geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ پر پابندی درست تاہم یہ ایک ’خطرناک نظیر‘ ہے: ٹویٹر

January 14, 2021 0 1 min read
Jack Dorsey
Share this:

 Jack Dorsey

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) سوشل نیٹ ورکنگ سروس ٹویٹر نے تشدد برپا کرنے میں صدر ٹرمپ کے کردار کے لیے ان پر پابندی لگانے کے اپنے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔ تاہم اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس اقدام کے ’حقیقی اور اہم مضمرات‘ بھی ہیں۔

ٹویٹر کے چیف ایگزیکٹیو جیک ڈورزی نے بدھ کے روز کہا کہ کیپیٹل ہل میں ہونے والے پرتشدد واقعات کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سوشل میڈیا پر پابندی عائد کرنا درست فیصلہ تھا تاہم اس سے ایک خطرناک نظیر بھی قائم ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا، ”میرے خیال سے ٹویٹر کے لیے یہ بالکل درست فیصلہ تھا۔ ہمیں ایک غیر معمولی اور ناقابل برداشت صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، جس نے ہمیں مجبور کیا کہ ہم اپنی تمام تر توجہ عوام کی حفاظت پر مرکوز کریں۔”

اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے مزید کہا، ”ایسے اقدامات سے عوام کی بات چیت بھی انتشار کا شکار ہو جاتی ہے۔ انہوں نے ہمیں تقسیم کر دیا۔وہ وضاحت اور ہمارے سیکھنے کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں۔ عالمی عوام کے ایک حصے کی گفتگو پر ایک فرد یا پھر ایک کمپنی کی اس قدر طاقت کی حیثیت سے، یہ ایک ایسی نظیر پیش کرتا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ خطرناک ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا، ”اس طاقت پر نظر رکھنا اور جوابدہ رہنا بھی ایک حقیقت ہے، اور ٹویٹر اس مسئلے پر انٹرنیٹ پر ہونے والی وسیع تر عوامی گفتگو کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے۔ اگر لوگ ہمارے قوانین اور اس کے نفاذ سے متفق نہیں ہیں تو وہ آسانی سے کسی دوسری انٹرنیٹ سروس پر جا سکتے ہیں۔”

ٹویٹر، فیس بک اور یو ٹیوب جیسی سوشل میڈیا ویب سائٹوں نے اس خدشے کے پیش نظر کہ صدر ٹرمپ مزید تشدد بھڑکانے کے لیے ان کے پلیٹ فارم کا استعمال کر سکتے ہیں، ان پر پابندی عائد کر دی ہے یا پھر ان کے ذاتی اکاؤنٹ کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔

ٹویٹر کے سی ای او جیک ڈورزی کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سوشل میڈیا نے ایک دوسرے سے رابطے میں رہ کر کوئی مشترکہ کارروائی نہیں کی البتہ دوسروں کے اقدامات سے حوصلہ افزائی ضرور ملی۔

ٹرمپ پر پابندی کیوں لگی؟
ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے جواز پر بارہا سوال اٹھایا اور سوشل میڈیا پر خاص طور پر وہ بغیر کسی ثبوت کے بار بار یہ جھوٹا دعوی کرتے رہے کہ ووٹنگ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔ اس سے ان کے حامیوں کے ایک بڑے طبقے نے یہ باور کر لیا کہ انتخابات غیر منصفانہ تھے اور ان کو فتح سے محروم کردیا گیا۔

چھ جنوری کو جب کانگریس میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی جیت کی تصدیق کے لیے ارکان جمع ہوئے تو ٹرمپ کے حامیوں کا ایک برہم گروپ واشنگٹن پہنچا جس سے صدر ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کی چوری کو روکنے کے لیے ”جم کر لڑیں۔” اس کے بعد ہی ان کے حامیوں نے کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا اور عمارت کے اندر گھس کر خوب توڑ پھوڑ کی۔ تحفظ کے لیے کانگریس کے ارکان کو تہہ خانے میں پناہ لینی پڑی۔

ذاتی اکاؤنٹ پر پابندی کے بعد ابتداء میں ٹرمپ نے اپنے حکومتی ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کر کے اس پابندی کو توڑنے کی کوشش کی۔ لیکن چونکہ ٹویٹر اس طرح کی معطلی کے فیصلے پر دوسرے اکاؤنٹ سے بھی ٹویٹ کی اجازت نہیں دیتا اس لیے ان کی تمام ٹویٹس کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا کے اس فیصلے پر شدید نکتہ چینی کی اور اسے آزادی اظہار پر غیر مثالی حملہ قرار دیا۔

بیشتر ڈیموکریٹ سیاست دانوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا جبکہ بعض نے کہا کہ یہ قدم بہت پہلے اٹھانے کی ضرورت تھی۔ لیکن متعدد ریپبلکنز نے اس پر یہ کہہ کر نکتہ چینی کی یہ صدر ٹرمپ کی آزادی رائے کو دبانے کی باغیانہ کوشش ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھی ٹریٹر کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آزادی رائے کے اظہار کا حق بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

Share this:
Mudassar Qayyum
Previous Post (ن) لیگ کے سابق ایم پی اے مدثر قیوم جیل سے رہا
Next Post حوثیوں سے دہشت گرد کا لیبل ہٹا لیں، امریکا سے اقوام متحدہ کی اپیل
Houthis

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.