geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کو تسلیم کرنے کا معاملہ: بھارت کا اولین اشارہ

August 31, 2021 3 1 min read
Taliban
Share this:

Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کی صدارت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان سے دہشت گردی کے حوالے سے طالبان کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کو بھارت کی جانب سے بھی طالبان کو تسلیم کرنے کی سمت پہلا اشارہ سمجھا جارہا ہے۔

افغانستان پر طالبان کے قبضے کے دو ہفتے سے بھی کم وقت میں اس عسکریت پسند تنظیم کے حوالے سے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے موقف میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔بھارت نے سلامتی کونسل کے موجودہ صدر کے طور پر اس بیان پر دستخط کر دیے، جس میں دہشت گردی کے حوالے سے طالبان کا نام حذف کر دیا گیا ہے۔

سفارتی تجزیہ کاروں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بھارت سمیت بین الاقوامی برادری کی طرف سے اس بات کا پہلا اشارہ ہے کہ وہ طالبان کو اب اچھوت نہیں سمجھتی ہے۔ بلکہ طالبان کو اب ایک اسٹیٹ ایکٹر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ میں بھارت کے سابق مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے اس اہم پیش رفت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ایک ٹوئٹ میں کہا،”سفارت کاری میں دو ہفتے کا وقت بہت زیادہ ہوتا ہے۔T لفظ غائب ہے۔ 16 اگست اور 27 اگست کے بیانات کا موازنہ کیجیے۔”

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل کے بیان پر دستخط بدلتے ہوئے ‘زمینی حقائق‘ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔ اور طالبان کی مدد سے ہی 17اگست کو بھارتی سفارت خانے کے تمام اسٹاف کو کابل سے نکالا گیا تھا۔

سقوط کابل کے ایک دن بعد 16 اگست کو اقوام متحدہ میں بھارت کے مستقل نمائندے ٹی ایس تریمورتی نے سلامتی کونسل کے صدر کے طور پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا،”سلامتی کونسل کے اراکین نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی اہمیت کی تصدیق کی ہے اور یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ افغانستان کے کسی بھی علاقے کو کسی بھی ملک کو دھمکانے یا اس پر حملہ کرنے کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے حتی کہ طالبان یا کسی بھی افغان گروپ یا کسی بھی شخص کو کسی دیگر ملک میں سرگرم دہشت گردی کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔”

کابل ہوائی اڈے پر ہونے والے خود کش حملے کے بعد بھارت نے سلامتی کونسل کے صدر کے طور پر جو مذمتی بیان جاری کیا وہ گو کہ 16 اگست کو جاری کردہ درج بالا بیان سے تقریباً مماثل ہے تاہم اس میں سے طالبان کا لفظ حذف کر دیا گیا ہے۔ اس حملےمیں 13 امریکی فوجیوں سمیت 100 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بھارتی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعدادشمار کے مطابق افغانستان سے اب تک 565 افراد کو بھارت لایاجا چکا ہے۔ ان میں 175 بھارتی سفارت خانے سے تعلق رکھنے والے اور 263 دیگر بھارتی شہری ہیں۔ جبکہ 112 ہندو اور سکھ افغان شہریوں کے علاوہ تیسرے ممالک کے 15 افراد کو بھی بھارت لایا جا چکا ہے۔

ایک بھارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر طالبان ہماری مدد نہیں کرتے تو ان سب کو وہاں سے محفوظ طور پر نکالنا ممکن نہیں تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گوکہ بھارت نے سلامتی کونسل کے دیگر اراکین کی طرح طالبان کے ساتھ بات چیت شروع نہیں کی ہے لیکن سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے بیان پر دستخط کرتے ہوئے بھارت نے طالبان کے ساتھ رابطے بحال رکھنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

27 اگست کو جو بیان جاری کیا گیا ہے گو کہ اس میں دہشت گردی کے خلاف سخت الفاظ کا استعمال تو کیا گیا ہے لیکن اس کے لیے طالبان کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔

بھارت کے سابق خارجہ سکریٹری کنول نے اس پیش رفت پر ٹوئٹ کر کے کہا،”یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ امریکا، جس نے سلامتی کونسل کے بیان کے لیے زور دیا تھا، خود بھی طالبان کو ہوائی اڈے پر حملے کے الزام سے بری کر چکا ہے اور اس کے لیے داعش (خراسان) کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔ امریکی سینٹرل کمان کے سربراہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ‘T‘ امریکی سکیورٹی فورسز کو نکلنے میں تحفظ فراہم کر رہا ہے۔ امریکا T کی تعریف کر رہا ہے حالانکہ طالبان اسے چکمہ دے چکے ہیں۔”

بھارتی صحافی اور سفارتی امور کی ماہر سہاسنی حیدر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا،”سلامتی کونسل میں بھارت کی صدارت میں دہشت گردی کے حوالے سے طالبان کا نام حذف کر دیا گیا۔ اب دیکھنا ہے کہ بھارت کی صدارت میں طالبان پر پابندی عائد کرنے والی کمیٹی کے اجلاس میں کیا ہوتا ہے۔ یہ دیکھنا اور بھی اہم ہو گا۔”

طالبان کے بیان پر بھارت کی خاموشی
تجزیہ کاروں کا تاہم کہنا ہے کہ بھارت اپنے داخلی سیاسی معاملات بالخصوص اترپردیش میں اگلے برس ہونے والے اہم اسمبلی انتخابات کی وجہ سے طالبان کے حوالے سے کھل کر کوئی بات کہنے سے گریز کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت نے طالبان کے اہم رہنما شیر محمد ستانکزئی کی طرف سے’امن کے اشارے‘ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

طالبان کے سات اہم رہنماؤں میں سے ایک ستانکزئی نے ہفتے کے روز بھارت کو ‘اس خطے کے لیے نہایت اہم‘ قرار دیا تھا۔انہوں نے کہا تھا،”بھارت اس خطے کے لیے بہت اہم ہے اور ہم اس کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہم توقع کرتے ہیں کہ پہلے جیسے ہی تعلقات برقرار رہیں گے۔”

ستانکزئی کے اس بیان کو طالبان کی جانب سے بھارت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا واضح اشارہ قرار دیا جا رہا ہے۔ لیکن بھارتی وزارت خارجہ نے اس پر اب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ستانکزئی نے بھارت کے انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرہ دون سے سن 1980کی دہائی میں فوجی تربیت حاصل کی تھی۔ 1996ء میں جب طالبان نے کابل پر پہلی مرتبہ قبضہ کیا تھا تو اس وقت بھی نائب وزیر خارجہ کی حیثیت سے انہوں نے اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔بھارت فی الحال ‘انتظار کرو اور دیکھو‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Share this:
Coronavirus
Previous Post یورپ میں پھیلتے کورونا وائرس پر ڈبلیو ایچ او کی تشویش
Next Post ترکی کا جدید ترین بائرکتار ڈران ترک انجنئیرنگ کا عظیم شاہکار ہے: صدر ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.