geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کا کابل کے سفارتی علاقے میں حملہ

September 5, 2019 0 1 min read
Taliban Attack Kabul
Share this:

Taliban Attack Kabul

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغان طالبان نے کابل میں نیٹو فوجی مشن کے ہیڈکوارٹرز اور امریکی سفارت خانے کے قریب ایک بڑا حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم دس افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق یہ حملہ بارود سے بھری ایک چھوٹی بس کے ذریعے کیا گیا جبکہ تمام ہلاک شدگان عام شہری ہیں۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق اس حملے میں کم از کم بارہ گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کے ایک خودکش حملہ آور نے افغان خفیہ ایجنسی کے مرکزی دفتر کو نشانہ بنایا اور یہ حملہ اس وقت کیا گیا، جب غیرملکی فورسز کا ایک قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔

گزشتہ تین روز کے اندر اس حساس اور محفوظ سمجھے جانے والے علاقے میں ہونے والا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔ امریکا کے ساتھ کسی امن معاہدے کے انتہائی قریب پہنچنے کے باوجود طالبان ایسے بڑے حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دریں اثناء کابل میں طبی حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے کہ افغان طالبان اور امریکا جس قدر امن معاہدے کے قریب پہنچ رہے ہیں، طالبان کے حملوں میں ویسے ہی اضافہ دیکھنے میں آتا جا رہا ہے۔ آج کا حملہ بھی ایک ایسے وقت پر کیا گیا، جب امریکا کے خصوصی مذاکرات کار زلمے خلیل زاد بھی کابل ہی میں موجود ہیں۔ وہ طالبان کے ساتھ ہونے والے ممکنہ معاہدے کے مسودے کے حوالے سے افغان صدر اشرف غنی اور نیٹو حکام کی رضامندی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس ممکنہ معاہدے پر حتمی دستخط امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رضامندی کے بعد ہی کیے جائیں گے۔

گزشتہ پیر کے روز بھی طالبان نے اُس بین الاقوامی کمپاؤنڈ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی، جہاں غیرملکی اداروں کے دفاتر اور رہائش گاہیں واقع ہیں۔ اس حملے میں بھی سولہ افراد ہلاک اور ایک سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ بعدازاں ایک مشتعل ہجوم نے ‘گرین ویلج‘ نامی بین الاقوامی کمپاؤنڈ کے ایک حصے پر حملہ کرتے ہوئے وہاں آگ بھی لگا دی تھی، جس کی وجہ سے تقریباﹰ چار سو غیر ملکیوں کو ہنگامی طور پر وہاں سے نکال لیا گیا تھا۔

Share this:
Kashmiri Student Israr Ahmed
Previous Post غیر ملکی میڈیا نے کشمیری نوجوان کی شہادت سے متعلق بھارتی جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا
Next Post مسلمانوں کیخلاف ریمارکس: سکھ رکن پارلیمنٹ نے برطانوی وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں
Boris Johnson

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.