geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

رب کو منانا ہو گا۔۔۔

April 5, 2020 0 1 min read
Lockdown in Kashmir
Share this:

Lockdown in Kashmir

تحریر : شاہد گھمن ماسکو

کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ دنیا میں ایسی بیماری بھی آئے گی جس کی وجہ سے پوری دنیا کا نظام رک جائے گا ہر ملک دوسرے ملک سے کٹ کر رہ جائے گادنیا بھرکے لوگ اپنے آپ کو گھروں میں بند کرلیں گے اور لوگ موت سے زیادہ اس بیماری سے خوفزدہ ہوجائیں گے۔آج دنیا کی سپر پاورز ہونے کا دعویٰ کرنے والوں نے بھی اس خونی وائرس کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ہر روز سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ہر کوئی اپنی جان بچانے کیلئے اپنے آپ کو محفوظ جگہ پربند کرکے بیٹھاہواہے۔بیشک دنیا کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے پیغام ہے کہ سپر پاور صرف خداکی ذات ہے اگر وہ چاہے تو پوری دنیا کو ایک چیونٹی کی طرح مسل دے۔۔۔۔

پوری دنیا میں اس وقت لاک ڈائون ہے۔آج سے چند ماہ پہلے ایک لاک ڈائون کشمیر میں ہوا تھاجس کی آواز چند ممالک کے سوا کسی نے نہ بلند کی بلکہ پوری دنیا کا نظام اسی طرح چلتارہااور وادی کشمیر میں بسنے والے اپنے اپنے گھروں میں بند کردیئے گئے ان کی آواز تک کو دبا دیا گیا ان کامواصلاتی نظام دنیا سے کاٹ کے رکھ دیا گیاتاکہ ان کی کوئی خبر دنیا والوں کو نہ پہنچ سکے۔مائوں کے لعل بیدردی سے قتل کردیئے گئے دنیاخاموش رہی۔۔کشمیری بہنوں کی عصمتیں لٹتی رہیں اور دنیا اپنی رنگینیوں میں مگن رہی۔۔مظلوم کشمیریوں نے دنیاوالوں سے مددکی اپیلیں کیں لیکن کوئی مددکیلئے نہ آیا۔وادی کشمیر کو ایک جیل میں تبدلیل کرکے رکھ دیا گیااور مظلوم کشمیری جبر کے اندھیروں میں گم ہوگئے لیکن ان کے پاس صرف ایک راستہ بچا تھا وہ اپنے رب سے مدد طلب کرنے کا اور ایک دن میرے کشمیر کی بے سہارا اور مظلوم مائوں کی فریاد اللہ تعالیٰ نے بہت قریب سے سن لی ۔۔

بڑی بڑی عالمی طاقتیں مظلوم مسلمانوں پر اپنی سیاست کرتی رہیں یہاں تک کہ ہمارے مسلمان ممالک بھی ایک پیج پر نہ آسکے بلکہ غیروں کی خوشامداور اپنے تخت وتاج بچانے کیلئے اپنے مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہوگئے اور ایک دن اللہ تعالیٰ پوری دنیا سے خفا ہوگیا توپھر اللہ کا عذاب توآنا تھااور رب نے ایک ایسی بیماری دنیا میں بھیجی جسے سائسندانوں نے کوروناوائرس کا نام دیاایک چیونٹی سے ہزاردرجے چھوٹا سا ایک وائرس جو چائنہ سے شروع ہوکرپوری دنیا میں پھیل گیا اور پوری دنیا مفلوج ہوکر رہ گئی، سرحدیں بند ہوگئیں، پروازیں معطل کردی گئیں،بڑے بڑے تفریحی مقامات ویران ہوگئے،دنیاکی سیروسیاحت ختم ہوگئی،ہرکوئی موت کے ڈرسے دبک کر رہ گیااور یوں پوری دنیاایک جیل کی صورت اختیار کرگئی یہاں تک کہ رب مسلمانوں سے بھی ناراض ہوگیا اور اعلانات ہونے لگے کہ نمازمسجد کی بجائے گھروںمیں اداکریں،خانہ کعبہ کے قریب گول دائرے میں بیرئیر لگ گئے کہ کوئی کعبہ کو نہیں چھو سکے گابلکہ اس کے قریب بھی نہیں جاسکے گا۔

اس کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے چین کے بعد یورپ اور اب امریکہ اس کا مرکز بنا ہواہے ہرروز اموات کا نہ رکنے والا سلسلہ تیزی سے جاری ہے تادم تحریر اس وقت پوری دنیا میں60ہزار کے قریب لوگ اس قاتل وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک ملین سے زائد مریض اس وقت دنیا بھر کے ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں ۔

دنیا بھر کے سائنسدان اس وائرس کی ویکسین بنانے کی سرتوڑ کوشیں کررہے ہیں لیکن ابھی تک ایسی کوئی ویکسین مارکیٹ میں نہیں آسکی جو اس کاا علاج کرسکے۔۔۔یقینا” اس کا علاج بھی تب ہی دریافت ہوگا جب رب راضی ہوگا….رب ہم دنیا والوں سے ناراض ہوچکا ہے اسے منانا ہوگا…..کسی کو یاد ہوگا کہ ایک معصوم شامی بچے نے کہا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کے پاس جاکر سب کچھ بتادوں گا۔۔۔یہ بھی مان لو کہ اس نے سب کچھ بتا دیا ہے۔۔۔۔اگر بچنا چاہتے ہوتو اپنے رب کو راضی کرلو اور یہ وقت صرف اسے منانے کا ہے جب وہ مان گیا تو اس بیماری کی ویکسین اور علاج ایک طرف اس وائرس کا نام و نشان بھی نہیں رہے گا۔۔۔انشااللہ!
  Shahid Ghumman

تحریر : شاہد گھمن ماسکو

Share this:
Corona Test
Previous Post کورونا وائرس ٹیسٹ کیلیے نمونے گھروں سے حاصل کرنے کی اجازت
Next Post یہ کس کو تم نے سرِدار کھو دیا لوگو
Zulfiqar Ali Bhutto

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.