geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

باتیں، وعدے اور دعوے

November 7, 2020November 7, 2020 0 1 min read
Inflation
Share this:

Inflation

تحریر : الیاس محمد حسین

موجودہ حکومت نے کئی محاذ کھول رکھے ہیں اگر وہ دینی، ملی اور قومی معاملات کو چھیڑنے کی جسارت نہ کرے تو یہی اس کے اپنے مفاد میںہے قوم کو مہنگائی، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ سمیت درجنوں مسائل کا سامنا ہے اسی میں سب کی عافیت ہے کہ طے شدہ معاملات کو نہ چھیڑا جائے ورنہ حکمران یاد رکھیں کہ قوم میں تحریک نظام مصطفی، تحریک ختم نبوت اور تحریک ناموس رسالت ۖ والے جذبات اور قربانیاں دینے کا حوصلہ پہلے سے زیادہ شدت سے موجود ہے۔

عام آدمی کو سیاست میں ناشائستگی غیر سنجیدگی، طنزیہ جملہ بازی، سوشل میڈیا کے ذریعے گالم گلوچ کی باہمی گولہ باری پر شدید تشویش ہے اس طرز سیاست کی سب کوبھرپور مذمت کرنی چاہیے۔نیب کو صرف میاںنوازشریف،آصف زرداری خاندانوںپر اکتفا نہیں کرنا چاہیے پانامہ لیکس میں شامل 436کرپٹ عناصر کے بلاامتیاز، منصفانہ اور بے لاگ احتساب اور لوٹی ہوئی دولت کی واپسی کیلئے ٹھوس اقدامات کرناہوںگے ورنہ سیاسی جماعتوںکو اپنے انپے مفادات چھوڑکر نیب اور عدلیہ کے دروازوں پر دستک دینے کے علاوہ کرپشن کیخلاف قوانین کی اصلاح اور پارلیمنٹ کے اندر و باہر احتجاج کا راستہ اختیار ہوگاعام آدمی دل سے محسوس کرتاہے کہ حکومت نے کرپٹ سیاستدانوںکے خلاف جو تحریک چلائی ہے اسے عوام کی بھرپورحمایت حاصل ہے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے سپیکرز صاحبان سے اپیل ہے کہ ملک لوٹنے والوں سے ایک ایک پائی وصول کرنے تک انہیں کوئی پروڈکشن آرڈراور مراعات نہ دی جائیں جن عناصر نے قومی خزانہ لوٹا انہیں حساب بھی دینا ہوگا، سابق ادوار میں ہونیوالی اربوں روپے کی کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا اور بدعنوان عناصر نے ذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کا بیڑا غرق کیا۔

نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہوناناگزیرہے ویسے اپوزیشن کا خیال ہے کہ حکومت نے IMFکے شرائط تسلیم کرکے قرضے لئے اب نت نئے ٹیکسزلگائے جارہے ہیں جس سے عوام معاشی بدحالی کا شکار ہوجائیں گے حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبودیا موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام رہی ،مہنگائی نے عوام کو سانس ہی نہیں لینے دیا ،نہ ہی حکمرانوں کو بھیک مانگنے سے فرصت ملی،موجودہ حکمران اناڑی ہیں حکومت نہیں چلا سکیں گے ،ن لیگ کی حکومت کے پراجیکٹ کے نام بدل کر عوام کو سابقہ حکمرانوں کی نا اہلی کی رام کہانی سنائی جا رہی ہے عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوںکویکسر نظر انداز کردیا گیا ہے۔ آج اپوزیشن سرنڈر ہو جائے تو سارے کرپشن معاملات حل ہو جائینگے،کرپٹ لوگوں کو ساتھ ملا کر کونسے احتساب کی بات کی جارہی ہے قوم کو بتایا جائے کس نے این آر او مانگا حکومت واضح کرے۔

این آر او ہمیشہ حکمران دیتے ہیں اپوزیشن نہیں مانگتیِ، لگتاہے عمران خان ابھی تک کنٹینر سے نہیں اترے حکومت نے روپے کی قدرمیں کمی کر کے خود اپنے ہاتھوں ملکی معیشت کی تباہی کا سامان کردیا ہے۔ اب مہنگائی کا طوفان آئے گا، جو پہلے ہی عوام کے لئے ناقابل برداشت ہورہی ہے۔ اس سے ملکی اور غیر ملکی قرضوں میں اربوں ڈالر کا اضافہ ہو جائے گا۔ اب تک کی حکومتی کارکردگی نے ثابت کردیا ہے کہ تحریک ِ انصاف کی حکومت کے پاس باتوں اور دعوئوں کے سوا کچھ نہیں ،پاکستان کومدینہ کی طرز کی ریاست بنانے اور قرضوں سے نجات دلا نے کے خواب دکھانے والوں نے عوام کو سخت مایوس کیا ہے۔ جبکہ حکمران پارٹی کا کہناہے کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے والے نوازشریف اورآصف زرداری کس منہ سے عوام کے مفاد کی بات کرتے ہیں،ملک اور عوام کے مفاد کو سب سے زیادہ نقصان ان ذونوںسیاستدانوںنے پہنچایا، اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز، مشکلات اور اہداف کے حصول کیلئے لڑکھڑاتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے مصروف عمل ہیں حکومت اب معیشت کے استحکام کیلئے دن رات محنت کی جا رہی ہے۔

رولنگ پارٹی کا یہ بھی موقف ہے کہ نوازشریف اور آصف علی زرداری نے اپنے دورحکومت میں عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں پر بیرون ملک سیر سپاٹے کے سوا کچھ نہیں کیا، آج ملک جن بحرانوں کا شکار ہے یہی دونوں سیاستدان اس کے ذمہ دار ہیں، بلاول زرداری اور شاہد خاقان عباسی کس منہ سے وزیراعظم اور پی ٹی آئی کی حکومت پر تنقید کررہے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے دور حکومت میں جتنی ملک میں لوٹ مار ہوئی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔اپوزیشن جماعتیں لوٹ مار کی دولت بچانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں،ماضی کے حکمرانوں نے غلط پالیسیوں کے ذریعے معیشت کو تباہ کیا، سابق حکمرانوں نے جو بویاآج وہی کاٹ رہے ہیں۔

شور مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں حالات کا تقاضاہے کہ ہرکرپٹ شخص کا بے رحم احتساب کیا جائے اس کے بغیرپاکستان ترقی نہیں کرسکتا ملاوٹ ،ذخیرہ اندوزی،گراںفروشی کرنے والوںکو عبرت کا نشان بنادیا جائے اگرسابقہ حکمرانوں اور اس کے حواریوں نے ملک کو جی بھرکرلوٹا پھر بھی ان کی نیت نہیں بھری تو موجودہ حکومت میں ایسے افرادکی کوئی کمی نہیں عام آدمی کو اسی لئے انصاف نہیں مل رہاجب حکمران اربوں کھاکرڈکاربھی نہ ماریں تو غریب کہاں جائیں؟۔اب عمران خان سے عوام کو جو توقعات وابستہ ہیں وہ بھی پوری نہیں ہورہی اس لئے انکی ترجیحات میں مہنگائی،بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ پر قابوپاناہوگا حکومت عوام دوست ، غریب پرور اور فلاحی منصوبوںپرتوجہ دے تھانہ کلچر کا خاتمہ کرے تو اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوسکتاہے ورنہ باتیں،وعدے اور دعوے تو ہر حکمران کرتا آیا ہے۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Imran Khan
Previous Post سیاسی بحران اور وزیراعظم کی ذمے داری
Next Post انسٹاگرام کے نئے فلٹر نے صارفین کو کنفیوژ کر دیا
Instagram Users

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.