geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان تشدد کی راہ چھوڑ کر حکومت میں شامل ہوں، افغان نائب صدر

December 26, 2020 0 1 min read
Afghanistan Taliban
Share this:

Afghanistan Taliban

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان کے نائب صدر نے طالبان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مذاکراتی عمل میں شریک ہوتے ہوئے پرتشدد کارروائیوں کو ترک کر دیں۔ افغانستان میں حالیہ ہفتوں کے دوران مسلح حملوں کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

افغان نائب صدر امر اللہ صالح نے ہفتہ چھبیس دسمبر کو قومی مصالحتی کمیشن میں شریک مختلف سرکردہ رہنماؤں کی میٹنگ کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے طالبان کو مشورہ دیا کہ وہ پرتشدد راستے سے اجتناب کرتے ہوئے امن مذاکرات کے ذریعے حکومت کا حصہ بنیں۔

انہوں نے طالبان تحریک پر واضح کیا کہ وہ ان حملوں سے سارے افغانستان پر اپنا تسلط قائم نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے راستے میں عوام اور حکومتی فوج بھی کھڑی ہے۔ نائب صدر کے اس بیان پر طالبان کا ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ملکی صدر اشرف غنی کے قریبی ساتھی اور نائب صدر امر اللہ صالح کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان سرزمین ایک پیچیدہ اور مشکل ملک ہے اور اس پر کسی ایک گروپ کا تسلط قائم ہونا ناممکن ہے۔ صالح کے مطابق ایسا کرنے والا گروپ انجام کار سارے ملک اور لوگوں سے کٹتے ہوئے تنہا رہ جاتا ہے۔

کابل حکومت کے نائب صدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ طالبان قبائلی سرداروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد کو ہلاک کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملک پر کنٹرول کی جنگ نہیں جیت سکتے اور ایسا کرنے سے مجموعی صورت حال انتہائی گھمبیر اور مشکلات کا شکار ہو کر رہ جائے گی۔

کابل حکومت اور طالبان کے امن مذاکرات کا سلسلہ تعطل کے ساتھ ساتھ جاری ہے۔ طالبان کا اصرار ہے کہ کابل حکومت غیر اسلامی ہے اور اس کے خلاف مسلسل عملی کوششیں جائز ہیں اور انجام کار وہ ملک پر ایک مکمل اسلامی حکومت قائم کر کے رہیں گے۔

طالبان تحریک کے نمائندوں اور اشرف غنی حکومت کے وفد کے درمیان مذاکرات خلیجی ریاست قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ہیں۔ ابھی تک صرف ایک پیش رفت یہ دیکھی گئی ہے کہ طالبان مذاکرات جاری رکھنے پر راضی ہیں۔

افغانستان کو اس وقت ایک اور طرح کی پرتشدد صورت حال کا سامنا ہے۔ مسلح جہادی مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کرنے کی کوشش میں ہیں۔ گزشتہ ہفتے ایک واردات میں چار ہیلتھ ورکرز کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ انتخابات کی نگرانی کرنے والے مبصر گروپ کا سربراہ اپنے ڈرائیور کے ہمراہ ایک حملے میں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

خواتین کے حقوق کی غیر حکومتی تنظیم سے منسلک ایک خاتون کارکن کو اس کے بھائی سمیت گولیاں مار کر موت کی وادی میں اتار دیا گیا۔ بظاہر ان حملوں کی ذمہ داری کابل حکومت کی جانب سے طالبان پر عائد کی گئی ہے۔ ہفتہ چھبیس دسمبر کو کابل کے مختلف علاقوں میں چار دھماکے ہوئے ہیں اور ان کی ذمہ داری کسی عسکری گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

اہم جنگی سردار عبد الرشید دوستم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دوحہ مذاکرات میں کابل حکومت یہ بات طالبان پر واضح کر دے کہ وہ ملک میں ایک جمہوری حکومت کے قیام کو تسلیم کریں اور عوام میں اپنی مقبولیت کے امتحان کے طور پر اپنے نمائندوں کو حکومتی عہدوں پر نامزد کریں۔

ایک سابق نائب صدر یونس قانونی نے غنی حکومت پر سلامتی کی ناقص صورت حال کے تناظر میں کڑی تنقید کی ہے۔ انہوں نے کابل حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کو قابو کرنے کے اعلیٰ سطحی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔

Share this:
Murad Ali Shah
Previous Post پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
Next Post چین 2028ء تک دنیا کی سب سے بڑی معیشت بن جائے گا، رپورٹ
China - USA

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.