geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

وقت آ گیا ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے بغاوت کی جائے، سراج الحق

February 1, 2021 0 1 min read
Siraj-ul-Haq
Share this:

 Siraj-ul-Haq

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ ملک کو مغلیہ سلطنت کی طرح چلانے والے اشرافیہ کے خلاف علم بغاوت بلند کیا جائے۔

سرگودھا کے کمپنی باغ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک پر قابض اشرافیہ نے نظریہ پاکستان اورتحریک پاکستان کے قائدین سے غداری کی اور گزشتہ سات دہائیوں سے عوام کا استحصال کر رہے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اس بوسیدہ نظام سے بغاوت کی جائے، عوام کو اپنے حقوق کے لیے کھڑا ہونا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام جان لیں ان کے ووٹ میں ملک کی تقدیر ہے، پاکستان کے مسائل کا حل ایک پائیدار اسلامی جمہوری معاشرہ کے قیام میں مضمر ہے، عوام کو اس منزل کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کی جدوجہد کا ساتھ دینا ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن اپنے مفادات کی جنگ لڑ رہےہیں جب کہ عوام ذہنی کرب سے گزر رہے ہیں، پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی سیاست سے الگ رہنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ دونوں کے ایجنڈے میں عوام کی فلاح و بہبود شامل نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی آپس کی لڑائی میں عوام کا براحال ہو گیا ہے، مہنگائی کا جن بے قابوہو گیا ہے، لاکھوں کی تعداد میں پڑھے لکھے لوگ روزگار کی تلاش میں ڈگریاں لے کر گھوم رہے ہیں، پاکستانی کرنسی کی قدر تمام پڑوسی ممالک کے مقابلہ میں کم ہے، سودی نظام نے معیشت کو جکڑا ہوا ہے، ملک قرضوں کی دلدل میں بری طرح دھنس چکا ہے، صحت، تعلیم، زراعت، صنعت سب کچھ تباہی کے دہانے پر ہے لیکن وزیراعظم کو ان تمام حقائق کا ادراک نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ غریب آٹا، چینی اور پیٹرول کی بات کرتا ہے مگر وزیراعظم نے کسی کو این آر اونہیں دوں گا کی گردان لگا رکھی ہے، حکمران خود این آر او کی وجہ سے کرسی اقتدار پر براجمان ہیں وہ کسی اور کو کیا این آر او دیں گے، عوام کو گورنر ہاﺅسز میں یونیورسٹیاں بنانے، صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلاب لانے کے نام پر دھوکا دیا گیا، حکومت نااہل ہے اور اس کے پاس مسائل کے حل کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ملک کو مغلیہ سلطنت کی طرح چلانے والے اشرافیہ کے خلاف علم بغاوت بلند کیا جائے، جماعت اسلامی واحد آپشن ہے اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ سے ہی عوام کے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

Share this:
Bilawal Bhutto
Previous Post پی ڈی ایم کی وزیراعظم کے استعفے کی ڈیڈلائن ناجائز حکومت کیلئے باعزت موقع تھا، بلاول بھٹو
Next Post پاکستان میں کورونا سے مزید 26 افراد انتقال کر گئے
Pakistan Corona Cases

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.