geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان میں پھوٹ کی خبریں، حقیقت یا پراپیگنڈا؟

September 19, 2021September 19, 2021 2 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

کابل (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان کی صفوں میں تقسیم کی خبریں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔ تاہم سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ یہ گروپ ماضی میں بھی اختلافات دور کر کے اپنے مقصد کے حصول کے لیے متحد ہو کر کام کرتا آیا ہے۔

افغان طالبان میں تقسیم کی خبریں نئی نہیں ہیں تاہم چند روز قبل نئی کابینہ کے اعلان کے بعد سے اس گروہ کی صفوں میں مختلف آرا اور اختلافات سے متعلق باتیں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت افغان طالبان میں نظریاتی طور پر دو گروپ پائے جاتے ہیں۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں، جو سخت گیر پالیسیوں اور سن 1990 کی دہائی کے دور کے طرز حکومت کے حامی ہیں۔ دوسری جانب وہ لوگ ہیں، جو یہ سمجھتے ہیں کہ اب وہ دور نہیں رہا اور زمینی حقائق کو مد نظر رکھ کر فیصلہ سازی ضروری ہے۔

اختلافات اور تصادم کی خبریں اب تک داخلی سطح پر ہی ہو رہی ہیں اور بظاہر طالبان تقسیم کو خبروں کو رد کر رہے ہیں۔ البتہ کابل کے صدارتی محل میں ہونے والی ایک حالیہ ملاقات میں معاملات اس قدر بگڑ گئے کہ ملا عبدالغنی برادر کی ہلاکت کی افواہ پھیل گئی۔ یہاں تک کہ برادر کو آڈیو ریکارڈنگ اور تحریری بیان کے ذریعے ایسی افواہوں کی تردید کرنا پڑی اور پھر بھی بات نہ بنی، تو وہ ٹیلی وژن پر نمودار ہوئے۔

ملا عبدالغنی برادر امریکا کے ساتھ مذاکراتی عمل میں طالبان کے مرکزی مذاکرات کار تھے۔ وہ ایک ایسی حکومت کے حامی ہیں، جس میں ملک کی تمام قوموں کو شامل کیا جائے لیکن حقیقت میں ایسا نہ ہوا۔ بظاہر سخت گیر نظریات کے حامی اب تک حاوی ہیں اور فیصلہ سازی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ تصادم کا ایک اور ثبوت صدارتی محل پر طالبان کا پرچم ہے، جسے افغاستان کا پرچم ہٹا کر وہاں لگایا گیا۔

اس معاملے سے واقف دو افغان شہریوں نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ کابینہ میں شامل ایک وزیر نے اپنا عہدہ چھوڑنے کی دھمکی بھی دی کیونکہ وہ اس بات پر نالاں تھا کہ ملک کی تمام اقلیتوں کو نظر انداز کر کے کابینہ میں صرف طالبان کو شامل کیا گیا ہے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایسی خبروں کو مسترد کیا ہے۔ منگل کو طالبان کے وزیر خارجہ عامر خان نے بھی ان افواہوں کو ‘پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے رد کر دیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق طالبان کی صفوں میں اختلافات و تقسیم فوری طور پر گروپ کے لیے مسئلہ نہیں۔ واشنگٹن کے ‘دا ولسن سینٹر سے وابستہ مائیکل کوگلمین کے بقول، ”ہم نے ماضی میں دیکھا ہے کہ اختلافات کے باوجود طالبان ایک متحد قوت ہیں اور اختلافات کا بڑے فیلصوں پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ کوگلمین کے بقول موجودہ داخلی بحران، اگر وہ ہے بھی، تو اسے سنبھالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے البتہ مزید کہا کہ طالبان پر حکومت صحیح طرح چلانے، بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے، پالیسی سازی اور کئی اہم چیلنجز کی وجہ سے دبا ہے اور اگر وہ ان معاملات میں ناکام رہے، تو اندرونی اختلافات شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

Share this:
Protests
Previous Post میلبرن:کورونا لاک ڈاؤن کیخلاف شہریوں کا احتجاج، جھڑپوں میں متعدد پولیس اہلکار زخمی
Next Post انتخابات میں مقابلہ سخت ہو گا، لاشیٹ
Bundestagswahl

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.