geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دہرے ٹیکس سے بچاؤ، افغان وفد مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا

December 28, 2021 0 1 min read
Pakistan and Afghanistan
Share this:

Pakistan and Afghanistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان اور افغانستان نے دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاملے پر دوسری اہم بیٹھک کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے افغان اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوہرے ٹیکسوں سے بچاؤ کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے تین روزہ مذاکرات کا دوسرا دور کل(منگل)سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مرکزی دفتر میں شروع ہوگا، جو آئندہ تین روز تک جاری رہے گا۔

مذاکرات کیلئے چار ارکان پر مشتمل افغان ریونیو ڈیپارٹمنٹ کا وفد پاکستان پہنچ گیا، جن سے ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز قیصر اقبال کی سربراہی میں پاکستانی حکام ملاقات اور مذاکرات کریں گے۔

افغان وفد کی قیادت ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر ریونیو آڈٹ عصمت اللہ سلیمی کر رہے ہیں جبکہ دیگر اراکین میں عبدالولی نوری ٹیکنیکل ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اے آر ڈی، ندا محمد صدیقی لیگل سروسز ڈائریکٹر اے آر ڈی اور نجیب اللہ احمدزئی مشیروزارت خزانہ بھی شامل ہیں۔

پاکستانی وفد کی قیادت ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز قیصر اقبال کررہے ہیں جبکہ مذاکراتی ٹیم میں بیرسٹر نوشیروان خان، چیف انٹرنیشنل ٹیکسز اور حرا نذیر، سیکریٹری ٹیکس ٹریٹیز اینڈ کنونشنزبھی شامل ہیں۔

دونوں ممالک کے حکام دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے یا مسودے کو حتمی شکل دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے، اعلیٰ سطح کا وفد 28 سے 30 دسمبر تک ملاقاتیں کرے گا۔

پاکستان اور افغانستان کے مابین ڈی ٹی اے پر مذاکرات کا پہلا دور مارچ 2016 میں کامیابی کے ساتھ ہوا تھا، توقع ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین ڈی ٹی اے پر مذاکرات کا دوسرا دور بھی دوستی اور باہمی سمجھوتے کے مشترکہ جذبے کے ساتھ کیا جائے گا۔ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان مجوزہ ڈی ٹی اے نہ صرف پہلے سے موجود اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دے گا بلکہ دونوں ممالک کے لیے ریونیو میں اضافے کیلئے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

Share this:
Saro Ganguly
Previous Post بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کورونا وائرس کا شکار
Next Post رنویر اور دپیکا کی فلم 83 شائقین کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکی
Ranveer Singh and Deepika Padukone

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.