geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شکریہ پنجاب پولیس

April 26, 2020 1 1 min read
Punjab Police
Share this:

Punjab Police

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

ہم دعا لکھتے رہے وہ دغا پڑھتے رہے
ایک نکتے نے محرم سے مجرم بنا دیا

جب سب کچھ فانی ہے تو ہر انسان کو ملنے والا اختیار بھی عارضی اور آزمائش ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی قیادت میں پنجاب پولیس کی لاک ڈاﺅن کے دوران خدمات قابل تحسین ہیں۔ گزشتہ روزترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کے احکامات پر صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں ذخیرہ اندوزی ایکٹ اورContainment of Corona Pandemic کے متعلق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کروارہی ہے تاکہ وبائی وائرس کورونا کے پھیلاﺅ کو کم سے کم کرکے شہریوں کی قیمتی جانوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں پولیس ٹیمیں قرنطینہ سنٹرز پر کورونا وائرس کے خلاف ڈاکٹرز کے ہمراہ فرنٹ لائن پر مصروف عمل ہیں جبکہ ضلعی پولیس سربراہان کی زیر نگرانی پولیس ٹیمیں محکمہ صحت اور دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے اقدامات میں مصروف ہیں اورساتھ ہی ذخیری اندوزی ایکٹ کے تحت ضروری سامان و اشیاءمہنگے داموں فروخت کرنے والے سفاک ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تاخیر قانونی کاروائی کویقینی بنایا جا رہا ہے ۔

اس سلسلے میں پولیس ٹیموں نے 16مارچ سے شروع آپریشن میںصوبے بھر میں1363ناکے لگائے ہیں جہاں اب تک 171816گاڑیوں ،407308موٹر سائیکلوں اور856827شہریوں کو چیک کیا گیا ہے ۔ 513353شہریوں کو وارننگ دی گئی ، 36942سے سیکیورٹی بانڈزلئے گئے جبکہ دفعہ144کی خلاف ورزی پر20620ایف آئی آرز درج کرتے ہوئے23243 شہریوں کو گرفتار کیا گیا جن میں سے18113شہری ضمانت پر رہا ہوئے جبکہ قانون کی خلاف ورزی پر3499دوکانوں اور224ریستورانوں کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی گئی ۔اسی طرح ذخیرہ اندوزی ایکٹ کی خلاف ورزی پر440مقدمات درج کرتے ہوئے622قانون شکنوں کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ ذخیرہ اندوزوں سے 479825کلو گرام گندم، 335265کلو گرام چینی، 250801ماسک، 999سینٹائزر، 28طبی آلات اور 141546دیگر اشیا برآمد کی گئیں۔16مارچ سے جاری آپریشن کے دوران211120شہریوں کو کورونا سے متعلق آگاہی جبکہ218278شہریوں کو پولیس ٹیموں نے امدادبھی فراہم کی ۔گذشتہ روزبھی صوبہ بھر میں1363 ناکے لگائے گئے جہاں4939گاڑیوں اور11271موٹر سا ئیکلوں کو چیک کیاگیا۔پولیس ناکوں پرچیک کئے گئے 21912شہریوں میں سے13254کو وارننگ دے کر چھوڑا گیا۔ 861شہریوں سے سیکیورٹی بونڈز لئے گئے، 549ملزمان گرفتا ر ہوئے جبکہ252نے ضمانتیں کروائیں۔مجموعی طور پر343ایف آئی آر درج کی گئیں جن میں801ملزمان کو نامزد کیا گیاجبکہ اسی دوران قانون کی خلاف ورزی پر77دوکانوںکے خلاف قانونی کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے ریجنل اور ضلعی پولیس افسران کو قانون شکنوں کے خلاف کاروائی میں تیزی لانے کی ہدایت دیتے ہوئے تاکید کی ہے کہ پولیس کاروائیوں کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائے ۔ فیلڈ ڈیوٹی پرتعینات افسران و اہلکار کورونا وائرس سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیرپر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنائیںاورپولیس ٹیمیں شہریوں کی سہولت کیلئے دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ مل کروبائی مرض کے تدارک کیلئے ہونے والے اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

یہ تصویر کا ایک رخ ہے اگر بات کی جائے تصویر کے دوسرے رخ کی تو ویسے تو ہمارے ہاں صدر سے لے کر درجہ چہارم کے ملازمین تک اختیارات کا ناجائز استعمال کیا جاتا ہے مگر ابھی ہمارا موضوع پولیس کا ادارہ ہے۔بتایا جاتاہے کہ ہماری پولیس کے صرف تین کام ہیں۔ حکومتی اراکین کا تحفظ اورانکے ایما پر ناجائز کام اور ظلم و ستم کرنا۔ہزاروں متاثرین کی درخواستیں تھانوں میں زیر التواہونا روشن مثال ہے۔2 پولیس کا تحفظ اور نمبر 3 مظلوم بے کس غریب شہریوں پر حد درجہ ظلم ڈھانا چاہئے‘ وہ کسی بھی صورت میں ہو۔ تھانوں میں جوکچھ ہوتا ہے وہ بیان کے قابل بھی نہیں۔ بخدا تھانے بکتے ہیں شریف شہریوں سے زیادتی ہو بھی جائے تووہ اپنا مقدمہ اللہ کی بارگاہ میں رکھ دیتے ہیں تھانے میں جانا گوارا نہیں کرتے۔

سینکڑوں ایسی مثالی ہیں کہ مجرموں کو تھانوں میں ہی ”بری“ کردیا جاتا ہے اور الٹا ان کے مدعیوں کے خلاف مقدمات درج ہوجاتے ہیں اگر آپ کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو تو جب آپ تھانے کا رخ کرتے ہیں تو ”با اثر“ ملزم آپ سے پہلے جاکر مٹھی گرم کرآتے ہیں۔ ایم پی اے اور ایم این اے حضرات اپنے علاقے کے تھانوں کے مالک اور قابض ہوتے ہیں۔ ان کے حکم کیخلاف وہاں چڑیا بھی پر نہیں مارسکتی ایس ایچ او حضرات و دیگر اہل کار پھر اپنے دل کی بھڑاس غریب اور شریف شہریوں پر نکالتے ہیں۔ تفتیش کیا ہوتی ہے؟ اگر ملزم کا مک مکا ہو گیا ہے تو تفتیش کا دورانیہ باعزت گزر جائیگا اور ضمانتیوںمیں بھی ایسی رپورٹ لکھی جائیگی کہ عدالت بھی اسے بری کرنے یا رہا کرنے پر مجبور ہوگی۔ اگر آپ غریب ہیں مک مکا کی بھی اہلیت نہیں رکھتے تو آپ کا اللہ ہی حافظ ہے۔ دوران تفتیش تشدد سے آپ کی موت بھی واقع ہوسکتی ہے۔ آئے روز ایسی رپورٹیں اخبارات میں شائع ہوتی ہیں۔اور قومی سانحات بھی رونما ہوتے رہے ہیں۔

اس با ت میں کوئی شک نہیں کے پولیس کے اندرایک ایسا مافیا بھی ہے جس کے سامنے صدر ،وزیر اعظم سمیت تمام حکام بے بس ہو جاتے ہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ آئی جی پنجاب کو محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بننے والے ملازمین کے احتساب کے ایک سیل قائم کرنا چاہئے اور ہر ماہ اسے حوالے سے رپورٹ بھی جاری کرنی چاہئے تاکہ عوام کے پولیس کے بارے میں پائے جانے والے خدشات کا ازالہ ہوا سکے
Ghulam Murtaza Bajwa

تحریر : غلام مرتضیٰ باجوہ

Share this:
Visit JDC met Zafar Abbas
Previous Post جے ڈی سی کے ظفر عباس حقیقی معنوں میں خدمت خلق کر رہے ہیں، زاہد شاہ
Next Post چینی اسکینڈل کی رپورٹ میں تاخیر 100 ارب روپے کے حکومتی ڈاکے کی تصدیق ہے۔ شہباز شریف
Shahbaz Sharif

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.