geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مسجد النور پر عیسائی دہشت گرد حملہ

March 21, 2019 0 1 min read
New Zealand Incident
Share this:

New Zealand Incident

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر 15 جنوری 2019 کو نمازِ جمعہ سے پہلے ایک بپھرے ہوئے وحشی ،عیسائی دہشت گرد نے عبادت کے پرُ امن مقامات پر خاص طور پر مسجدِ نور پراس عیسائی دہشت گرد نے اللہ کے حضور سجدہ ریز ہونے والے معصوم اہلِ ایمان پرخود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے پہلے دن کی رپورٹ کے مطابق50سے زیادہ نمازیوں کو شہید کر دیا اور اس سے کہیں زیادہ افراد کو زخمی کر کے، اپنی نسلی دہشت گردی کا ثبوت ساری دنیا کو فراہم کر دیا۔اس نے اپنی سفاکانہ بزدلی کے کھیل کا کھل کر مظاہرہ کر دکھایا۔ بڑی عجیب بات یہ ہے کہ حملے سے قریباََ 15منٹ پہلے اس سفاک دہشت گرد وں نے اپنی حکومت کو مطلع بھی کر دیا تھا۔کہ وہ یہ قبیح دہشت گردی کرنے جا رہاے ہیں۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ نیو زی لینڈ کی حکومت اس ضمن میں کچھ بھی نہ کر سکی۔ تکلیف دہ امر یہ ہے کہ آج بھی مسلم حکمرا نوں کی اکثر یت مغرب کی بوٹ پالش میں لگی ہوئی ہے۔یہی وجہ ہے کہ عیسائی دہشت گرد ساری دنیا میں دہشت گردی کر کے دندنا تے پھرتے ہیں اور کہیں ان کی پوچھ ،پکڑ نہیں ہوتی ہے۔ بعض دہشت گردوں کی تو ہمارے ملک کے کٹھ پتلی حکمر ان کو دہشت گردی کے کھلے ثبوتوں کے ہونے کے باوجود ،طشتری میں رکھ کر ان کو اپنے آقاؤں کو، خاص طور پر امریکہ جیسے دہشت گردی کے پروموٹر ملک کے حوالے کرتے دیکھے گئے ہیں! مغربی اور خاص طور امر یکی دہشت گردی کی زندہ مثال دہشت گرد ریمنڈ ڈیوس کی شکل میں موجود ہیاس کے علاوہ بھی کئی مثلیں موجود ہیں۔ اس کے علا وہ عیسائی دہشت گردی کی مثالیں حکومتوں کے پیمانے پر جدید تاریخ میں بھری پڑی ہیں۔ویت نام ،کے علاوہ اسلامی دنیا کے ممالک میں عراق، مصر، لیبا ، شام اور لبنان موجودہیں۔جہاں مغرب کے دہشت گرد حکمرانوں نے لا کھوں مسلمانو ں کو اپنے جھوٹے دعووں پر شہیدکر کے اپنے سیاہ چہروں پر مزید کالک مل لی ہے۔ ان کے علاوہ افغانستان میں ان کی کھلی دہشت گردی گذشتہ سولہ سالوں سے جاری ہے اور کوئی ان کو روکنے ولا جیالہ ابھی تک پید ہی ا نہیں ہوا ہے۔کیونکہ ہمارا قصور ’’ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات‘‘ جب تک مسلمان ممالک جن کی دینا میں اکثریت ہے وہ اپنی طاقت نہیں منوا ئین گے اور عیسائیوں کے پٹھو بنے رہیں گے،یہ دہشت گردی کر کے بھی مسلمانوں کو ہی دشت گرد ثابت کرتے رہیں گے۔

نیوزی لینڈ میں عیسائی دہشت گردی کی وجہ سے دنیا کے اکثر ممالک میں مسلمان گھرانوں میں صفِ ماتم بچھا دی گئی ہیں۔آج تک کی اطلاع کے مطابق پاکستان کے بھی قر یباََ دس سے بارہ افرد اس سانحہ میں شہادت پاچکے ہیں۔مذکورہ عیسائی دہشت گرداس قدر ٹرینڈ تھے کہ بلا کسی خوف کے اپنا مکروہ کام مسلسل پندرہ سے بیس منٹ جاری رکھے رہا اور چُن چُن کر نمازیوں کو اپنے نشانے پر لیئے رکھا۔وہ اس دہشت گردی کے دوران ایک کے بعدایک میگزین بھی بدلتارہااور اپنے ہیلمٹ پر نصب کیمرے سے میڈیا پر پوری شیطانی کاروا ئی بھی دکھاتا رہا۔ مگر افسو سناک پہلو یہ ہے کہ کوئی ایک ادارہ بھی اس شیطان کو روکنے کے لئے نہیں آیا!جبکہ دنیا مثال دیتی ہے کہ ان کے سیکورٹی ادارے لمحوں میں مجرموں کو گھیر لیتے ہیں۔حملہ آور جدید اسلحہ سے لیس تھا۔اس سفاک نے مسجد میں جہاں کہیں بھی حرکت ہوتے دیکھی نمازیوں کو نشانہ بناتا رہا اور ایک ایک فرد پرکئی کئی فائر کرتا رہا۔اس دہشت گردی کے نتیجے میں ہر صف لہو سے رنگین ہو گئی۔مگر خوش قسمتی سے بنگالی کرکٹرز جو مسجد کے نزدیک ہی تھے کوکوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ یہ خبر بھی ہے کہ حملہ آور دہشت چار تھے۔ کہا جاتا ہے یہ چار دہشت گرد دو مسجد پر حملہ آور ہوئے تھے۔ان دہشت گردوں میں ایک عورت بھی شا مل تھی ۔اس حملے کے الزام میں چار افراد کو پکڑاگیا ہے۔جن میں سے صرف ایک دہشت گرد کی شناخت برنٹن ٹرائٹ کے نام سے ظاہر کی گئی ہے۔

اس سانحے نے پورے عالم اسلام کو جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے۔سب سے بہترین اور طاقتور بیان ترکی کے صدر طیب اردواناس دہشت گردیپر دیا ہے۔جس میں انہون اسلام مخاف قوتوں کو واضح پیغام دے کر کہا ہے کہ اسلام فوبیہ سے یہ قوتیں باہر آکر مثبت سوچ کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے 22مارچ کو او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔جس میں کرائسٹ چرچ واقعے کے بھیانک نتائج پر بھی غور فکر کیاجائے گا۔طیب اردان نے اسلامی ممالک سے کہا ہے کہ وہ اپنے وزرائے خارجہ کی حاضری کو یقینی بنائیں۔کیونکہ ہم نیوزی لینڈ کے حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر امتِ مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے۔

دوسری جانب بعض عالمی رہنماوءں نے نیوزی لینڈ مساجد حملے کو دہشت گردی کے بجائے نسلی امتیاز کا شاخسانہ قرار دیا ہے اور حملہ آور کو ذہنی مریض قرار دیا ہے۔ جو عیسائی دہشت گردی سے نظریں چرا لینے کے مترادف ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا سانحہ کرئسٹ چرچ کی مسجدوں پر دہشت گردانہ حملے پرکہنا ہے کہ دنیا کو اسلام مخالف نفرت اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہو جانا چا ہئے،ہم مسلمانون کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے بھی اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ آج جو کچھ ہوا میں اس پر بہت غمگین ہوں اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی اس دل دوز سانحے پر اپنے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا۔اسلامی دنیا کے اکثر ممالک نے عیسائی دہشت کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترکی کی جانب سے اس دہشت گردی پر شدید ردِ عمل کا اظہار کیا گیا اور مغرب کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ اسلام فوبیہ سے باہر نکلیں انڈونیشیا اور ملائیشیا کی جانب سے اس دہشت گردیہ پر شدید ردِ عمل کا اظہا ر کیا گیا ہے۔

یہ امر بھی افسوس ناک ہے کہ پاکستان کی جانب سے اس حملے پر کوئی واضح اور ٹھوس اور بھر پورردِ عمل کا اظہار نہیں کیا گیا ہے ۔صدر عارف علوی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ واقعے نے پاکستانیوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ حالانکہ 9سے 12پاکستانیوں کی شہادت کی خبریں گشت کر رہی ہیں۔موجودہ حکومت نے تو ہر میدان میں نا اہلیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں۔یہ صرف منفی سیاست پر اپنا سارا زور لگائے ہوئے ہیں۔
Shabbir Ahmed

تحریر : پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید
03333001671
shabbirahmedkarachi@gmail.com

Share this:
Jacinda Ardern
Previous Post آپ نے تو بدل کے رکھ دیا
Next Post کاہنہ میں غیر رجسٹرڈ پابندی کے باوجود زرعی زمینوں پر سکیموں کی بھر مار
Agriculture

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.