geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تاجروں کا کراچی میں رینجرز کے 2013 والے اختیارات بحال کرنے کا مطالبہ

December 21, 2021 1 1 min read
Karachi Rangers
Share this:

Karachi Rangers

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) چھوٹے تاجروں نے لوٹ مار اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے رینجرز کے سال 2013 والے اختیارات بحال کر کے ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے کہا ہے کہ شہر میں ڈاکوؤں، لٹیروں، چوروں کی یلغار پر تاجروں اور عوام کی بے بسی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ رینجرز کو بے اختیار اور پولیس کو سیاست زدہ کرکے شہر جرائم پیشہ عناصر کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ سیاسی دباؤ کے باعث پولیس کی کارکردگی زمیں بوس ہو گئی۔

عتیق میر نے کہا کہ قانون کی حکمت عملی قدیم اور جرائم کا طریقہ واردات جدید ہوگیا، میگاسٹی کے موجودہ ناقص حفاظتی ڈھانچے سے بہتر ہے کہ تھانوں کو تالے لگادیے جائیں، تھانے سے عدالت تک پورا نظام مجرم کے حق میں استوار ہوگیا ہے، گرفتاری اور مقدمے کے باوجود مجرم کو سزا کا کوئی خوف نہیں، حوالات ہو یا جج کا چیمبر ہر سزا سے نجات کی قیمت مقرر ہے۔
انھوں نے کہا کہ تھانوں میں مطلوبہ نفری نہ ہونے کے سبب بیشتر تھانے ویران تاجر اور شہری جرائم پیشہ عناصر کے ہاتھوں پریشان ہیں، انھوں نے کہا کہ پولیس کی بیشتر نفری عوام اور تاجروں کے بجائے پروٹوکول ڈیوٹیوں میں مصروف ہے، پولیس افسران حکومتی دباؤ میں فرض شناسی سے قاصر ہیں جبکہ سپاہی ذمے داریاں بھول کر عوام سے چھینا جھپٹی میں مصروف نظر آتے ہیں۔

عتیق میر نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومتِ سندھ کے غیرسنجیدہ رویے کے سبب سندھ میں آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی یا آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کے نفاذ کا جواز پیدا ہورہا ہے، ان حالات کے تناظر میں آرمی چیف سے اپیل ہے کہ وہ رینجرز کے اختیارات 2013 کی سطح پر بحال اور ایف آئی آر درج کرنے کے اختیارات دینے کے احکامات جاری کریں۔

Share this:
Peshawar Mayor Election
Previous Post پشاور سٹی میئر کے انتخاب میں تحریک انصاف کو شکست، جے یو آئی نے میدان مار لیا
Next Post زرعی زمین پر مبینہ قبضے کیخلاف قومی شاہراہ پر دھرنا جاری، ٹریفک متاثر
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.