geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تائیوان میں چینی فضائیہ کی بڑے پیمانے پر در اندازی

January 24, 2022 0 1 min read
Taiwan, Chinese Air Force
Share this:

Taiwan, Chinese Air Force

تائیوان (اصل میڈیا ڈیسک) تائیوان کے حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں چینی جنگی طیارے اس کی فضائی حدود میں ایک بار پھر داخل ہو گئے۔ تائیوان نے بھی جواباً ان طیاروں کو گھیرنے کے لیے اپنے جنگی جہاز بھیجے اور اپنے میزائل دفاعی نظام کو فعال کر دیا۔

تائیوان نے 23 جنوری اتوار کے روز اپنے جنوب مغربی فضائی ڈیفنس علاقے (اے ڈی آئی زیڈ) میں 39 چینی جنگی طیاروں کو ایک ساتھ داخل ہونے کی اطلاع دی، جس میں ایک بمبار طیارہ بھی شامل تھا۔ اس تازہ ترین پیش رفت پر بیجنگ کی جانب سے فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں آیا ہے۔

اس جزیرے پر ‘ایئر ڈیفینس آئیڈینٹیفیکشن زون’ (اے ڈی آئی زیڈ) کوئی عام فضائی حدود نہیں بلکہ خود ساختہ طور پر اعلان کردہ ایک فضائی حدود ہے جس کی قومی سلامتی کے مقاصد کے تحت نگرانی کی جاتی ہے۔

چین تائیوان کو اپنا ہی ایک علاقہ سمجھتا ہے اور اس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ طاقت کے ذریعے بھی اس جزیرے کا اپنے ملک میں انضمام کر سکتا ہے۔

تائیوان کا کیا کہنا تھا؟
تائیوان جزیرے کی وزارت دفاع نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ اس در اندازی میں 34 جنگی طیارے کے ساتھ ایک ایچ 6 بمبار طیار بھی شامل تھا۔ وزارت دفاع کے حکام نے ان جنگی طیاروں کے پرواز کے راستوں کے ریکارڈ کی بنیاد پر، جو آن لائن بیان پوسٹ کیا ہے، اس کے مطابق چینی طیاروں نے تائیوان کے زیر کنٹرول پراٹاس جزیرے کے شمال مشرق کی جانب پرواز کیا۔

وزارت دفاع نے ٹویٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ اس کے جواب میں، تائیوان نے بھی اپنے جنگی طیاروں کو ان کا پیچھا کرنے لیے بھیجا اور ریڈیو وارننگ نشر کرتے ہوئے ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اپنے فضائی دفاعی میزائل سسٹم کو فوری طور پر تعینات کیا۔

امریکا کا موقف کیا ہے؟
اے ڈی آئی زیڈ علاقے میں گزشتہ اکتوبر میں ایک ساتھ تقریباً 56 جنگی طیاروں نے در اندازی کی تھی جس کے بعد سے اپنی نوعیت کا یہ اب تک کا یہ سب سے بڑا واقعہ ہے۔

تائیوان چینی فضائیہ کے ذریعہ اپنے علاقوں میں، عام طور پر پراٹاس جزائر کے قریب جنوب مغربی حصے میں، جس پر اس کا کنٹرول ہے، کئی ماہ سے در اندازی کی شکایت کرتا رہا ہے۔ جزیرے کے دفاعی حکام بیجنگ پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ وہ تائیوان کی فوج پر دباؤ بڑھانے کے لیے ”گرے زون” کے حربے استعمال کر رہا ہے۔

چین کے ساتھ ایک دیرینہ سمجھوتے کے تحت واشنگٹن ”ون چائنا” یعنی متحدہ چین کی پالیسی پر قائم ہے۔ اس سیاسی موقف کے مطابق امریکا سرکاری سطح پر تائیوان کے دارالحکومت تائی پی کو تسلیم کرنے کے بجائے تمام معاملات بیجنگ سے طے کرنے کا پابند ہے۔لیکن واشنگٹن کا تائیوان کے بجائے بیجنگ کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کا فیصلہ اس موقف سے مشروط بھی ہے کہ تائیوان کا مستقبل پرامن طریقے سے طے کیا جائے گا۔

تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے لیکن چین اسے اپنے ملک کا ہی ایک حصہ قرار دیتا ہے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے گزشتہ دنوں تائیوان کے”مکمل انضمام” کے اپنے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ چین نے تائیوان کے دوبارہ انضمام کے حصول کے لیے طاقت کے ممکنہ استعمال کو بھی مسترد نہیں کیا۔

خیال رہے کہ چین اور تائیوان سن 1940 کی دہائی میں خانہ جنگی کے دوران منقسم ہو گئے تھے تاہم چین کا اصرار ہے کہ یہ جزیرہ اس کا اپنا حصہ ہے اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو انضمام کے لیے طاقت کا بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تائیوان کا اپنا آئین ہے اور یہاں جمہوری طورپر رہنماؤں کا انتخاب ہوتا ہے۔ البتہ صرف چند ممالک ہی تائیوان کو تسلیم کرتے ہیں۔ امریکا کا تائیوان کے ساتھ کوئی سرکاری تعلق نہیں ہے۔

خطے میں چین کی فوجی سرگرمیاں واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کا باعث بھی ہیں۔ اس کی وجہ سے امریکا نے ہند-بحرالکاہل میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا دی ہے۔

Share this:
Michael Owen
Previous Post فٹبال فینز کیلئے بڑی خبر، برطانوی فٹبالر مائیکل اوون رواں ہفتے پاکستان پہنچیں گے
Next Post کورونا وبا میں کاروبار ٹھپ ہونے پر متھن چکرورتی مودی حکومت پر برس پڑے
Mithan Chakraborty

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.