geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان حکومت: بھارتی فورسز کا نیا ٹریننگ ماڈیول

September 13, 2021 2 1 min read
Indian Forces
Share this:

 Indian Forces

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد نئے حالات کو دیکھتے ہوئے انسداد دہشت گردی پر مامور بھارتی فورسز کے لیے ایک نیا ٹریننگ ماڈیول وضع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام کو دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

بھارت کے مرکزی سکیورٹی ادارے نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تعینات سرحدی فورسز اور پولیس کے یونٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ افغانستان پر طالبان کے قبضہ کے بعد کے حالات کو دیکھتے ہوئے کسی ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اہلکاروں کو تیار کریں اور اس کے لیے ایک نیا ٹریننگ ماڈیول نافذ کریں۔

بھارتی میڈیا نے اعلی سکیورٹی اہلکاروں کے حوالے سے لکھا ہے کہ مرکزی سکیورٹی ادارے کی طرف سے یہ نیا ہدایت نامہ اس لیے جاری کیا گیا ہے کیونکہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت کی مغربی سرحد سے دہشت گردوں کی دراندازی کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی دہشت گردوں کے حملے کے خدشات سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا۔

بھارتی دفاعی حکام کے مطابق سقوط کابل کے بھارت میں سکیورٹی صورت حال پر ‘سنگین اثرات‘ مرتب ہو سکتے ہیں۔اس لیے وسطی اور جنوبی ایشیا کی نئی جغرافیائی سیاسی صورت حال اور بھارت کی سرحدوں اور اندرونی علاقے پر مرتب ہونے والے اس کے سنگین سکیورٹی مضمرات کے مدنظر بھارتی فورسز اور انٹلیجنس، دونوں کو اپنے لائحہ عمل، حکمت عملی اور کارروائی کے طریقہ کار کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اعلی بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس وقت بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف)، ششتر سیما بل (ایس ایس بی)، ریاستی پولیس یونٹ اور انسداد دہشت گردی کی ذمہ داری سنبھالنے والے سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور کشمیر پولیس کے اہلکار ”Changing dynamics for border management” کے عنوان سے مرتب طریقہ کار کے مطابق کام کرتے ہیں،”اس میں طالبان کے بارے میں اطلاعات تو موجود ہیں لیکن یہ اپ ڈیٹ نہیں ہیں۔ عالمی منظر نامے میں ہونے والی تبدیلیوں کے بعد ان معلومات کو اب اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔ اس میں اس بات پر خصوصی توجہ دی گئی ہے کہ نائن الیون کے بعد گزشتہ 20 برس کے دوران کیا تبدیلیاں ہوئی ہیں۔”

خیال رہے کہ بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے 15 اگست کو افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد کہا تھا کہ بھارت دہشت گردی میں ممکنہ اضافہ کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے،”ہمیں اس بات کی فکر ہے کہ افغانستان میں طالبان کی سرگرمیوں سے بھارت کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔اس کا اثر بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی شکل میں بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے اور ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے ہم اپنی طرف سے پوری تیاری کر رہے ہیں‘‘۔

نئے ٹریننگ ماڈیول میں فورسز کو پوری طرح سے اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ اس میں طالبان سے متعلق خفیہ اطلاعات، ان کے جنگ کرنے کے طریقے، ان کی قیادت میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی جائے گی۔

ایک اعلی بھارتی عہدیدار کا کہنا تھا کہ سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ ہی سرحدی ریاستوں کی پولیس فورس کے لیے بھی ایسی اطلاعات کافی اہم ہوتی ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ طالبان کی تاریخ کیا ہے۔ کن کن تنظیموں کے ساتھ ان کے تعلقات ہیں اور وہ کس طرح کام کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا،”سرحد کی کسی چیک پوسٹ پر یا کسی علاقے میں کھڑے پولیس اہلکار کے لیے طالبان کی تاریخ، ان کی سرگرمیوں اور ان کی حکافغانستان کے معاملے پر بھارت شش و پنج میں مبتلامت عملی کے بارے میں جاننا نہایت اہم ہے۔”

اعلی سرکاری عہدیدار کا مزید کہنا تھا،”سکیورٹی فورسز کے اعلی اور چوٹی کے کمانڈروں کو افغانستان اور طالبان کے بارے میں بیشتر چیزیں معلوم ہوتی ہیں لیکن وہ اپنی آپریشنل طاقت فوجی جوان، یا کسی مخصوص جگہ تعینات کانسٹیبل سے ہی حاصل کرتے ہیں۔ ایسے میں ان اہلکاروں کو زیادہ بہتر طور پر واقف ہونا چاہیے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ضروری معلومات انہیں ان کی اپنی اور مقامی زبانوں میں دستیاب کرائی جائیں گی۔

Share this:
Human Rights Organization Head
Previous Post طالبان وعدوں کی تکمیل میں ناکام رہے ہیں، اقوام متحدہ
Next Post وفاقی حکومت نے صحافیوں پر پارلیمنٹ کے دروازے بند کر دیے
Journalists

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.