیان جاری کیا گيا اس میں جمعرات 25 فروری کو شام میں ایرانی حمایت یافتہ جنگجؤں کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’’غیر قانونی‘‘ قرار دیا گيا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے اپنے ایک بیان میں اسے،”شام کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے خلاف واضح ”جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بتایا۔‘‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فضائی حملوں سے جنگ زدہ ملک میں جہاں تنازعہ مزید گہرا ہوگا وہیں خطے میں عدم استحکام میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شام میں امریکا کے غیر قانونی فوجی اڈے ہیں جنہیں وہ دہشت گردوں کو تربیت دینے کے لیے استعمال کرتا ہے اور قدرتی وسائل پر گرفت حاصل کرنے کے لیے وہ ملک پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے بھی ان حملوں کو، ”امریکا کی بزدالانہ جارحیت‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق شام نے اسے نئی امریکی انتظامیہ کا ‘غلط اشارہ بتایا۔

شام میں انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والی تنظیم ‘سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس‘ نے جمعے کے روز بتایا تھا کہ جمعرات کو امریکی حملے میں ہلاک ہونے افراد کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے کیونکہ حملے میں بعض جنگجو شدید زخمی ہوئے۔

اس تنظیم کا یہ بھی کہنا تھا کہ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ دو عراقی گروپوں کو نشانہ بنانے کے ساتھ ہی اس سمندری جہاز کو بھی نشانہ بنا یا گيا تھا جو عراق سے اسلحے کی ایک کھیپ لے کر شام جانے کی کوشش میں تھا۔

امریکا کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں اور اتحادیوں پر حالیہ راکٹ حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے صدر بائیڈن کے حکم پر یہ حملے کیے گئے تھے۔ پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے کہا تھا کہ ان حملوں سے ایرانی حمایت یافتہ عراقی مسلح گروپوں بشمول کتائب حزب اللہ اور کتائب سید الشہدا کے زیر استعمال سرحدی کنٹرول پوائنٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

مجموعی قومی پیداوار کا سب سے بڑا حصہ عسکری معاملات پر خرچ کرنے کے اعتبار سے خلیجی ریاست عمان سرفہرست ہے۔ عمان نے گزشتہ برس 6.7 بلین امریکی ڈالر فوج پر خرچ کیے جو اس کی جی ڈی پی کا 8.8 فیصد بنتا ہے۔ مجموعی خرچے کے حوالے سے عمان دنیا میں 31ویں نمبر پر ہے۔

گزشتہ دنوں عراق میں امریکی اور اس کی اتحادی افواج کے ٹھکانوں پر تین راکٹ حملے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ اربیل میں بھی ایک فوجی کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک شہری اور اتحادی فوج کے ساتھ کام کرنے والا ایک غیرملکی کانٹریکٹر ہلاک ہوگیا تھا جب کہ ایک امریکی فوجی متعدد دیگر امریکی کانٹریکٹر زخمی بھی ہوئے تھے۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں ایران اور امریکا کے تعلقات خراب ہونے شروع ہوئے تھے جو گزشتہ برس ایک امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد کشیدگی کی حد تک پہنچ گئے۔ بائیڈن کے اقتدار سنھالنے کے بعد سے بھی تعلقات تقریبا اسی موڑ پر ہیں۔

ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے بھی امریکا کو الگ کر لیا تھا اور اس پر پابندیاں عائد کر دی تھیں۔ حالانکہ صدر بائیڈن نے اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے مین دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم ایران کا اصرار اس بات پر ہے کہ چونکہ امریکا نے اس معاہدے سے یکطرفہ طور پر الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا اس لیے اس پر بات چيت سے قبل اسے پہلے پابندیاں اٹھانے کی ضرورت ہے۔

Share this:
Major General Babar Iftikhar
Previous Post وقت آیا تو ہر چیلنج کا جواب بھرپور قوت سے دیا جائے گا: ترجمان پاک فوج
Next Post عراق: حکومت مخالف مظاہروں پر فائرنگ سے ہلاکتیں
Iraq Bagdad Demonstration

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.