geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹائم بینک

November 24, 2020 0 1 min read
Time Bank
Share this:

Time Bank

تحریر : الیاس محمد حسین

ٹائم بینک کا نام سن کر آپ یقینا چونک گئے ہوں گے جہاں کرنسی نوٹوں کی طرح اب وقت کو ڈیپازٹ کروانا بھی ممکن ہو گیا ہے ایک چینی طالب علم کی کہانی پڑھی تو میں بھی حیران بلکہ پریشان ہوگیا کہ دنیا کیا سے کیا ہوگئی اور ہم ابھی تک دقیانوسی خیالات کے ساتھ مہنگائی کا رونا رونے سے باہر نہیں نکلے بہرحال چینی طالب علم کا کہنا ہے۔

”جب میں سوئٹرز لینڈ میں تعلیم حاصل کر رہا تھا، تب میں نے اسکول کے قریب ایک مکان کرایہ پر لیا۔ اس مکان کی مالکن ”کرسٹینا” تھی، جو اپنی عمر کی سڑسٹھ بہاریں اب تک دیکھ چکی تھی۔ اب وہ ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہی تھی، اس سے پہلے وہ ایک سیکنڈری اسکول میں استانی تھی۔ سوئٹزرلینڈ کی پنشن بہت اچھی ہے ، جس کی وجہ سے اس کے حامل کو اپنی زندگی کے بقیہ سالوں میں کھانے پینے اور سر چھپانے کے لیے ٹھکانے کی زیادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ وہ اپنی ماہانہ پنشن پر بآسانی گزر بسر کر سکتا ہے۔ میں نے دیکھا کہ میری مالک مکان کام کرنے کی بہت شوقین تھی۔ وہ ایک ستاسی سالہ بوڑھی عورت کی خدمت اور دیکھ بھال کر رہی تھی۔

میں نے ایک دن اس سے پوچھ لیا کہ کیا آپ پیسہ کمانے کے لئے کام کر رہی ہو؟ اس کے جواب نے مجھے حیرت میں مبتلا کر دیا: میں پیسہ کمانے کے لئے کام نہیں کرتی، بلکہ میں اپنا وقت ”ٹائم بینک” میں جمع کرتی ہوں، تاکہ جب میں بڑھاپے میں اپنی ضروریات زندگی پوری کرنے سے قاصر ہو جاؤں اور کام کاج نہ کر سکوں تومیں اسے واپس لے سکوں۔ میں نے پہلی بار ”ٹائم بینک” کے اس تصور کے بارے میں سنا تو میرے تجسس میں اضافہ ہوا اور میں مالکن سے مزید جاننے کی کوشش کی۔ دراصل ”ٹائم بینک” ایک پرانا پنشن پروگرام تھا، جسے سوئس وفاقی وزارت برائے سوشل سیکیورٹی نے متعارف کروایا تھا کہ جوانی میں لوگ بوڑھوں کی دیکھ بھال کرکے اپنے وقت کو محفوظ کریں اور جب وہ بوڑھے ہو جائیں، وہ بیمار ہو جائیں یا انہیں دیکھ بھال کی ضرورت ہو تو وہ اسے واپس لے سکتے ہیں۔ ٹائم بینک کے لئے درخواست جمع کروانے کے لیے ضروری ہے کہ وہ صحت مند ہو، خیرخواہی کا جذبہ رکھتا ہو اور خوش اخلاقی سے بات کر سکتا ہو۔

جب درخواست منظور ہو جاتی ہے تو اسے ہر روز ان بزرگوں کی دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے، جنہیں مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح یہ خدمات کے اوقات سوشل سیکیورٹی سسٹم میں درج کیے گئے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کر دیے جاتے ہیں۔ میرے کرایے کے مکان کی مالکن ہفتے میں دو دن کام پر جاتی تھی اور وہ دو گھنٹے بڑھیا کی مدد کرتی تھی، اس کے لیے خریداری کرتی تھی، اس کے گھر اور کمرے کی صفائی کرتی تھی، اسے دھوپ کے لیے باہر لے جاتی تھی اور ان کی عیادت کرتی تھی۔ معاہدے کے مطابق اس کی خدمت کے ایک سال بعد ”ٹائم بینک” اس کے کام کے اوقات کا حساب کتاب کرے گا اور اسے ”ٹائم بینک کارڈ”جاری کرے گا۔ جب اسے کسی کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوگی تو وہ اپنا ”ٹائم بینک کارڈ” استعمال کرنے کیلئے اپلائی کرے گی۔

معلومات کی تصدیق کے بعد ”ٹائم بینک” دوسرے رضاکاروں کوہسپتال یا اس کے گھر میں اس کی دیکھ بھال کرنے کے لیے ذمہ داری تفویض کرے گا۔ ایک دن میں اسکول میں تھا اور مالکن نے فون کیا کہ وہ اپنے کمرے کی کھڑکی صاف کرنے کے دوران اسٹول سے گر گئی ہے۔ میں نے جلدی سے چھٹی لی اور اسے علاج کے لیے ہسپتال لے گیا۔ ٹیسٹ اور ایکسرے کے بعد معلوم ہوا کہ اس کا ٹخنہ ٹوٹ چکا اور اسے علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔ مجھے روزانہ اسکول جانا پڑتا تھا، اس لیے میں پریشان تھا کہ اب اس کی دیکھ بھال کون کرے گا۔ اس کے لیے میں ابھی ایک شخص کو ہائر کرنے کے لیے اپلائی کی تیاری ہی کر رہا تھا کہ وہ میری پریشانی بھانپ گئی۔ اس نے کہا کہ آپ کو زیادہ فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ اس نے ”ٹائم بینک” کو موجودہ صورت حال کی درخواست پہلے ہی جمع کرا دی ہے۔ دو گھنٹے کا وقت گزرا نہیں ہوگا کہ ایک نرسنگ ورکر ہسپتال کے کمرے میں داخل ہوئی، جسے اس عورت کی دیکھ بھال کے لیے ٹائم بینک نے بھیجا تھا۔ ایک مہینے تک وہ نرسنگ ورکر اس مالکن کی دیکھ بھال کرنے کے لیے روزانہ آتی۔ اس کے ساتھ گپ شپ کرتی۔ اس کی بیمار پرسی کرتی اور اس کے لیے کھانا بناتی۔

دیکھ بھال کے اتنے موثر سسٹم کی وجہ سے بہت جلد وہ عورت صحت یاب ہو گئی۔ جب مالکن تندرست ہوگئی تو پھر اس نے اپنا کام شروع کر دیا۔ وہ ہفتے دو روز خدمت کے لیے جاتی اور اپنا وقت ٹائم بینک میں جمع کرواتی اور وہ مجھے کہا کرتی تھی کہ وہ اپنے تندرستی کے ایام میں ٹائم بینک میں زیادہ سے زیادہ اپنا وقت جمع کروانا چاہتی ہے۔ ‘ یہ ایک چینی طالب علم کا ٹائم بینک Time Bank)) کے بارے میں مشاہدہ ہے، جو سوئزرلینڈ میں زیرتعلیم تھا۔ آج سوئٹزرلینڈ میں بوڑھے اور ضرورت مند لوگوں کی دیکھ بھال اور مدد کے لئے ”ٹائم بینک” کا استعمال ایک عام معمول بن گیاہے، اس سے نہ صرف ملک میں پنشن کے اخراجات کی بچت ہوتی ہے، بلکہ دیگر معاشرتی مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں۔ ”سوئس پنشن آرگنائزیشن” نے سروے کیا، جس سے پتہ چلتا ہے کہ آدھے سے زیادہ سوئس کے باسی بھی اس قسم کے پروگرام میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

جہاں مغربی ممالک میں اولڈ ہومز کا رواج عام ہے، وہاں ہمارے وطن عزیز میں بھی اولڈ ہومز بننے شروع ہو گئے ہیں۔ نفسا نفسی کا عالم ہے، ہر ایک اپنے آپ میں کھویا ہوا ہے۔ بچے بزنس میں مصروف ہو کر اپنے والدین کی دیکھ بھال نہیں کرتے۔ پڑوسی اپنے ہم سائے سے غافل ہیں۔ ایسی صورت حال میں ایسا کوئی نظام ہونا چاہیے، تاکہ آپ اپنی جوانی اور تندرستی میں کسی ضرورت مند اور بیمار کی دیکھ بھال کریں۔ جب کبھی آپ حاجت مند ہوں یا بیمار ہوں تو کوئی تو آپ کی خدمت اور نگہداشت کے لئے تیار ہو۔

بطورِ مسلمان ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیا گیا ہے۔ ہمیں اخلاص کے ساتھ اپنے ہمسایوں اور ضرورت مند ملازمین کی خدمت اور اپنے آس پاس بیمار لوگوں کی عیادت اور دیکھ بھال کے لیے دوتین گھنٹے نکالنے چاہیے، تاکہ جب ہم پر برا وقت آئے تو مصیبت میں کام آنے والا ہمارے لئے بھی کوئی موجود ہو۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Captain (R) Safdar
Previous Post کیپٹن (ر) صفدر کا کورونا ٹیسٹ تیسری بار بھی مثبت آ گیا
Next Post وقت کا بے رحم پہیہ
Coronavirus

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.