geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کے ساتھ مذاکرات ‘ڈیڈ‘ ہو چکے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

September 11, 2019 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

وائٹ ہاؤس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ بات چیت ختم کرنے کا فیصلہ ان کا اپنا فیصلہ تھا اور اس بارے میں انہوں نے کسی سے مشورہ نہیں کیا۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تاثر کو رد کیا کہ انہوں نے اپنے معاونین کے مشوروں کو نظر انداز کیا اور کیمپ ڈیوڈ میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کی شب ٹوئٹر کے ذریعے طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے اس کی وجہ چند روز پہلےکابل میں ہونے والا ایک حملہ بتایا، جس میں ایک امریکی فوجی سمیت بارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بعد میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے عندیہ دیا تھا کہ افغان طالبان کے ساتھ دوبارہ امن مذاکرات کا آغاز ممکن ہے لیکن اس کے لیے طالبان کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

پاکستان میں اکثرمبصرین کا خیال ہے کہ امریکا کی طرف سے طالبان مذاکرات میں تعطل عارضی ہے اور یہ معاملہ پھر بھی سیاسی حل کی طرف جائے گا۔

لیکن پیر کے روز اپنی گفتگو میں صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات ختم ہو چکے ہیں۔ اُن کے بقول امریکا افغانستان سے نکلنا چاہتا ہے لیکن اب یہ کام کسی اور مناسب وقت پر ہوگا۔

ادھر پاکستان کے دورے پر آئے امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل کینتھ مکینزی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی اور پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان مسئلے کے سیاسی حل پر گفتگو کی۔

امریکی ‘سینٹ کوم‘ کے سربراہ سترہ رکنی وفد کے ہمراہ ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچے تھے۔

Share this:
Baldev Kumar
Previous Post بلدیو کمار کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست: پی ٹی آئی کا مؤقف سامنے آ گیا
Next Post ’امریکی جاسوس برسوں تک روسی صدر کی رہائش گاہ میں ملازم رہا‘
President Putin

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.