geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان لیڈروں کے ’پاکستان میں کیمپوں‘ کے دورے، کابل کو تشویش

December 26, 2020 1 1 min read
Mullah Abdul Ghani
Share this:

Mullah Abdul Ghani

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) افغان حکومت کو ان ویڈیوز پر گہری تشویش ہے، جن میں طالبان رہنماؤں کو ’پاکستان میں عسکریت پسندوں کے تربیتی کیمپوں‘ کے دورے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ان ویڈیوز میں طالبان لیڈر زخمیوں سے ملاقات کرتے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

کابل سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ان ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح افغان عسکریت پسندوں کے رہنماؤں نے پاکستان میں بظاہر نہ صرف زخمی طالبان جنگجوؤں سے ملاقات کی بلکہ انہوں نے کابل حکومت کے خلاف برسرپیکار افغان طالبان کے پاکستانی شہروں میں قائم مبینہ تربیتی کیمپوں کے دورے بھی کیے۔

افغان وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں آج جمعے کے روز کہا گیا، ”افغان باغی عناصر اور ان کے رہنماؤں کی پاکستان کے ریاستی علاقے میں موجودگی اور وہاں کھلم کھلا کی جانے والی سرگرمیاں افغانستان کی قومی سلامتی اور خود مختاری کی واضح خلاف ورزی ہیں۔‘‘

افغانستان کی طرف سے پاکستان پر شروع سے ہی یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ افغان طالبان کی مدد کرنے کے علاوہ انہیں محفوظ پناہ گاہیں بھی مہیا کرتا ہے تاہم پاکستان کی طرف سے کابل حکومت کے ایسے دعووں کی ہمیشہ ہی تردید کی جاتی ہے۔

کابل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے محفوظ ٹھکانے اور طالبان کی قیادت کی موجودگی خطے میں نا صرف مزید بحران اور عدم استحکام کی وجہ بن رہے ہیں بلکہ یہ صورت حال افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کی کوششوں کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔

جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کے مطابق کابل حکومت نے ایک بار پھر ہمسایہ ملک پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ریاستی علاقے کو ان ‘باغیوں‘ کے استعمال میں آنے سے روکے۔

اسی ہفتے سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ویڈیو فوٹیج میں افغان طالبان کے نائب سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو پاکستان کے بندرگاہی شہر کراچی میں دیکھا جا سکتا تھا، جس میں یہ اشارہ دینے کی کوشش کی گئی تھی کہ طالبان افغان امن عمل سے متعلق اپنے تمام فیصلے پاکستان میں مقیم اپنی اعلیٰ قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد کرتے ہیں۔

دنیا بھر میں دہشت گردی سے متاثر ممالک میں افغانستان اس برس سر فہرست رہا۔ سن 2018 کے دوران افغانستان میں 1443 دہشت گردانہ واقعات ہوئے جن میں 7379 افراد ہلاک اور ساڑھے چھ ہزار افراد زخمی ہوئے۔ 83 فیصد ہلاکتیں طالبان کے کیے گئے حملوں کے سبب ہوئیں۔ طالبان نے پولیس، عام شہریوں اور حکومتی دفاتر کو نشانہ بنایا۔ داعش خراسان کی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوا۔ افغانستان کا جی ٹی آئی اسکور 9.60 رہا۔

اسی طرح ایک اور ویڈیو میں طالبان کے ایک اعلیٰ رہنما اور مذاکراتی مندوبین میں سے ایک ملا فضل اخوند کو بھی دیکھا جا سکتا تھا کہ وہ طالبان کے ایک تربیتی مرکز میں اس تحریک کے جنگجوؤں سے ملاقات کر رہے تھے۔ اس تربیتی کیمپ کی جگہ کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی تاہم اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پاکستانی علاقہ ہے۔

کابل سے اس بارے میں موصولہ رپورٹوں میں یہ نہیں بتایا گیا کہ افغان حکومت نے یہ تعین کس بنیاد پر کیا کہ ان ویڈیوز میں نظر آنے والے تربیتی کیمپ پاکستانی علاقے ہی میں تھے۔ پاکستان کا مسلسل یہ دعویٰ ہے کہ وہ طالبان کو کوئی مدد فراہم کرتا ہے اور نا ہی افغان طالبان کو یہ اجازت دی گئی ہے کہ وہ پاکستانی سرزمین کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کریں۔

دوسری طرف طالبان نے تصدیق کر دی ہے کہ ملا برادر نے کراچی میں ایک ہسپتال کا جو دورہ کیا، وہ افغان طالبان کے ایک وفد کے اسی ماہ کے وسط میں پاکستان کے ایک دورے کے دوران کیا گیا تھا۔

Share this:
Muhammad bin Salman
Previous Post بحرین کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات، ٹھوس اور گہرے ہیں: ولی عہد محمد بن سلمان
Next Post اسرائیل کی موجودہ فلسطین پالیسی ناقابل قبول ہے، صدر ایردوآن
Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.