geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان اور میانمار جنتا کو اقوام متحدہ میں فی الحال نمائندگی نہیں

December 2, 2021 0 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کی فوجی حکومت اور افغانستان کے حکمراں طالبان نے اقوام متحدہ میں اپنے اپنے نمائندے مقرر کرنے کے لیے درخواست کی تھی۔ تاہم عالمی ادارے نے فی الحال اس پر اپنا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

اقوام متحدہ کی ایک اہم کمیٹی نے میانمار کے فوجی جنتا اور افغانستان کے طالبان حکمرانوں کی جانب سے اقوام متحدہ میں اپنے ممالک کے لیے نشستیں حاصل کرنے کی درخواستوں پر اپنی کارروائی کو موخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی کریڈینشیئل کمیٹی کے اس اعلان کا مطلب یہ ہے کہ میانمار اور افغانستان کی سابقہ حکومتوں کے سفیر فی الحال اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

میانمار کی موجودہ فوجی حکومت نے اقوام متحدہ میں سابقہ حکومت کے مقرر کردہ سفیر کیاؤ مو تن کی جگہ ایک سابق فوجی آنگ تھرویئن کو مقرر کرنے کی درخواست دے رکھی ہے۔

میانمار کی جنتا نے فروری میں سویلین رہنما آنگ سان سوچی کی منتخبہ حکومت کا تختہ پلٹ کر اقتدار چھین لیا تھا۔ اس کے بعد سے معزول حکومتی اہلکاروں کو مختلف الزامات کے تحت جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔

سابقہ حکومت کے مقرر کردہ سفیر کیاؤ مو تن نے آنگ سان سوچی کی حکومت کے خلاف فوجی بغاوت کی مخالفت کی تھی۔ جولائی میں ملک کے موجودہ وزیر خارجہ وؤنا ماؤنگ نے ان کی برطرفی کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے باوجود کیاؤ نے ادارے سے اپنی رکنیت کی تجدید کے لیے کہا تھا۔

طالبان نے صدر اشرف غنی کی سابقہ حکومت کے مقرر کردہ سفیر غلام اسحاق زئی کو ہٹا کر محمد سہیل شاہین کو اپنا نیا سفیر مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔ لیکن اسحاق زئی نے بھی ادارے سے اپنی سیٹ برقرار رکھنے کی اپیل کی تھی۔

دوحہ مذاکرات کے دوران سہیل شاہین طالبان کے ترجمان کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ہی طالبان حکومت کے ترجمان کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔ طالبان نے اس برس اگست میں کابل پر قبضہ کر لیا تھا اور ستمبر میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ہی اپنا سفیر متعین کرنے کی درخواست دی تھی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش کا کہنا ہے کہ اگر دوسرے ممالک افغانستان میں انسانی حقوق کے احترام کے لیے دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں تو طالبان کو اپنے آپ کو تسلیم کرانے کی خواہش ہی ان کے پاس ایک موثر ہتھیار ہے۔

اقوام متحدہ میں سویڈن کی نمائندہ اینا کیرین اینسٹروم کا کہنا تھا کہ ”ایک بار جب جنرل اسمبلی میں اس معاملے پر غور و فکر ہونے کے بعد رپورٹ تیار ہو جائے گی” تو کمیٹی کی رپورٹ جاری کر دی جائے گی۔

اس سے متعلق کمیٹی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے تین، امریکا، روس اور چین پر مشتمل ہے۔ باقی غیر مستقل ارکان میں سے سویڈن، بہاماس، بھوٹان، چلی، نامبیا اور سیرا لیون جیسے ممالک شامل ہیں۔

Share this:
Twitter
Previous Post ٹویٹر کا نیا قانون: رضامندی کے بغیر تصویر شیئر کرنے پر پابندی
Next Post برطانیہ میں طوفان، 30000 گھر 5 روز سے بجلی سے محروم
UK Snowfall

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.