geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    دلچسپ اور عجیب
    • France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی
    • Tiger Mosquito to Invade Over 70% of France by 2085خطرے کی گھنٹی: 2085 تک فرانس ک 70 فیصد حصہ ٹائیگر مچھر کی لپیٹ میں آ سکتا ہے
    • French Authorities Issue Urgent Squishy Toy Safety Warningاسکویشی کھلونے: ’احتیاط برتیں‘، فرانسیسی حکام نے والدین کو خبردار کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Nvidia Partners with Six Financial Giants on $500B AI Fundنوڈیا نے مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 500 ارب ڈالر سے زائد کے فنڈ کا اعلان کر دیا
    • Rare Total Solar Eclipse to Darken Europe on August 12یورپ میں 12 اگست کو نایاب سورج گرہن، اسپین میں پورا سورج چھپ جائے گا
    • SpaceX Rocket Stage Crashes on Moon, Telescopes Confirmسپیس ایکس راکٹ کا ملبہ چاند سے ٹکرا گیا، سائنسدانوں نے تصدیق کر دی
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹور میچ میں عمران خان کے خوف سے کینگروز پر لرزہ طاری

November 13, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

پرتھ (اصل میڈیا ڈیسک) سہ روزہ ٹور میچ کے دوسرے دن عمران خان کے خوف سے کینگروز پر لرزہ طاری ہوگیا، فاسٹ بولر نے آسٹریلیا اے کی بیٹنگ لائن اجاڑ کر رکھ دی۔

پرتھ میں پنک گیند کے ساتھ کھیلے جارہے ڈے اینڈ نائٹ سہ روزہ میچ میں پاکستان نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف آسٹریلیا اے کے ہوش اڑا کر رکھ دیے۔ خاص طور پر ٹیم میں کم بیک کرنے والے عمران خان نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان بیٹسمینوں کو زیادہ دیر کریز پر نہیں ٹکنے دیا، انھوں نے اپنی پہلی ہی گیند پر جوئے برنز کو کھاتہ کھولنے کی مہلت دیے بغیر بولڈ کردیا، دوسرے اوپنر مارکس ہیرس کو شاہین شاہ آفریدی نے انتہائی خوبصورت انداز میں کلین بولڈ کیا، ان کی اننگز 16 رنز تک محدود رہے۔

ہائی کوالٹی پیس بولنگ کے ساتھ پنک گیند کا سامنا کرنا الگ چیز ہے مگر میزبان بیٹسمین ٹریوس ہیڈ نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ وہ افتخار احمد کی وکٹ بن جائیں گے، جنھوں نے انھیں اپنی شارٹ بال پر بابر اعظم کا کیچ بنوایا، ہیڈ 13 رنز بناسکے۔ عثمان خواجہ بھی افتخار کا ہی شکار ثابت ہوئے، ان کے بیٹ کے کنارے کو چھوتی ہوئی گیند سیدھی وکٹ کیپر محمد رضوان کے گلوز میں لینڈ کرگئی۔

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بننے کے خواہشمند ایک اور بیٹسمین ول پوکووسکی عمران خان کی گیند پر کاٹ بی ہائنڈ کی زوردار اپیل سے تو بچے مگر پھر انھوں نے عمران کی ہی شارٹ لینتھ بالکو سلپس میں موجود افتخار احمد کے ہاتھوں میں اچھال دیا، وہ بھی صرف 5 رنز بناسکے۔

کپتان الیکس کیری نے عمران خان کی گیند کو نہ کھیلنے کا فیصلہ اتنی تاخیر سے کیا کہ وہ ان کے بیٹ سے ٹکرا کر وکٹوں میں جالگی۔ انھیں ڈک کے ساتھ پویلین واپس لوٹنا پڑا۔ مائیکل نیسیر (2) عمران کی گیند پر سلپ میں اسد شفیق کے ہاتھوں کیچ ہوئے، جھے رچرڈسن (0) کو ایل بی ڈبلیو کرکے عمران نے اپنی 5 وکٹیں مکمل کیں۔ 57 کے ٹوٹل پر نویں وکٹ گری جب یاسر شاہ نے سین ایبٹ (2) کو ایل بی ڈبلیو کیا، اس وقت تک 23.3 اوورز کا کھیل ہوا تھا۔ اس شرمناک صورتحال میں میزبان سائیڈ کو کیمرون ببینکرافٹ نے سنبھالنے کی کوشش کی، انھوں نے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 49 رنز بنانے کے ساتھ 31.1 اوورز تک آخری کھلاڑی ریلی میریڈتھ کے ہمراہ 65 رنز جوڑ کر مجموعے کو 122 تک پہنچایا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انھیں میچ سے قبل نک میڈینسن کے دماغی مسائل کی وجہ سے دستبردار ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ آخر کار آفریدی نے بینکرافٹ کو متبادل فیلڈر عابد علی کا کیچ بنوا کر آسٹریلیا اے کی پہلی اننگز کا اختتام کیا۔ عمران نے 5 جبکہ آفریدی اور افتخار نے 2، 2 وکٹیں لیں۔

جواب میں دوسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے دوسری اننگز میں 7 رنز بناکر 313 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔ اس سے قبل دن کے آغاز پر پہلی اننگز میں پاکستان کے دونوں اوورنائٹ بیٹسمین بابر اعظم اور اسد شفیق اپنے گذشتہ روز کے اسکور 157 اور 119 پر ہی ریٹائر آؤٹ ہوگئے تاکہ دوسرے کھلاڑیوں کو بیٹنگ کا موقع ملے تاہم اس سے افتخار اور محمد رضوان کوئی فائدہ نہیں اٹھاسکے، دونوں ہی 6، 6 رنز پر بالترتیب نیسیر اور رچرڈسن کی وکٹ بن گئے۔

آخر میں یاسر شاہ نے نہ صرف 53 رنز بنائے بلکہ انھوں نے شاہین شاہ آفریدی (25) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کیلیے 67 رنزکی شراکت بھی کی، پاکستان کی پہلی باری کا اختتام 428 رنز پر ہوا، رچرڈسن نے 3 جبکہ نیسیر اور میریڈتھ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Share this:
Dollars
Previous Post چار ماہ میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ساڑھے 7 ارب ڈالر وطن بھیج دیے
Next Post سنی دیول پاکستانیوں کی محبت کے گرویدہ ہو گئے
Sunny Deol

Related Posts

The Iberian Trilogy: Europe’s Rare Trio of Solar Eclipses Begins

یورپ میں سورج گرہن کی نایاب سہ گانہ: 2026 سے 2028 تک تین فلکیاتی مہمات

August 11, 2026
France Flips the Script on Telemarketing: Strict New Rules from August 11

فرانس میں ٹیلی مارکیٹنگ کا انقلاب: 11 اگست سے بغیر اجازت فون کالز پر پابندی

August 11, 2026
AR Rahman's Son Ameen Injured in Chennai Car Crash

چنئی میں اے آر رحمان کے صاحبزادے اے آر امین کار حادثے میں بال بال بچ گئے

August 11, 2026
Atif Aslam on Creative Struggles and Returning to Roots

عاطف اسلم کا 18 سال بعد موسیقی کی جڑوں کی طرف واپسی کا فیصلہ

August 11, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.