geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آج کے دور میں استاد کا مقام

October 5, 2019 0 1 min read
Teacher Day
Share this:

Teacher Day

تحریر : عقیل خان

استاد وہ ہے جو بچوں کو سیکھاتا ہے۔ استاد بچے کا روحانی باپ بھی کہلاتا ہے کیونکہ ماں باپ بچے کی ابتدائی پرورش کرنے کے بعد عملی زندگی میں قدم رکھنے کے لیے سیکھنے کے لیے اس کو استاد کے پاس بھیجتا ہے۔ استاد ہی بچے کی تربیت کرتا ہے۔ سکول ہو یا کوئی کام ، بچے کی رہنمائی کے لیے جو شخص اس کا ساتھ دیتا ہے اس کو استاد کہتے ہیں۔ استاد بچے کو جس روش پر چلائے گا بچہ اسی روش پر چلے گا۔ استاد کو پوری دنیا میں بہت اونچا مقام ہے۔
استاد کا عالمی دن(ٹیچر ڈے) پوری دنیا میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کرنا ہے۔یوم اساتذہ ان چند عالمی دنوں میں سے ایک ہے جسے دنیا کے مختلف ممالک مختلف تاریخوں میں مناتے ہیں مگر تمام ممالک میں ایک بات مشترک ہے کہ اساتذہ کا دن انتہائی خلوص، محبت اور عقیدت سے منایا جاتا ہے ۔تمام ممالک میں اساتذہ کی اہمیت کا اجاگر کیاجاتا ہے ۔ اور اساتذہ کی خدمت میں پھولوں کے ساتھ ساتھ مختلف بیش قیمت تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔

پاکستان میں بھی استادکا عالمی دن 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔پاکستان کی طرح دوسرے اسلامی ممالک میں بھی یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔ مسلم ممالک ترکی کے پہلے صدر مصطفٰی کمال اتاترک نے اساتذہ کی خدمات کے اعتراف میں 24 نومبر کو اساتذہ کے دن کے طور پر منانے کا اعادہ کیا، جو آج تک جاری ہے۔ ملیشیا میں 16 مئی کو اساتذہ کے دن سے منسوب کیا جاتا ہے۔ ایران میں بھی استاد کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ”روز معلم” منایا جاتا ہے۔ روز معلم ہر سال 2 مئی کو منایا جاتا ہے۔

مسلمان کئی صدیوں تک علم و سائنس، فلسفہ اور میں استاد رہے ہیں اور دوسری قوموں نے انے استفادہ اٹھایا۔حضور اکرم ۖ کا بحثیت معلم دنیا کے لیے انمول کردار تھا۔ ایک طرف تو استاد تاریخ کا دھارا بدل دیتی ہے تو دوسری طرف دنیاوی مفاد کے لیے پاکستان میں اساتذہ نے تعلیم جیسے مقدس شعبے کو کاربار بنا لیا ہے۔ طالب علم ایک خاندان کا فرد ہی نہیں ہوتا بلکہ پوری قوم کی امیدوں اور امنگوں کا مظہر بھی ہوتا ہے۔ ایسے میں اساتذہ کی بہترین تعلیم و تربیت ہی انہیں عملی زندگی میںنئے نئے راستے دکھا سکتی ہے۔ مگر قیام پاکستان کے بعد سے لے کرآج تک تعلیم کے شعبے کو ہر حکومت نے زبانی جمع خرچ کی حد تک رکھا ہے۔

تعلیم کے شعبے میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے خاطرخواہ ترقی کی ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ نجی شعبے کی تعلیم کے میدان میں ترقی نے تعلیم جیسے مذہبی فریضے کو بھی کاروبار بنا دیا ہے۔ غریب طبقے کے لوگ اپنے بچوں کو نجی شعبے کے تعلیمی اداروں میں داخلہ دلانے کی سکت نہیں رکھتے اوروہ معیاری تعلیم سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ جس کی وجہ وہ ملک و قوم کے لیے کارہائے نمایاں نہیں ادا کر پاتے۔

تعلیم کے معاملے میں حکومتی کاکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔پچھلے کئی سالوںسے تعلیم کے نام پر بڑا جوش و جذبہ دکھایا جارہا ہے ۔ میڈیا میں بڑے بڑے اشتہارات دیے جارہے ہیں تو کہیں دانش سکول کھولے گئے تو اب کہیں انصاف سکولوں کی آواز گونجتی سنائی دی جارہی ہے ، تعلیمی میدان میں بچوں کو مفت کتابیں اور تعلیم دی جارہی ہیں ۔پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو سکول میں داخل کرانے کا قانون بنایا ہواہے مگرمجھے یہ بات افسوس سے کہنی پڑتی ہے کہ آج کے اساتذہ میں طلبہ کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے وہ جوش و خروش دیکھنے میں نہیں آتا۔جس کی وجہ یہ ہے کہ اساتذہ کو ان کی خدمات کا وہ صلہ نہیں دیا جاتا جن کا وہ حق رکھتے ہیں۔استاد کسی بھی شہر کا ہویا ملک کا اس کا پیشہ ٹیچنگ ہے۔ وہ ایک استاد ہے اور وہ قوم کا معمار ہے۔

آج پاکستان میں کوئی الیکشن ہو یا الیکشن کاکام ، مردم شماری ہو یا خانہ شماری ان سب میں استاد کی ڈیوٹی لگادی جاتی ہے، حتیٰ کہ حکمران اپنے جلسے اور جلوسوں میں خصوصی طور پر حکمنامہ جاری کرتے رہے ہیں کہ تمام اساتذہ حاضرہوں ۔استاد کا کام بچوں کاپڑھانا ہے نہ کہ حکمرانوں کے جلسے جلوس میں شامل ہوکر نعرے لگانا ۔ پاکستان میں اور بھی گورنمنٹ کے ادارے ہیں مگر ایسے کاموں میںحکومت کو صر ف استاد اور سکول کے بچے ہی فارغ نظر آتے ہیں ۔پھر ان سے کرائے گئے کاموں کا معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا اور اگر دیا جاتا ہے تو برائے نام۔

آج جب پولیس ، ڈاکٹر ز اور خود حکومتی ممبران کی تنخواہ میں پچاس سے سو فیصد تک اضافہ کیا جارہا ہے مگر ان قوم کے معماروں کی تنخواہ میںآٹے میں نمک کے برابر اضافہ کرتے ہیں۔ ان کی تنخواہوں میں اضافہ بھی ایسے کرتے ہیں جیسے کوئی بھیک دے رہے ہوں۔ استاد کا مقام دنیا میں انمول ہستی کاہے ۔ ماں باپ اولاد کو پیدا کرتے ہیں مگر ان کی اصل پرورش استا دکرتا ہے خواہ بچہ ہے یا بچی۔

اب تو نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ سکول کے ہیڈماسٹر یا ماسٹرز صبح بچوں کو گیٹ پر خوش آمدید کہیں۔ ان کو غیرحاضر ہونے پر ، سبق یاد نہ کرنے پر، ہوم ورک نہ کرنے پراور استاد سے بدتمیزی کرنے پر بھی سزا نہیں دی جاسکتی بلکہ بچوںکے سامنے استاد ایسے کھڑا ہو جیسے وہ مجرم ہے۔ یہی نہیں اب تو نوبت یہاں تک آن پہنچی ہے کہ ہیڈ ماسٹر یا ماسٹرز اپنے ہاتھ سے خودلیٹرین صاف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

حکومت کی کارکردگی یہ ہے کہ گورنمنٹ سکولز کو پرموٹ کرنے کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑے وہ کریں گے۔ بچوں کی انرولمنٹ پوری کرنے کے لیے فیک بچے داخل کرنا پڑیںتو بھی چلے گا۔ رزلٹ اچھا دکھانے کے لیے ماسٹرز خود بچوں کو نقل کرائیں تو بھی کوئی پرابلم نہیں۔
دوسری طرف پنجا ب ایجوکیشن فاونڈیشن (PEF)جو گورنمنٹ سکولز کی طرح بچوں کو مفت تعلیم دے رہا ہے اس کو بھی نئے داخلے نہیں دیے کہ کہیں گورنمنٹ سکول فلاپ نہ ہوجائیں۔تعلیم عام کرنی ہے تو پھر پیف سکولوں سے دشمنی کیوں؟ گورنمنٹ سکولز میںاگر والدین اپنے بچوں کوداخل نہ بھی کرانا چاہیںتو بھی حکومت داخلے گورنمنٹ سکولز کے کھولے گی پیف کے نہیں؟حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ تعلیم دوست پالیسی بنائے نہ مفادپالیسی

حکومت پاکستان، شعبہ تعلیم سے وابستہ افراداور علم وتعلیم کے ماہرین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ امت مسلمہ کے دور رس مفادات کے تحفظ کے لیے طلبہ کی تعلیمی شعبوں کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں بھی رہنمائی کریں اور اساتذہ کو اسکا حقیقی مقام دیں ۔آج یو م اساتذہ پر میں پاکستان کے تمام اساتذہ کے ساتھ ساتھ اپنے سکول رفیق ماڈل سکول کے اساتذہ کی عظمت کوبھی سلام پیش کرتا ہوںاور ان کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ ان کو ان کے مقاصد میں کامیابی عطا کرے۔ (آمین)۔
Aqeel Khan

تحریر : عقیل خان
aqeelkhancolumnist@gmail.com

Share this:
Hijab
Previous Post عورت کا حقیقی حسن حجاب
Next Post بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں ترجمہ کا عالمی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
Cake Cutting Cermony

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.