geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کو روکنے میں افغان فورسز کی ناکامی سے امریکی عہدیدار کافی مایوس

August 12, 2021 3 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں حکومتی فورسز کی تربیت اور انہیں جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کرنے پر اربوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود طالبان کی پیش قدمی روکنے میں افغان فورسز کی ناکامی نے امریکی عہدیداروں کو سخت مایوسی میں مبتلا کر دیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور دیگر اعلی عہدیدار افغان رہنماوں سے متحد ہونے اور ایک واضح لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مسلسل اپیل کر رہے ہیں بصورت دیگر جنگجو چند ماہ کے اندر کابل پر قبضہ کرسکتے ہیں۔

کسی قابل ذکر مزاحمت کے بغیر مزید کئی صوبائی دارالحکومتوں پر طالبان کے قبضے کے مدنظر بائیڈن کا کہنا تھا،”ہم نے پچھلے بیس برس کے دوران ایک کھرب ڈالر سے زیادہ خرچ کیے، ہم نے تین لاکھ سے زیادہ افغان فورسز کو تربیت دی اور انہیں جدید آلات سے لیس کیا۔ افغان رہنماوں کو اب متحد ہوجانا چاہئے اور انہیں اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے خود ہی جنگ لڑنی چاہئے۔”

افغانستان سے 31 اگست تک امریکا کے مکمل انخلاء سے قبل پینٹاگون اور امریکی محکمہ خارجہ نے بھی بائیڈن کے بیانات کی تائید کرتے ہوئے، امریکا اور نیٹو افواج کی غیر موجودگی میں طالبان کی مسلسل کامیابیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا،”افغان فورسز کے اندر صلاحیت ہے، ان کے اندر اہلیت ہے، عددی لحاظ سے انہیں برتری حاصل ہے، ان کے پاس ایئر فورس ہے۔ یہ فیصلہ افغان قیادت کو کرنا ہے کہ وہ ان صلاحیتوں کا استعمال کریں۔”

دوسری طرف طالبان جس تیز رفتاری سے پیش قدمی کر رہے ہیں اس پر امریکی عہدیدار نجی گفتگو میں انتہائی حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

امریکا نے افغان فورسز کی مدد کے لیے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران لشکر گاہ اور ہرات میں زبردست بمباری بھی کی تاکہ جنگجو آگے بڑھنے نہ پائیں لیکن اس کے باوجود طالبان نے کئی اہم شہروں کو بڑی آسانی سے اپنے قبضے میں کر لیا اور اب اسٹریٹیجک لحاظ سے اہم مزارشریف کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

امریکی عہدیداروں کا خیال ہے کہ اگر صدر اشرف غنی اپنی حکومت کومتحد کرپاتے اور فیصلہ کن انداز میں کارروائی کرتے ہیں تو نتائج مختلف ہوسکتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا،”افغان حکومت کو کئی طرح کی برتری حاصل ہے۔ اس کے پاس تین لاکھ فوج ہے، ایک ایئر فورس ہے، اسپیشل فورسز ہیں، بھاری جنگی سازوسامان ہیں، تربیت یافتہ فوجی ہیں اور امریکا کی طرف سے مسلسل تعاون ہے۔”

امریکی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے اینڈریو واٹکنس کا خیال ہے،”بد قسمتی سے ایک طرح کا جمود طاری ہے، حکومت مفلوج ہے۔ صوبوں اور مقامی سکیورٹی فورسز تک پیسے اور رسد نہیں پہنچ پا رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ طالبان کے نرغے میں آتے جا رہے ہیں۔” واٹکنس کا مزید کہنا تھا،”ایک چیز جو انہیں معلوم ہے وہ یہ کہ انہیں اپنی حکومت سے خاطر خواہ مدد نہیں مل پا رہی ہے۔”

پینٹاگون کے ایک سابق عہدیدار اور ‘دی امریکن وار ان افغانستان‘ کے مصنف کارٹر مالکاسیان کا کہنا ہے کہ بیشتر اہم فوجی کمانڈر اور متعدد قبائلی اور نسلی رہنما اس وقت سیاسی وجوہات کی بنا پر کابل میں آرام کررہے ہیں حالانکہ اس وقت ان کا محاذ پر رہنا زیادہ ضروری تھا۔”

مالکاسیان کہتے ہیں،”وہ چاہتے ہیں کہ حکومت کی طرف سے ان کی تھوڑی حوصلہ افزائی ہو اور بڑے رہنما مثلاً سابق صدر حامد کرزئی وہاں سے نکلیں اور اپنی برادری کے ساتھ مل کر جنگ کریں نہ کہ کابل میں آرام سے بیٹھے رہیں۔”

اشرف غنی کو آگے بڑھ کر قدم اٹھانا چاہئے
امریکا بھی چاہتا ہے کہ صدر اشرف غنی کو علاقائی سرداروں اور ان کی قبائلی ملیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

واٹکنس کہتے ہیں،”جب امریکا یہ کہتا ہے کہ ہم سیاسی اتحاد دیکھنا چاہتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ وہ یہ کہہ رہا ہے کہ غنی اور تمام سابق جنگی سردار متحد ہو جائیں اور ایک دوسرے کا تعاون کریں۔”

اشرف غنی نے شاید امریکا کے اسی پیغام کے مدنظر بدھ کے روز مزار شریف کا دورہ کیا اور مقامی رہنما عطا محمد نور اور جنگی سردار عبدالرشید دوستم سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہرکا دفاع کرنے کے حوالے سے ان رہنماوں سے تبادلہ خیال کیا حالانکہ وہ اب تک ان رہنماوں کو نظر انداز کرتے رہے ہیں۔

تاہم ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان حکومت اور فورسز امریکا کی جانب سے انگلی اٹھائے جانے کو غیر مخلصانہ سمجھتے ہیں۔

دفاعی تجزیہ کار انتھونی کارڈس مین کہتے ہیں،”مرکزی حکومت کو مستحکم کرنے اور گزشتہ بیس برسوں کے دوران ایک جدید فوج کی تربیت کے حوالے سے امریکی عہدیدار جس حصولیابی کا ذکر کرتے ہیں وہ بڑی حد تک مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔”

کارڈس مین نے واشنگٹن کے سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیزکی طرف سے شائع کردہ تازہ ترین رپورٹ میں لکھا ہے،”امریکا نے افغان حکومت کی گورننس میں ترقی، جنگ لڑنے میں مہارت اور ایک موثر افغان سکیورٹی فورسز کی تشکیل کے حوالے سے بہت امید افزا دعوے کیے لیکن ایسے وقت میں بھی جب کہ امریکا کی وہاں موجودگی تقریباً ختم ہونے والی ہے، افغان فورسز عملی طور پر تمام آپریشنز کے لیے امریکا کی مدد پر منحصر ہیں۔”

Share this:
Protest
Previous Post جرمنی اور نیدر لینڈز نے افغان شہریوں کی ملک بدری معطل کر دی
Next Post پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ
Ghaznavi Ballistic Missile

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.