geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کا خطرہ مول لیا: تبصرہ

January 4, 2020 1 1 min read
Sollich Rainer
Share this:

Sollich Rainer

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اب بے قابو ہوتے تشدد کے پھیلنے کے خطرات کا سامنا ہے۔ ٹرمپ ایران اور خطے میں جمہوری قوتوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ ایرانی جنرل سلیمانی کے قتل کے ساتھ امریکی صدر ٹرمپ خطے میں جمہوری قوتوں کو کمزور کر رہے ہیں۔

ایرانی جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اب بے قابو ہوتے تشدد کے پھیلنے کے خطرات کا سامنا ہے۔ ٹرمپ ایران اور خطے میں جمہوری قوتوں کو کمزور کر رہے ہیں۔ ڈی ڈبلیو کے رائنر زولش کا لکھا تبصرہ:

امریکا کے حیرت انگیز حملے میں ایران کے چوٹی کے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد کشیدگی اور بحران میں اضافے کے ہر طرح کے اشارے مل رہے ہیں۔ حالات انتہائی خطرناک ہیں۔ تہران حکومت اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے بدلہ لینے کے عزم کا پر زور اظہار سامنے آ چکا ہے۔ تشدد کی آگ بھڑکنے کا خوف صورتحال کے جلد قابو سے باہر ہو جانے کے امکانات کی نشاندہی کر رہا ہے، کیونکہ تہران سلیمانی کے قتل کو تضحیک اور حقیقی اعلان جنگ سے تعبیر کر سکتا ہے۔ ایران اس امریکی کارروائی کا جواب نہ دے کر خاموش بیٹھنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، اپنی داخلی سیاسی صورتحال کے تناظر میں بھی۔

ایران خود بھی عسکری طور پر متحرک ہو سکتا ہے لیکن یہ ضروری بھی نہیں کیونکہ حالیہ برسوں میں سلیمانی کی قیادت میں انتہائی مؤثر فوجی اور خفیہ سرگرمیاں عمل میں آئیں جن کی وجہ اس خطے میں ایران کا وسیع اور عمدہ فوجی نیٹ ورک ہے۔ ساتھ ہی عراق اور شام میں ایران نواز ملیشیا سے لے کر لبنانی حزب اللہ تک اور یمن میں حوثی باغی، جو طویل عرصے سے ایران کے حریف سعودی عرب کے ساتھ براہ راست محاذ آرائی میں بھی شامل ہیں اور اسرائیل اور امریکا کا اعلانیہ دشمن بھی ہیں۔

سلیمانی کے قتل سے گرچہ خطے میں ایران کی طاقت اور توسیع کی پالیسی کے’آپریشنل ہیڈ‘ یا عملی سربراہ کو راستے سے ہٹا دیا گیا ہے اور غیر جانبدارانہ طور پر اس وقت اس حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ تہران حکومت بیرون ملک اپنے سب سے اہم جنرل کو اس طرح کے کسی حملے سے بچانے میں ناکام رہی۔ لیکن مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں کوئی بھی ایسا نہیں، جس کا کوئی متبادل نہ ہو۔ یہاں تک کہ قاسم سلیمانی کا بھی جو نہ صرف بدنام زمانہ القدس بریگیڈ کے سربراہ کی حیثیت سے بلکہ اس نیٹ ورک کو جو انہوں نے خطے میں ایران کی وفادار ملیشیاؤں کے ذریعے بنایا تھا، اس کا بھی مرکزی کردار تھے۔ یہ نیٹ ورک سلیمانی کے بغیر بھی اتنا ہی مؤثراور خطرناک رہے گا۔ مارے جانے والے جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین کا پہلے ہی اعلان ہو چکا ہے۔

سلیمانی بلاشبہ عراق اور شام میں ‘اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے خلاف جنگ میں فوجی قابلیت اور مہارت رکھتے تھے۔ لیکن وہ ایک ایسی حکومت کے دست راست تھے، جو دہشت گردی اور انتہائی ظلم کی حمایت کرتی ہے۔ ایسے شخص کے لیے خاص طور پر افسوس کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ پھر بھی ان کا قتل سیاسی طور پر ایک غلطی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر اور امریکی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کی حیثیت سے نہ صرف ایک ایسے پورے خطے کو جنگ کے خطرے میں ڈال رہے ہیں جہاں سے درحقیقت واشنگٹن کی فوجی موجودگی ختم کرنا چاہتے ہیں، بلکہ ان کے اس اقدام سے خطے میں امریکا دشمن اور مغرب مخالف یکجہتی کے اثرات کے پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھے گا۔ اس سے اب عراق، لبنان اور ایران میں جمہوری احتجاجی تحریکوں کو بھی نقصان پہنچے گا، کیونکہ یہ تمام تحریکیں براہ راست یا بالواسطہ طور پر تہران حکومت کے خلاف تھیں۔ اگر حالات ایسے ہی رہے، تو ٹرمپ براہ راست تہران کے مفادات کی خدمت کا سبب بنیں گے۔

Share this:
Ayatollah Ali Khamenei - Condolences
Previous Post ایرانی رہبر کی اعلیٰ حکام کے ہمراہ قاسم سلیمانی کے اہل خانہ سے تعزیت
Next Post ایرانی جنرل کی ہلاکت کے بعد مزید 3000 امریکی فوجی مشرق وسطیٰ بھیجنے کا فیصلہ
American Soldiers

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.