geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کی نگرانی میں ’تاریخی انسدادِ پولیو مہم‘ کا آغاز

November 8, 2021 0 1 min read
Polio Campaign
Share this:

Polio Campaign

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یونیسیف نے افغانستان میں گھر گھر جا کر انسداد پولیو کی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے دوران لاکھوں افغان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بہبود اطفال کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی یونیسیف نے اعلان کیا ہے کہ پیر آٹھ نومبر سے سارے افغانستان میں انسداد پولیو کی مہم شروع کی جا رہی ہے۔ اس مہم کے لیے عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف نے حکمران طالبان کے ساتھ کامیاب مذاکراتی عمل مکمل کر لیا ہے۔ یونیسیف کے بیان میں اس کی وضاحت نہیں کی گئی کہ ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف نے کب طالبان حکومت کے ساتھ اس مہم کے مذاکرت کیے تھے لیکن یہ واضح کیا گیا کہ اس مہم کو طالبان کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

پولیو ویکسین کی دوسری مہم ایک ساتھ افغانستان اور پاکستان میں رواں برس دسمبر میں شروع کی جائے گی۔ دونوں ممالک دوسری مہم شروع کرنے کے لیے رضامند ہیں۔ معالجین کے مطابق جب تک اس مرض کا صفایا نہیں ہو جاتا تب تک اس کے پھوٹنے کا خطرہ برقرار رہتا ہے۔

یونیسیف کے مطابق اگر یہ مہم کامیاب رہی تو پچھلے تین عشروں میں یہ پہلی مہم ہو گی، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے قریب دس ملین افغان بچوں کو پولیو کی مدافعتی ویکسین دی جائے گی۔

اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا کہ کامیابی کی صورت میں تین سال قبل مختلف علاقوں میں وہ تینتیس لاکھ بچے بھی پولیو ویکسین حاصل کر سکیں گے، جو سابقہ مہم میں ناقابلِ رسائی تھے۔

تین سال قبل طالبان نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں پولیو مہم جاری رکھنے کی اجازت بھی نہیں دی تھی۔ اب طالبان افغانستان پر حکومت قائم کر چکے ہیں اور انہوں نے اس مہم کو شروع کرنے میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یونیسیف نے افغان عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو بیماری سے بچا کر ان کے مستقبل کو محفوظ کریں۔ طالبان کی مذہبی حکومت نے پیر سے شروع ہونے والی پولیو مہم میں خواتین ورکرز کو شامل کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

پاکستان اور افغانستان ساری دنیا میں رہ جانے والے وہ آخری دو ممالک ہیں، جہاں بچوں کے لیے انتہائی مہلک سمجھی جانے والی بیماری پولیو کے آثار ابھی بھی باقی ہے۔ ان دونوں ملکوں میں پولیو بیماری کے مریض بچے بظاہر اس وقت بہت ہی کم بلکہ نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں لیکن موجود ضرور ہیں۔ ان دونوں ممالک کے بعض علاقوں میں سخت عقیدے کے مذہبی حلقے ویکسین کی راہ میں رکاوٹ بنتے رہے ہیں۔

رواں برس افغانستان میں ابھی تک صرف ایک پولیو وائرس کا مریض بچہ تشخیص کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس اس ملک میں اس مرض میں مبتلا بچوں کی تعداد چھپن تھی۔ پاکستان میں بھی پولیو بیماری میں مبتلا صرف ایک بچے کی نشاندہی ابھی تک ہوئی ہے۔

پولیو ایک انتہائی مہلک متعدی بیماری ہے، جو ناقابلِ علاج ہے اور اس کے لاحق ہونے سے بچہ ساری زندگی کے لیے معذور ہو جاتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے علاوہ دنیا بھر سے اس بیماری کو ویکسین کے ذریعے ختم کر دیا گیا ہے۔

Share this:
Military Exercises
Previous Post جوہری مذاکرات سے قبل ایران کی جنگی مشقیں
Next Post لیبیا: وزیر خارجہ کی معطلی کی کوشش، سیاسی بحران میں اضافہ
Najla Mangoush

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.