geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تائیوان کے معاملے پر امریکا باز نہ آیا تو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، چین

January 19, 2021 1 1 min read
China Foreign Ministry
Share this:

China Foreign Ministry

بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) چین نے تائیوان میں ’’گھناؤنا طرز عمل‘‘ اختیار کرنے والے امریکی حکام پر پابندی لگانے کا عندیہ دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو وزارت خارجہ کی یومیہ نیوز بریفنگ میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ترجمان ہوا چنینگ نے کہا کہ چین اپنے وعدے پر قائم ہے کہ تائیوان میں مداخلت سے باز نہ آنے پر امریکا کو ’’بھاری قیمت‘‘ ادا کرنا پڑے گی۔ اس لیے چین کی جانب سے بعض امریکی حکام پر پابندیاں لگائی جائیں گی۔

چینی وزارت خارجہ کا یہ بیان تائیوان کے ساتھ امریکا وفود کے تبادلے پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ علاوہ ازیں گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے تائی پی کے طے شدہ دورے کے بعد تائیوان کے صدر سائی انگوین کو ٹیلی فون بھی کیا تھا۔

ہانگ کانگ میں حکومتی اقدامات میں شامل حکام پر امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کے سوال پر ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں بھی جن امریکی حکام، نمائندگان اور نجی تنطیموں کا گھناؤنا کردار سامنے آیا تو ان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے امریکی حکام اور پابندیوں کی نوعیت کی تفصیلات نہیں بتائیں۔

چین کئی مرتبہ یہ واضح کرچکا ہے کہ تائیوان اس کے لیے انتہائی حساس اور اہم ترین معاملہ ہے، اس لیے تائیوان کے ساتھ ہتھیاروں کی فروخت کرنے والی امریکی کمپنیوں پر کچھ عرصہ قبل چین نے پابندیاں عائد کردی تھیں۔

گزشتہ سال سے دنیا کی دو بڑی اقتصادی قوتوں، چین اور امریکا کے مابین تائیوان، جنوبی بحیرہ چین ، ہانگ کانگ اور کورونا وائرس سے متعلق تنازعات شدت اختیار کرچکے ہیں اور اس حوالے سے دونوں ممالک تند وتیز بیانات سے بڑھ کر اب سفارتی سطح پر پابندیاں عائد کرنے کے اقدامات بھی کررہے ہیں۔

دو روز بعد امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیں گے جس کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ نئی انتظامیہ چین کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرے گی۔

Share this:
South African Team
Previous Post پروٹیز اسپن جال میں الجھنے سے بچنے کیلیے کوشاں
Next Post مصر اور قطر کے درمیان 2017ء کے بعد فضائی روابط بحال، دوحہ سے دو پروازیں قاہرہ روانہ
Qatar Airways

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.