geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ظلم رہے اور امن بھی ہو

July 10, 2021 0 1 min read
Street Crime
Share this:

Street Crime

تحریر : الیاس محمد حسین

ہر حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرتی رہتی ہے لیکن عوام کی شمولیت کے بغیر ان منصوبوں کی کامیابی ممکن ہی نہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان بڑھتا ہوا فرق بھی حکومت کیلئے ایک مسئلہ بناہوا ہے آج تھانے خوف کی علامت ہیں اسی لئے عام آدمی پولیس اسٹیشن جانے سے کنی کتراتاہے اور ایک عام تاثر یہ ہے کہ لوگوں کی شنوائی بھی نہیں ہوتی ۔۔۔ اس لئے عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت کو فی الفور 2 کام ترجیحی بنیادوںپر کرنا ہونگے ایک تو محلہ وار مصالحتی کمیٹیوںکی تشکیل اور انہیں موثٔر بنانا دوسرا عوام کو دہشت گردی،منشیات،بیروزگاری اور سٹریٹ کرائم سے بچانے کے لئے عوامی سطح پر رضا کار طرزکی نئی سیکورٹی فورس کا قیام ضروری ہے جس کیلئے ہر یونین کونسل میں کم از کم50 نیک نام ،پڑھے لکھے بیروز گار نوجوانوں کا انتخاب کیا جائے، پاکستان کے موجودہ مسائل دہشت گردی،منشیات،بیروزگاری اور سٹریٹ کرائم کے خاتمہ کیلئے قابل عمل پلان اس لئے بھی ترسیب دینا ضروری ہوگیا ہے کہ آج ہمارے پیارے وطن کو بدترین دہشت گردی کا سامنا ہے۔

بیروزگاری کے باعث نوجوان انتہا پسندوں کے آلۂ کار بن جاتے ہیں،سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوتا ہی چلا جارہا ہے ،کسی کی جان ہمال محفوظ نہیں اس ماحول میں سرکاری افسروں اور معروف شخصیات کی سکیورٹی کے لئے حکومت نے بے پناہ اقدامات کئے ہیں ۔ان کی حفاظت کے لئے بلٹ پروف جیکٹ،خصوصی سکوارڈ، اور دیگر حفاظتی انتظامات کا اہتمام کیا جاتا ہے لیکن عوام جو حکومت کو اربوں کھربوں روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں انکی حفاظت کے لئے کئے جانے والے اقدامات ناکافی ہیں اس لئے عوام کو دہشت گردی،منشیات کی لعنت،بیروزگاری اغواء برائے تاوان اور سٹریٹ کرائم سے بچانے کے لئے حکومت ہر یونین کونسل کی سطح پرنئی سیکورٹی فورس قائم کرے۔

ہو سکتا ہے ارباب اختیار کے پاس یہ جواز ہو کہ اس منصوبے کیلئے حکومت کے پاس وسائل مو جود نہیں ہیں اس لئے نئی سیکورٹی فورس قائم نہیں کی جا سکتی یہ جواز اپنی جگہ بڑی اہمیت کا حامل ہے لیکن جناب اس عظیم الشان منصوبے کیلئے فنڈز خود عوام مہیا کرسکتے ہیں جس کے لئے ہر گھرانے پر200-100فنڈ لگایا جا سکتا ہے جو یوٹیلٹی بلز میں شامل کیا جا ئے تا کہ کولیکشن میں آسانی ہوعوام الناس اور تاجر تو پہلے سے ہی اپنی حفاظت کے لئے چوکیداروں اور سیکورٹی اہلکاروں کو ماہانہ دے رہے ہیں اور زیادہ ترچوکیداروں اور سیکورٹی اہلکاروں کا باقاعدہ ریکارڈ بھی نہیں ہے جس سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اگر عوام کو یقینی تحفظ کا یقین ہو جائے تو وہ اس سے زیادہ تعاون بھی کر سکتے ہیں۔۔۔پلان یہ ہے کہ سیکورٹی فورس کے ارکان ہر محلے میںاپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے ان کو جدید وائرلیس سسٹم سے آراستہ کیاجائے تاکہ رابطے میں آسانی ہوسکے۔

علاقہ میں کسی واردات کی صروت میں سیکورٹی فورس کے ارکان فی الفور ایکشن لیں گیں۔۔۔چوروں ڈاکوئوں، دہشتگردوں،منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور سٹریٹ کرائم کا سدباب ہو سکے گا ۔۔۔سیکورٹی فورس کے ارکان کا قریبی تھانے اور کونسلروں سے مکمل رابطہ ہو گا وہ روزانہ کارکردگی کی رپورٹ قریبی تھانے اوریونین کونسل جمع کروانے کے پابند ہوں گے اس کا باقاعدہ اندراج اور ریکارڈ کمپیوٹر میں کیا جائے گا۔ اسی طرح 1122کی طرز پر ہریونین کونسل میں 1144 کا مرکز بنایا جائے۔ہرUCمیںکم از کم 2 گاڑیاں ہونی چاہییں اس مرکز کے عملہ میں تربیت یافتہ بم ڈسپوزل سکوارڈ،پولیس کمانڈو،شہری دفاع کے رضاکار اور سماجی کا رکن شامل کئے جائیں اس سے بہترین کوارڈینیشن کے ساتھ کام ہو سکے گا،لوگوں کے مسائل اچھے انداز سے حل ہوں گے اور پولیس اہم معاملات کو مناسب انداز سے ہینڈل کر سکے گی ۔ہریونین کونسل میں 1144 کے ارکان کسی بھی ہنگامی صورت حال،ناخوشگوار واقعہ،ڈاکہ منشیات فروشی،بنک ڈکیٹی،دہشت گردی، محلہ میں لڑائی جھگڑے اور اس نوعیت کے دیگر معاملات میں فوری ایکشن لے کر عوام کے جان ومال اور عزت آبرو کی حفاظت کی جا سکتی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان سے گذارش ہے کہ اس منصوبے کومزید بہتر بنانے کیلئے ماہرین کی خدمات سے استفادہ بھی کیا جا سکتا ہے جس کی روشنی میں ایک بہتر ،جامع اور مربوط حکمت ِ عملی تیار کی جا سکتی ہے اس منصوبے کا دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ اس سے بیروز گاری ختم کرنے میں بھی مدد ملے گی چھوٹے بڑے شہروںمیں ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس منصوبے پر حکومت کو کچھ بھی خرچ کرنے کی ضرورت نہیں صرف اس کی سرپرستی کرکے بڑے بڑے جرائم مثلاًڈاکہ منشیات فروشی،بنک ڈکیٹی، دہشت گردی، اور اس نوعیت کے جرائم ختم ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ میرا نقطۂ نظر یہ ہے کہ حکومت عوام کے ساتھ مل کر پاکستان سے جرائم ختم کر سکتی ہے منشیات فروشی،بنک ڈکیٹی،دہشت گردی، اور اس نوعیت کے جرائم ختم ہونے میں مدد مل سکتی ہے ابتدانی معاملات کیلئے مصالحتی کمیٹیوںکو کچھ اختیارات دئیے جائیں تاکہ چھوٹے موٹے تنازعات محلہ کی سطح پر ہی حل ہو جائیں اس لئے نہ صرف فوری اور سستے انصاف کی طرف پیش رفت ہو سکے گی بلکہ پولیس پر بھی غیر ضروری دبائو اور مسائل میں کمی آئے گی سماجی معالات، چھوٹے موٹے تنازعات اور خانگی مسائل مصالحتی کمیٹیاں حل کرنے میں ناکام ہو جائیں تو معاملہ پولیس تک جانے کی نوبت جانی چاہیے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
WhatsApp
Previous Post واٹس ایپ پر خود کو بلاک کیے جانے کا کیسے پتا کیا جائے؟
Next Post دنیا بدل گئی ہے
Corona Vaccine

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.