geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

انجام گلستاں کیا ہو گا۔۔؟

June 8, 2020 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : عمر خان جوزوی

جدید سائنس، ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کی برکت سے اب تو شہروں کے ساتھ دیہات میں بھی چار سو ترقی کے ڈنکے بجتے ہیں ۔پہلے جب ترقی صرف شہروں تک محدودتھی اس وقت دیہات اورگائوں میں ہیئر ڈریسر اور حمام شاپ کی بجائے ایک نئی ہوتے تھے جسے گائوں اوردیہات میں (گلابی)کے نام سے پکاراجاتاتھا۔شہروں کے ساتھ اب گائوں دیہات میں ہیئر ڈریسر اور حمام شاپس کی بھرمارکی وجہ سے اب تووہ گلابی نہ جانے کونسے گلاب کے پھول بن گئے ہیں لیکن اس وقت پوراگائوں اوردیہات اس ایک گلابی پرآبادہوتے تھے۔سرکے بال بنانے کے ساتھ پورے گائوں کے ختم خیرات اورشادی بیاہ کے کام وہ ایک گلابی اکیلے کیاکرتے تھے۔ایک پائوں پروہ سیکنڈمیں پورے گائوں کے رائونڈلگاتے اورکسی کوکبھی شکوہ اورشکایت کاکوئی موقع نہ دیتے۔ہمارے گائوںکے گلابی عبدالرحمن کاکامرحوم اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔

عوام کی انہوں نے بہت خدمت کی وہ جب بڑھاپے کی وجہ سے ریٹائرڈہونے لگے توانہوں نے دورپارکے ایک رشتہ دارکواپناجانشین بناناچاہا۔ان کی اپنی کوئی اولادتونہیں تھی اس لئے انہوں نے اس رشتہ دارکوبلایااورانہیںسارے معاملات سمجھانے شروع کر دیئے ۔ان دنوں اتفاق سے عیدکی آمدآمدتھی۔گائوں میں اس وقت یہ ہوتاتھاکہ عیدکے لئے چھوٹے بڑے سب بال بنایاکرتے تھے۔چونکہ عیدکی آمدتھی اس لئے اس نئے نئی (گلابی)کے آنے کے ساتھ ہی گائوں کے نمبردار کا بچہ ان سے بال ٹھیک کروانے کے لئے پہنچ گیا۔وہ کوئی نئی توتھانہیں اسے زبردستی لایاگیاتھا۔اس نے پہلے انگریزی بال بنانے کے چکرمیں اس بچے کے بالوں میں کئی موٹروے بنائے۔جب دیکھاکہ یہ اچھانہیں لگ رہاتوپھربلڈوزرکی طرح پورے سرپراستراپھیرکر بالوں کی جھنجھٹ سے ہی اس بچے کی جان چھڑادی۔کافی عرصے بعداپنے سرپرتازہ تازہ لینٹردیکھ کربچہ کبھی سرپرہاتھ پھیرتااورکبھی آنسوصاف کرنے کے لئے آنکھوں کوملتارہا۔یہ بات جب گائوں کے نمبردارتک پہنچی تووہ آگ بگولہ ہوگئے۔بچہ ہویابڑا۔۔؟عیدسے پہلے اپنے سرپرلینٹرکون ڈالتاہے۔اس سے پہلے کہ نمبرداراپنے بچے کی طرح اس نام کے نئی کوبھی گنجاکرتے۔

زبردستی میں بنائے گئے اس نئی نے حالات کی نزاکت کوسمجھتے ہوئے فوراًبھاگ جانے میں ہی عافیت سمجھی۔وہ صاحب پھرنئی بنے یانہیں۔۔؟اس کاتومجھے نہیں پتہ۔لیکن میں آج جب وزیراعظم عمران خان اوران کے کارناموں کودیکھتاہوں تومجھے فوراًنام کے وہ نئی یادآجاتے ہیں ۔2018کے الیکشن میں 22کروڑعوام نے میاں نوازشریف،آصف علی زرداری، مولانافضل الرحمن،سراج الحق اوردیگرکی پارٹیوں کومستردکرکے تحریک انصاف کوصرف اس لئے ووٹ دیئے کہ عمران خان اقتدارمیں آکر71سال سے ملک میں جاری لوٹ مار،کرپشن اوراندھیرنگری کوختم کرکے نہ صرف عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کریں گے بلکہ ملک اورقوم کوبھی ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کردیں گے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہناپڑرہاہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی اس نام کے نئی (گلابی)کی طرح 22کروڑعوام کے لئے اب تک صرف نام کے وزیراعظم ثابت ہورہے ہیں ۔موجودہ حکومت کے کارناموں اوروزیراعظم عمران خان کی بطورحکمران نااہلیت یانئی قسم کی قابلیت کودیکھ یوں لگتاہے کہ کہیں اس صاحب کوبھی ہمارے اس صاحب کی طرح کوئی زورزبردستی ملک کاحکمران بنایاگیاہے۔ 20ماہ میںتوبچہ بھی اچھاخاصاچلناپھرناشروع کردیتاہے مگرانصافی حکومت جس کی عمراب 22ماہ سے بھی زیادہ ہونے کو ہے مگراس کے باوجوداس نے ابھی تک چلناپھرناتودورہلنابھی شروع نہیں کیا۔وہ لوگ جوکہتے تھے کہ پی ٹی آئی حکومت آنکھیں کھولنے کے ساتھ ہی چوروں،لٹیروں اورکرپشن وکمیشن کومنوںمٹی تلے دفن کرکے دھوم مچادے گی ۔وہ جوچلتے پھرتے بھڑکیں ماراکرتے تھے کہ ملک کے جو 200ارب ڈالرباہرپڑے ہوئے ہیں۔انصافی حکومت پیدائش کے اگلے دن وہ 200ارب ڈالر باہرسے لاکرسوارب دنیاکے منہ پرمارے گی اورسوارب عوام پرخرچ کرے گی۔آج وہ عجوبے اوربڑھکی مار منظرسے غائب باالکل غائب ہیں۔22ماہ میں نہ وہ دوسوارب ڈالرباہرسے آئے نہ سوارب ڈالر کسی نے دنیاکے منہ پرمارے اورنہ ہی سوارب کسی ظالم نے عوام پرخرچ کیئے بلکہ ان بائیس مہینوں کے دوران تومہنگائی،غربت،بیروزگاری،چینی ،آٹابحران اوربجلی وگیس بلوں کی مدمیں غریب عوام کی جیبوں سے الٹا مفت میں اربوں روپے نکالے گئے۔

جن پچاس لاکھ نوکریوں کے وعدے اوروعیدیں کی گئیں ان کابھی توکوئی پتہ نہیں چلاالبتہ پہلے سے نوکریوں پرلگے ہزاروں اورلاکھوں لوگوں کے منہ سے روزگارکوضرورچھیناگیا۔وہ الیکشن سے پہلے ڈی چوک اورانتخابی جلسوں میں روزجوایک کروڑگھربنائے جاتے تھے کراچی سے گلگت اورکاغان سے چترال تک ان کابھی توکوئی نام ونشان نہیں ملاالبتہ عمربھرکی کمائی اورجمع پونجی سے بننے والی غریبوں کی بے شمارجھونپڑیاں اس بے مثال حکومت اورتاریخی عجوبوں کی نگرانی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے نام پرملیامیٹ ضرور کی گئیں۔اقتدارمیں آنے سے پہلے جن چوروں،ڈاکوئوں اورلٹیروں کوپھانسی پرچڑھایاجاناتھاوہ توپھانسی پرنہیں چڑھے البتہ غریب عوام کوبھوک،افلاس اورفاقہ کشیوں کی سولی پرضرورلٹکایاگیا۔جن کے پیٹ پھاڑکرقومی خزانے سے لوٹی گئی جو دولت ان سے برآمدکرنی تھی ان سے توایک رویپہ بھی برآمدنہیں کیاگیاالبتہ عوام کے پیٹ کاٹ کرانہیں پائی پائی کامحتاج ضروربنایاگیا۔وہ جس انصاف کوعام اوراحتساب کوسرعام کرناتھانہ وہ انصاف عام ہوااورنہ ہی وہ احتساب سرعام بلکہ الٹااس ملک کی گلیوں ،محلوں اوراداروں میں بے دردی کے ساتھ انصاف اورمیرٹ کاگلہ گھونٹاگیا۔ماضی قریب میںانصاف کے سائے تلے کفایت شعاری کے موضوع پرہونے والی تقریروں میں جس پرائم منسٹرسائیکل کی ہرجگہ گونج سنائی دیتی تھی اس تاریخی سائیکل کاکوئی ایک پرزہ بھی تواس ملک میں نظرنہیں آیاالبتہ بنی گالاسے وزیراعظم ہائوس تک ہیلی کاپٹروں کی سپیشل پروازیں سب نے ضرور دیکھیں۔

وزیراعظم ہائوس اورگورنرہائوسزسمیت جن تاریخی عمارتوں میں یونیورسٹیاں اوردیگرتعلیمی ادارے قائم کیئے جانے تھے وہاں تو کوئی کالج ۔ کوئی یونیورسٹی اور کوئی طالب علم کسی نے نہیں دیکھاالبتہ ٹک سٹارجیسے کنجرہرکسی نے ناچتے ،کودتے اوراچھلتے ہوئے ضروردیکھے۔ریاست مدینہ کے جوسپنے اورخواب قوم کودکھائے گئے اس ریاست مدینہ والاکوئی ایک کام توکہیں نظرنہیں آیاالبتہ ریاست مدینہ کی آڑمیں ختم نبوت پرکھل کرحملے اورقادیانیت نوازی میں حدسے گزرنے کوہرکسی نے بارباردیکھا۔ان پڑھے لکھے ظالموں سے تووہ ان پڑھ اورجاہل نئی (گلابی)توسودرجے بہترتھاجنہوں نے ایک بچے کے سرپرلینٹرڈالنے کے بعدکم ازکم اوروں کی جان توبخش دی ۔یہ ظالم توہزاروں اورلاکھوں غریبوں کودیوارسے لگانے کے بعدبھی ان کی جان نہیں چھوڑرہے۔حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں مہنگائی ،غربت اوربیروزگاری آخری حدوں کوچھورہی ہے۔کل تک جوآئی ایم ایف پرلعنت بھیجتے تھے آج وہ آئی ایم ایف کے دیوتائوں کے سامنے دوزانوں بیٹھ کراس کی پوجاکررہے ہیں۔آئی ایم ایف کے اشاروں پراب تک غریبوں کاکچومرنکال کراہم قومی اداروں کاستیاناس کردیاگیاہے۔صحت،تعلیم،واپڈاشاپڈایہ توچھوٹے محکمے ہیں ان ظالموں نے تولوہے اورسٹیل کوبھی کہیں کانہیں چھوڑا۔سٹیل ملزپران کے وارکودیکھ کریوں لگ رہاہے کہ انہوں نے کہیں گلشن کومکمل طورپراجاڑنے کی کوئی قسم کھائی ہوئی ہے۔اللہ خیرکرے آئی ایم ایف کے اشاروں پرناچنے کے اورکون کون سے ثمرات،برکات اور فوائد سے اس ملک کے غریبوں کومنہ کڑواکرناپڑے گا۔ٹھنڈے دل ودماغ سے سوچااور انصاف کی نظروں سے اگردیکھاجائے تویہاں ہرشاخ پرآلوبیٹھاہے۔معلوم نہیں انجام گلستان کیاہوگا۔۔؟
Umar Khan Jozvi

تحریر : عمر خان جوزوی

Share this:
Afghanistan War
Previous Post مارات اسلامیہ،حزب اسلامی اور افغان سیکورٹی فورسزکے اہلکاروں کے تبادلے
Next Post ”سب کو معلوم ہے ’سرحد‘ کی حقیقت لیکن…“
India - China - Border Dispute

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.