geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شام میں ‘سیف زون’ کے امریکی پروگرام سے اتفاق نہیں: ترکی

July 25, 2019 0 1 min read
Mevlut Cavusoglu
Share this:

Mevlut Cavusoglu

انقرہ (جیوڈیسک) ترکی کے وزیر خارجہ مولود جاوش اوگلو نے کہا ہے کہ امریکا شام میں جن خطوط اور شرائط کے تحت سیف زون کے پروگرام پر کام کررہا ہے ترکی اس سے متفق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے سے کرد جنگجوئوں کو نکال باہر کرنے کے معاملے میں ترکی اور امریکا میں اختلافات ہیں۔ اس کے علاوہ سیف زون میں کردوں، امریکا اور ترکی کے کردار کے تعین میں بھی اختلافات نہیں۔ نیز یہ طے نہیں ہوسکا ہے کہ آیا سیف زون کی نگرانی کون کرے گا۔

تین روز تک امریکا اور ترکی کے مندوبین کے شام میں سیف زون کے حوالے سے مذاکرات کے بعد انقرہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ نے کہا کہ ان مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔

مذاکرات میں امریکا کی طرف سے شام کے لیے خصوصی ایلچی جیمز جیفری نے شرکت کی۔ سیف زون کے مجوزہ پروگرام کے تحت کرد اکثریتی علاقہ منبج اس کے مغرب میں واقع ہوگا۔

ترک وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ اگرشام میں امریکا کے ساتھ سیف زون کے معاملے پراتفاق نہیں ہوتا تو انقرہ کرد جنگجوئوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کرے گا۔

خیال رہے کہ ترکی شام کے کرد جنگجوئوں کو دہشت گرد قرار دیتا ہے جب کہ امریکا کرد ملیشیا کے ساتھ مل کر ‘داعش’ کے خلاف سرگرم ہے۔ ترکی کا مطالبہ ہے کہ سیف زون کےقیام کی صورت میں کرد جنگجوئوں کو وہاں سے نکلنا ہوگا۔ حال ہی میں ترکی نے علاقے میں ممکنہ آپریشن کے لیے فوجی کمک بھی ارسال کی تھی۔

مولود جاووش اوگلو نے امریکا پر زور دیاکہ وہ ترکی کی تجاویز کو قبول کرے یا ایسی تجاویز پیش کرے جو ترکی کے لیے زیادہ سے زیادہ قابل عمل ہوں۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کےصبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ اگرامریکا نے ہماری شرائط تسلیم نہ کیں تو ہم اپنی مرضی کا سیف زون قائم کریں‌گے اور اس کے لیے جو بھی ضروری ہوا کریں گے۔

Share this:
Imran Khan Meeting
Previous Post وطن واپسی کے دوران وزیراعظم عمران خان کی دوحا میں قطری ہم منصب سے ملاقات
Next Post لگتا ہے کسی دورے سے نہیں ورلڈکپ جیت کر آ رہا ہوں: وزیراعظم عمران خان
Imran Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.