geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں، امریکا اور برطانیہ کا الزام

August 3, 2021 7 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

ہلمند (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا اور برطانیہ نے الزام لگایا ہے کہ طالبان پاکستانی سرحد کے قریب حال ہی میں قبضہ کیے گئے ایک قصبے میں ”شہریوں کا قتل عام” کررہے ہیں۔

ایسے وقت جبکہ افغان فورسز سب سے بڑے شہر پرطالبان کو قبضہ کرنے سے روکنے کے لیے زبردست مقابلہ کر رہے ہیں، امریکا اور برطانیہ نے الزام لگایا ہے کہ طالبان پاکستانی سرحد کے قریب حال ہی میں قبضہ کیے گئے ایک قصبے میں ”شہریوں کا قتل عام” کررہے ہیں۔

ہفتے اور اتوار کے روز ہونے والی زبردست جنگ کے بعد، جس کی وجہ سے ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر چھوڑ کر بھاگنے کے لیے مجبور ہونا پڑا ہے، طالبان جنگجووں نے کل رات تین صوبائی دارالحکومتوں لشکر گاہ، قندھار اور ہرات پر زبردست حملہ کیا ہے۔

ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں افغان حکومت کی طرف سے سینکڑوں کمانڈوز تعینات کرنے کا اعلان کیے جانے کے چند گھنٹے بعد ہی طالبان نے وہاں کے سٹی سینٹر اور جیل پر مربوط حملے کیے۔

بیس برس تک افغانستان میں رہنے کے بعد مئی کے اوائل میں امریکی قیادت والی غیر ملکی افواج کی جانب سے جنگ زدہ ملک سے مکمل انخلاء کے اعلان کے بعد سے ہی جنگ میں شدت آگئی ہے۔

صدر اشرف غنی نے ملک میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے لیے امریکا کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

اشرف غنی نے افغان پارلیمان سے خطاب کے دوران غیر ملکی افواج کے انخلاء کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،”ہماری موجودہ صورت حال کا سبب یہ ہے کہ یہ فیصلہ اچانک کیا گیا۔” ڈاکٹر غنی نے کہا کہ انہوں نے امریکا کو متنبہ کیا تھا کہ فورسز کے انخلاء کے سنگین مضمرات ہوں گے۔

افغان صدر کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب واشنگٹن نے اعلان کیا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے تشدد کے مدنظر وہ مزید ہزاروں افغان پناہ گزینوں کو لے جانے کے لیے تیار ہے۔ ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ برسوں کے دوران امریکا کے لیے کام کیا تھا۔

واشنگٹن نے پہلے ہی ان ہزاروں مترجمین اور ان کے خاندانوں کو افغانستان سے نکالنے کا کام شروع کردیا ہے جنہوں نے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکی فوج اور سفارت خانے کے لیے خدمات انجام دی تھیں۔

امریکا اور برطانیہ نے پیر کے روز الزام لگایا کہ طالبان نے گزشتہ ماہ پاکستان کی سرحد کے قریب اسپن بولدک قصبے پر قبضہ کرنے کے بعد وہاں جس طرح کی زیادتیاں کی ہیں وہ ”جنگی جرائم” کے زمرے میں آتی ہیں۔

امریکا اور برطانیہ کا یہ بیان افغانستان کی آزاد انسانی حقوق کمیشن کی اس رپورٹ کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جنگجووں نے اسپن بولدک میں انتقامی قتل کیے ہیں۔

کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا،”طالبان نے موجودہ اور سابقہ حکومتی عہدیداروں کی شناخت کی اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی۔ انہوں نے ایسے افراد کو بھی قتل کردیا جن کا تصادم میں کوئی کردار نہیں تھا۔”

امریکی اور برطانوی سفارت خانوں نے الگ الگ ٹوئٹ میں کہا کہ قتل کے یہ واقعات”جنگی جرائم کے مترادف ہیں۔”

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے بھی جنگجو رہنماوں پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبریں ”انتہائی پریشان کن اور یکسر ناقابل قبول ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ طالبان جو بین الاقوامی طور پر تسلیم کیے جانے کے خواہاں ہیں، اس طرح کی زیادتیوں کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی کہا کہ طالبان کے حملوں سے واضح ہوتا ہے کہ ”انسانی زندگیوں کا انہیں ذرا بھی احترام نہیں ہے۔ اگر وہ بات چیت کے ذریعہ تصادم کا حل تلاش کرنے کے تئیں واقعی مخلص ہیں تو انہیں ایسے بھیانک حملے بند کرنے ہوں گے۔”

دریں اثنا طالبان نے لشکر گاہ پر اپنا دباو بڑھا دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر وہاں طالبان کا کنٹرول ہوجاتا ہے تو یہ حکومت کے لیے ایک زبردست فوجی اور نفسیاتی دھچکا ثابت ہوگا۔

قندھار او رہرات میں بھی زبردست جنگ چل رہی ہے۔ افغان فورسز ان شہروں کو طالبان کے کنٹرول میں جانے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہیں۔

افغان امور کے ماہر نشانک موتوانی کے خیال میں ”اگر افغان کے شہروں کا سقوط ہوجاتا ہے… تو افغانستان سے افواج کے انخلاء کے امریکا کے فیصلے کو امریکی خارجہ پالیسی میں سب سے بدترین دفاعی غلطیوں میں سے ایک کے طور پر یاد کیا جائے گا۔”

Share this:
Border Tensions
Previous Post لداخ: چین ایک اور مقام سے فوجیں پیچھے ہٹانے پر متفق
Next Post ’ہم تمام مشکلات پر قابو پا لیں گے‘ ایرانی صدر
Ebrahim Raisi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.