geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غداری کیس: وزارت قانون کا وکلاء کو ادا کی گئی فیس کی معلومات دینے سے انکار

November 30, 2019 0 1 min read
Pervez Musharraf
Share this:

Pervez Musharraf

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزارت قانون و انصاف نے غداری کے الزامات پر سابق ڈکٹیٹر جنرل (ر) پرویز مشرف کیلئے قانونی چارہ جوئی کرنے والے وکلاء اور ان کو ادا کی گئی فیس کی تفصیلات کے حوالے سے معلومات دینے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا ہے کہ یہ مخصوص وزارت ہے اس لئے عام شہریوں کو جوابدہ نہیں ہوسکتی۔

رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 جسے آر ٹی آئی کے طور پر جانا جاتا ہے، اس کے تحت ایک ٹیکس دہندہ کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جو یہ جاننا چاہتا تھا کہ عوام کی جانب سے ٹیکسز کی مد میں دی گئی ان کی رقوم کو وزارت کتنے منصفانہ انداز میں استعما ل کر رہی ہے۔

درخواست گزار مختار احمد علی کے لیے یہ حیرت سے کم نہ تھا کہ وزارت نے اس طرح کی انکوائریوں کیلئے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ 1993 میں کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتے ہوئے لیکن اس نوٹیفکیشن کے مندرجات شیئر کیے بغیر اور ان کی وضاحت کئے بغیر وزارت نے یہ کہتے ہوئے استثناء کا دعویٰ کیا کہ اسے مخصوص قرار دیا گیا ہے، اس لئے آپ کی درخواست کو اس پہلو سے مسترد کیا جاتا ہے۔

وزارت سے انکار کے بعد مختار نے پاکستان انفارمیشن کمیشن سے رابطہ کیا جو حکومت کے خلاف درخواست گزاروں کی جانب سے دائر کی گئی شکایات سے نمٹنے کے لیے آر ٹی آئی قانون کے تحت تشکیل دی گئی اپیلینٹ باڈی ہے۔

وزارت کو بھیجے گئے جواب الجواب میں مختار کا کہنا تھا کہ ان کی درخواست کو بغیر مناسب غور کے مسترد کردیا گیا ہے جیسا کہ وزارت نے ان کی درخواست پر فیصلے کے دوران آرٹیکل 19 اے اور رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ پر غور کرنے تک کی زحمت گوارا نہیں کی۔

ان کے جواب الجواب میں کہا گیا کہ وزارت کا جواب مبہم ہے جیسا کہ وہ کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کا حوالہ دیتی ہے لیکن وضاحت نہیں کرتی کہ نوٹیفکیشن دراصل کہتا کیا ہے اور رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 کے تحت دائر کی گئی درخواست کے حوالے سے یہ کیسے لاگو ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید دلیل دی کہ اس ایکٹ کا اثر زیادہ ہے، اس کی سیکشن 25 دیکھئے اور اسی لئے دیگر قوانین میں متضاد دفعات کو اس ایکٹ کے تحت معلومات کی درخواستوں کو مسترد کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

مختار نے وضاحت کی کہ اس کے باوجود کہ وزارت نے محض انتظامی اطلاع کے پیچھے چھپنے کی کوشش کی ہے جس کا رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 کی واضح دفعات کی موجودگی میں کوئی قانونی اثر نہیں ہے۔

انہوں نے دلیل دی کہ درحقیقت درخواست کی گئی معلومات کا انکشاف کرنے سے وزارت قانون و انصاف شفافیت اور اچھی حکمرانی کے لئے اپنے عزم کا مظاہرہ کرے گی اور لہٰذا حکومت پر عوامی اعتماد کی تعمیر میں حصہ ڈالے گی۔

مختار نے مزید اشارہ کیا کہ کابینہ ڈویژن کا نوٹیفکیشن جس کا حوالہ دے کر ان کی درخواست رد کی گئی تھی وہ 2010 میں آئین میں آرٹیکل 19 اے کی شمولیت سے بہت پہلے جاری ہوا تھا جس کے تحت معلومات تک رسائی کو ہر شہری کا بنیادی حق قرار دیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسی لئے معلومات تک رسائی کو رد کرنے کیلئے نوٹیفکیشن پر انحصار شہریوں کے بنیادی حقوق کی جان بوجھ کر خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ لہٰذا مذکورہ نوٹیفکیشن کو آئین کے آرٹیکل 19 اے اور رائٹ آف ایکسس ٹو انفارمیشن ایکٹ 2017 کی دفعات سے متضاد قرار دیئے جانے کی ضرورت ہے۔

Share this:
Kashmir Issue
Previous Post سویڈن کو بھی کشمیر کی صورتحال پر تشویش
Next Post الیکشن کمیشن اپنا وجود کھونے سے پہلے عوام کو مطمئن کرے، مولانا فضل الرحمان
Maulana Fazlur Rehman

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.