geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کے افغانستان پر ماسکو میں عالمی کانفرنس

October 21, 2021 3 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں طالبان کی عمل داری کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والے بین الاقوامی مذاکرات میں کابل حکومت کی نمائندگی طالبان کر رہے ہیں۔

دس مختلف ممالک کے حکام افغان طالبان کے ساتھ ایک بین الاقوامی کانفرنس کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں منعقد کی گئی، جب روسی صدر پوٹن نے خبردار کیا کہ داعش کے جنگجو افغانستان میں طاقت جمع کرنے کی کوشش میں ہیں۔

روس نے اس عالمی کانفرنس کا اہتمام کیا ہے۔ بدھ کو ہونے والی اس کانفرنس کو ماسکو حکومت کی طرف سے وسطی ایشیا میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے ایک اقدام کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

روسی حکام نے عالمی برداری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں داعش کے خلاف اپنے ایکشن میں فوری طور پر تیزی لائے۔ روس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی عمل داری کے بعد سے یہ دہشت گرد تنظیم اس وسطی ایشیا ملک میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہی ہے، جو ایک تشویش ناک بات ہے۔

گزشتہ ہفتے ہی روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں جمع ہونے والے داعش کے جنگجو سابقہ سوویت ریاستوں کے علاوہ روس میں بھی داخل ہو سکتے ہیں۔

خفیہ معلومات کی بنیاد پر پوٹن نے کہا تھا کہ اس وقت شمالی افغانستان میں داعش کے حامی کم ازکم دو ہزار جنگجو موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ داعش کے رہنما ان جنگجوؤں کو مہاجرین کے بھیس میں ہمسایہ ممالک روانہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے ماسکو کانفرنس کو اپنے خطاب انتہائی اہم قرار دیا گیا ہے۔ طالبان کی طرف سے اس جنگجو گروپ کے مقرر کردہ عبوری نائب وزیر اعظم عبدالسلام حنفی طالبان کے وفد کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ حنفی یورپی یونین اور امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بطور اہم ممبر بھی شریک ہو چکے ہیں۔

اس کانفرنس سے قبل ہی چین اور پاکستان نے ماسکو حکومت کو یقین دلایا تھا کہ وہ افغانستان میں سلامتی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ دوسری طرف یورپی یونین نے بھی افغانستان میں انسانی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کی خاطر اور ہمسایہ ممالک کو مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے ایک بلین یورو کی خطیر امداد فراہم کرنے کا عہد کیا ہے۔

Share this:
Alexei Navalny
Previous Post سخاروف پرائز، روسی صدر کے ناقد ناوالنی کے نام
Next Post بنگلہ دیش میں مذہبی کشیدگی کیوں بڑھ رہی ہے؟
Protest

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.