geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ کا اپنی ہی وکیل سے لا تعلقی کا اظہار

November 23, 2020November 23, 2020 1 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ’ہیر پھیر‘ کے الزامات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی متنازعہ وکیل سڈنی پاول سے کنارہ کشی اختيار کر لی ہے۔ صدر ٹرمپ کی ٹیم کو کئی ریاستوں کے نتائج چیلنج کرنے پر ناکامی کا سامنا ہو چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی پاول اب نہ تو صدر کی قانونی ٹیم اور نہ ہی ان کے لیے ذاتی طور پر کام کرتی ہیں۔ پاول نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں تين نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی شدید مذمت کی تھی۔

اس دھواں دار پریس کانفرنس کے بعد صدر ٹرمپ نے پاول کے ساتھ وابستگی ختم کر دی ہے۔

سڈنی پاول کا دعویٰ تھا کہ ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن کو بڑے مارجن سے شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دعوی کیا کہ کیوبا، وینزویلا اور دیگر ’کمیونسٹ‘ ریاستوں نے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن کے حق میں ہیکر حملوں کے ذریعے الیکشن میں ہیرا پھیری کرائی۔ تاہم ان کی جانب سے ان دعووں کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں ابھی تک شکست تسلیم نہیں کی۔

ٹرمپ کے نجی وکیل روڈی گولیانی الیکشن میں شکست کے خلاف قانونی کارروائی کی سربراہی کر رہے ہیں۔ انہوں نے اسی پریس کانفرنس میں ٹرمپ کے دوبارہ منتخب ہونے کے خلاف ’قومی سازش‘ کی بات کی۔ اس کے علاوہ صدارتی وکیل نے ڈیموکریٹس اور صحافیوں پر زبانی الزام تراشی بھی کی۔

ٹرمپ نے ابھی تک تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم نہیں کی ہے۔ تاہم ان کی جانب سے بغیر کسی ٹھوس ثبوت پیش کیے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے۔ انتخابی کميشن کے اہلکار اور ماہرین اس کی تردید کرتے ہوئے جو بائیڈن کی جیت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ اب تک کئی اہم ریاستوں میں ٹرمپ کی ٹیم کو انتخابی نتائج کو قانونی چیلنج کرنے پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑ چکا ہے۔

Share this:
Joshua Wong
Previous Post ہانگ کانگ: جمہوریت نواز کارکنان کا اقبال جرم کا فیصلہ
Next Post 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
Shafqat Mahmood

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.