geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کیخلاف درخواست مسترد

February 13, 2020February 13, 2020 0 1 min read
Model Town Tragedy
Share this:

Model Town Tragedy

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو سے روکنے کا حکم معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام کی اجازت دینے کیلئے عوامی تحریک اور دیگر کی درخواستوں کی سماعت کی۔

سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا حکم معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عوامی تحریک اور پنجاب حکومت کی اپیلیں نمٹادیں۔

سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ تین ماہ میں جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اس حوالے سے بینچ تشکیل دیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں لوگ جاں بحق بھی ہوئے اور زخمی بھی، سانحہ کا فیصلہ ہر صورت ہونا چاہیے۔

عوامی تحریک اور پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کیخلاف اپیلیں دائر کی تھیں۔ عوامی تحریک کے وکیل نے درخواست میں کہا کہ جے آئی ٹی کو کام سے روکنے کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، ہائی کورٹ نے سپریم کورٹ کے حکم میں مداخلت کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سپریم کورٹ کو اس معاملے میں نہ گھسیٹیں۔

پولیس افسران کے وکیل نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ایک مقدمہ سرکار نے بنایا دوسرا عوامی تحریک نے، ٹرائل کے دوران تحقیقات نہیں ہو سکتیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں نئی جے آئی ٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی، نئی جے آئی ٹی نہ بنتی تو صوبائی حکومت توہین عدالت کی مرتکب ہوتی، پولیس افسران نوٹس کے باوجود پیش ہوئے نہ جے آئی ٹی کی مخالفت کی۔

دسمبر 2018 کو پنجاب حکومت نے ماڈل ٹاؤن کیس کی ازسرنو تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔ لیکن گزشتہ سال لاہور ہائی کورٹ نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔

17 جون 2014 کو لاہور انتظامیہ اور پولیس نے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں تحریک منہاج القران کے مرکزی دفتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے گھر کے سامنے تجاوزات ہٹانے کے لیے آپریشن کیا تھا جس میں عوامی تحریک کے کارکنوں نے مزاحمت کی جس پر پولیس نے ان پر گولی چلادی جس سے 14 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

Share this:
Hafiz Saeed
Previous Post حافظ سعید کو سزا پاکستان کے وعدے پورا کرنے کی طرف اہم قدم ہے: امریکا
Next Post رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس، بعض سینئر ارکان کا حکومت سے علیحدگی کا مشورہ
Kanwar Naveed

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.