geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان حکومت میں تیسری توسیع، کوئی خاتون شامل نہیں

October 5, 2021 1 1 min read
Taliban Government
Share this:

Taliban Government

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں طالبان حکومت نے پیر کے روز وزارت میں تیسری مرتبہ توسیع کی۔ متعدد افراد کو نائب وزراء کے عہدوں پر فائز کیا گیا ہے تاہم اس مرتبہ بھی کسی وزارت میں کسی خاتون کو شامل نہیں کیا گیا۔

طالبان کے اعلی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ عبوری حکومت میں تیسری توسیع کے دوران 38 نئے وزراء کو شامل کیا گیا ہے۔ ان سب کا تعلق طالبان سے ہے اور اس میں اقلیتی گروپوں کو نمائندگی نہیں دی گئی ہے۔

نئی توسیع میں بعض انسانی تنظیموں کے سربراہوں کی تقرری بھی عمل میں آئی ہے۔

طالبان حکومت میں یہ نئی توسیع اس بات کا تازہ ترین اشارہ ہے کہ وہ اپنی حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی طرف سے پیش کردہ شرائط کو ماننے کے لیے آمادہ نہیں ہیں اور وہ خواتین اور اقلیتی گروپوں کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق سلوک کریں گے۔

حالانکہ طالبان کو اس وقت بین الاقوامی برادری کی امداد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ملک کی معیشت تباہ ہونے کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ خشک سالی اور داعش کا بڑھتا ہوا خطرہ بھی بڑے چیلنج بن کر سامنے کھڑے ہیں۔

پیر کے روزلوگوں کو جن عہدوں پر فائز کیا گیا ہے ان میں وزیر اعظم کے سیاسی نائب، نائب وزراء اور افغان ہلال احمر سوسائٹی کے نائب سربراہ شامل ہیں۔ ان میں سے بیشتر عہدے وزارت دفاع اور آرمی سے متعلق ہیں جب کہ نائبین کو کابل، ہلمند، ہرات اور قندھار کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔ مولوی عبدالکبیر کو ایڈیشنل ڈپٹی پرائم منسٹر بنایا گیا ہے۔ وہ طالبان قیادت کونسل کے رکن بھی ہیں اور سابقہ طالبان حکومت میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

اگست کے وسط میں طالبان کے افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سے ہی ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کابل کو مالی امداد روک دی تھی۔ امریکا نے اپنے بینکوں میں جمع افغان سنٹرل بینک کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے ہیں۔

ورلڈ بینک کی ایک رپورٹ کے مطابق ماضی میں افغانستان کے سرکاری خرچ کا تقریباً 75 فیصد غیر ملکی امداد پر منحصر کرتا تھا۔ اس امداد کے بغیر طالبان حکومت کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دینا مشکل ہوگیا ہے اور ملک میں اقتصادی بحران کی صورت پیدا ہو گئی ہے۔

طالبان نے نئی تقرریو ں کو عبوری حکومت کا حصہ قرار دیا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک یہ واضح نہیں کیا کہ آیا وہ انتخابات کرانا چاہتے ہیں یا نہیں۔ ستمبر کے اواخر میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا تھا کہ آنے والے وقتوں میں کابینہ میں عورتوں کو شامل کرنے کا امکان ہے تاہم انہوں نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی تھی۔

ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ پیر کے روز افغانستان کی عبوری حکومت کے کابینہ کی پہلی میٹنگ کابل میں ہوئی۔ اس میٹنگ میں افغان شہریوں کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ جاری کرنے فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی بختار نے بتایا کہ نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ پر ‘اسلامی امارات افغانستان‘ لکھا ہو گا۔ طالبان اپنی حکومت کے لیے اسلامی جمہوریہ افغانستان کے بجائے اسی نام کا استعمال کر رہے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ غیر ملکی حکومتیں اس نئے پاسپورٹ کو تسلیم کریں گی یا نہیں کیونکہ بین الاقوامی برادری نے طالبان حکومت کو ابھی تک افغانستان کی قانونی حکومت تسلیم نہیں کیا ہے۔

کابینہ کی میٹنگ میں کابل میونسپلٹی کو حکم دیا گیا کہ وہ زمینوں کے غیر قانونی قبضے کو روکنے کے لیے طریقہ کار وضع کرے۔ سکیورٹی کی متعدد وزارتوں سے ایک مشترکہ کمیشن تشکیل دینے کے لیے کہا گیا ہے جو دارالحکومت اور صوبوں کی سکیورٹی کو بہتر بنانے پر توجہ دے گی۔

Share this:
Afghans Refugees
Previous Post جرمنی: امریکی فوجی اڈوں پر ہزاروں افغان پناہ گزیں اب بھی پھنسے ہیں
Next Post سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کی بندش سے زکر برگ کو کتنے ارب ڈالرز کا نقصان ہوا؟
Mark Zuckerberg

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.