geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تاجکستان نے افغان سرحد پر 20 ہزار ریزرو فوجی تعینات کر دیے

July 7, 2021 0 1 min read
Afghanistan Soldiers
Share this:

Afghanistan Soldiers

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان کے خوف سے تقریباً ایک ہزار افغان سکیورٹی اہلکار گزشتہ اتوار کو اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر تاجکستان فرار ہو گئے تھے۔ یہ سب کے لیے حیران کن پیش رفت تھی۔ اسی دوران متعدد ممالک نے اپنے قونصل خانے بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔

افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلاء کے بعد صورتحال بڑی تیزی سے طالبان کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے۔ دو روز پہلے سینکڑوں افغان سکیورٹی اہلکار تاجک افغان سرحد پر اپنی پوزیشنیں چھوڑ کر تاجکستان فرار ہو گئے تھے کیوں کہ شمالی افغانستان میں طالبان تیزی سے پیش قدمی کر رہے ہیں۔

آج میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی حمداللہ محب کا کہنا تھا، ”جو تاجکستان گئے تھے اب واپس آ رہے ہیں۔ یہ ایک مرتبہ پھر فیض آباد کے دفاع اور اس کے لوگوں کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔‘‘ فیض آباد شمالی صوبے بدخشان کا دارالحکومت ہے اور اس کی سرحدیں تاجکستان سے جڑی ہوئی ہیں۔ نیوز ایجنسی اے پی کی رپورٹوں کے مطابق اس صوبے کے اٹھائیس شہروں میں سے چھبیس پر طالبان قبضہ کر چکے ہیں جبکہ باقی دو پر قبضے کے لیے لڑائی جاری ہے۔ دریں اثنا تاجک حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سو ستائیس افغان سکیورٹی اہلکاروں کو افغانستان بھیجا جائے گا۔

افغانستان میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث اس وسطی ایشیائی ملک میں بھی خطرے کی گھنٹیاں بج اٹھی ہیں۔ تاجکستان سابق سوویت ریاست ہے اور پیر کے روز اس ملک نے سرحدی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے بیس ہزار ریزرو فوجی تعینات کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاجکستان میں روس کے بڑے فوجی اڈے موجود ہیں۔ روسی حکام نے اعلان کیا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو سرحد کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے وہ بھی تاجک فورسز کی مدد کریں گے۔ اس حوالے سے تاجکستان میں موجود روسی فوجی ہیلی کاپٹروں نے بھی تربیتی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

مغربی سکیورٹی حکام کے مطابق طالبان ایک سو اضلاع سے زائد پر قبضہ کر چکے ہیں جبکہ طالبان کے مطابق ان کا قبضہ چونتیس صوبوں میں دو سو سے زائد اضلاع پر ہو چکا ہے۔ اگر ان اعداد و شمار پر اعتبار کیا جائے تو طالبان کا قبضہ آدھے سے زائد افغانستان پر ہو چکا ہے۔

افغانستان کے شمال میں طالبان کی پیش قدمی دیکھتے ہوئے متعدد ممالک نے اپنے قونصل خانے بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شمالی صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں ترکی اور روس نے اپنے اپنے قونصل خانے بند کر دیے ہیں۔ یہ افغانستان کا چوتھا بڑا شہر ہے۔

ایران نے اس شہر میں اپنے قونصل خانے کی سفارتی سرگرمیوں کو محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبہ بلخ میں پرتشدد جھڑپیں جاری ہیں لیکن مزار شریف قدرے پرسکون ہے۔ اسی طرح ازبکستان، تاجکستان، بھارت اور پاکستان نے بھی مزار شریف میں اپنی سروسز محدود کر دی ہیں۔ صوبائی گورنر کے ترجمان منیر فرہاد کے مطابق ترکی اور روس کے سفارت کار یہ شہر چھوڑ چکے ہیں۔

Share this:
Hassan Rohani
Previous Post ملک گیر لوڈ شیڈنگ پر میں عوام سے معذرت خواہ ہوں، صدرِ ایران
Next Post خیبر پختونخوا میں نئے اسلحہ لائسنس پر پابندی کا فیصلہ
Pistol

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.