geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ اور مودی : دو بڑی جمہوری ملکوں میں ایک جیسا ظلم

June 2, 2020June 2, 2020 0 1 min read
Trump and Modi
Share this:

Trump and Modi

تحریر : میر افسر امان

بھارت اور امریکا دنیا میں دو بڑی جمہورتیں ہیں۔دونوں ملکوں کے حکمرانوں کے ایک جیسے رویے ہیں۔ اپنے ہی شہریوں سے تعصب کر کے ظلم و ذیاتی کرتے ہیں۔بھارت میں تو آئے دن مسلمانوں پر متعصب ہندو انتہاپسندوں کی ویڈیو زدیکھ دیکھ کر انسانیت کا کلیجہ منہ کو آتا رہا ہے۔ آج امریکا سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔ امریکی ریاست منی سوٹاکے شہر منی ایپلس میں ایک پولیس وین جس کا نمبر پیلٹ صاف نظر آ رہا ہے۔ اس پولیس وین کے پہیوں کے نیچے ایک امریکی سیا ہ فام جارج فلائیڈشہری دبا ہو ہے ۔ اس کی گردن باہر سامنے نظر آ رہی ہے۔ اس کے جسم سے خون بہ رہا ہے۔وہ کرہ رہا ہے۔ مظلوم کی گردن پر سفید فام امریکی پولیس آفیسر اپنے دونوں گھٹنے رکھ کر دبائو ڈال رہا ہے تاکہ وہ مر جائے۔ اس کے بعد کرہ کرہ کر اس مظلوم نے جان دے دی۔سامنے دوسرا پولیس آفیسرجو شکل صورت سے چینی لگ رہا ہے اس ظلم کی کاروائی پر چوکیداری کر رہا ہے۔سامنے سڑک پرکوئی بھی گاڑی ظلم دیکھ کر رُکتی ہے تو چوکیدار پولیس آفیسر سیٹی بجا کر چلے جانے پر مجبور کر رہا ہے۔کوئی خاتون پولیس سے بات کر رہی ہے۔ نہ جانے اس انسانیت سوز واقعہ کی ویڈیو کس نے بنائی اور وائرل کی۔ ظلم کی اس داستان کو آشکار کرنے پر اللہ ضرور اسے اجر سے نوازے گا۔

بحرل ویڈیو کے وائرل ہونے پر آناً فاناً سارے امریکا میں اس سیاہ فام کے قتل ، نسلی امتیاز اورتعصب کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ہنگامے پھوٹ پڑے۔ مظاہرین نے پولیس گاڑیوں کو جلانا شروع کیا۔ سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک روک دی۔ دکانوں کو لوٹنا شروع کیا۔ ہنگامے چھٹے روز میں داخل ہو گئے۔ امریکا کی تاریخ میں پہلی دفعہ مظاہرین وائٹ ہائوس میں داخل ہو گئے۔ڈونلڈ ٹرمپ کو رات ایک خفیہ بنکر میں گزارنی پڑی۔ ہنگامے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ ٹرمپ حکومت نے امریکا کے ٤٠ شہروں میں کرفیو لگانا پڑا۔ کئی ریاستوں میں نیشنل گارڈ طلب کر لیے گئے۔نیوزی لینڈ، برطانیہ، جرمنی بلکہ پورے یورپ کے کئی شہروں میں بھی امریکی سیاہ فام کے بے رحمانہ قتل پر اور اس کے خاندان کے ساتھ اظہارہار یکجہتی اور بے رحمانہ قتل میں ملوث دونوں پولیس آفیسروںکو قرار واقعی سزا دینے کے لیے مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔ٹرمپ نے امریکی ریاستوں کے گورنرز کو نرمی نہ برتنے اور طاقت کے زور پر مظاہرین کو منتشر کرنے اور دبا دینے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ بلکہ فوجی طاقت استعمال کر کے مظاہرین کو منتشر کرنے کے احکامات بھی دیے گئے۔ انصاف مانگنے والوں کو پکڑنے اور قید کرنے کا کہا گیا۔ اب تک چار ہزار سے زاہد مظاہرین گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی سیاہ فام شہریوں سے تعصب کوئی چھپی ہوئی بات نہیں۔ٹرمپ نے الیکشن ہی سیاہ فام شہروں کے خلاف سفید فام شہریوں کو اُکسا کر لڑا تھا۔ پڑوسی ملک سے روزی روٹی کمانے کے لیے آنے والوں کو روکنے کے لیے سرحد پر دیواد بنانے اور مسلمان تارکین کو امریکا سے نکالنے اور کئی متعصب باتوں پر امریکی عوام کو اُکسا یا تھا۔ ان مظالم کی قیمت پر سفید فا م امریکوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے سز باغ دکھا کر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن جیتا تھا۔ جب کسی ملک کے مرکزی لیڈروں کی ایسی متعصب سوچ ہو تو یہ سوچ نیچے حکومتی اہلکاروں تک پہنچتی ہے۔ عام عوام میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعصب جنم لیتا ہے اور بڑھتا رہتا ہے ۔یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تعصب کا نتیجہ ہے کہ پولیس، جو اپنے شہریوں کی محافظ ہوتی ہے وہ قصائی بن جاتی ہے۔ عوام کو تعصب کی بنیاد پر ظلم کرتی ہے۔ ویسے امریکا میں یہ تعصب پہلے بھی موجود تھا۔ اسی تعصب کی بنیاد پر ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ ماہر تعلیم ، بلکہ امریکی یونیورسٹیوںسے بچوں کی تعلیم میں پی ایچ ڈی کرنے والی مظلوم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت کے ایک متعصب جج نے ناکردہ گناہ امریکی عدلیہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٨٦ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ یہ مظلوم خاتوان اب بھی امریکی جیل گھل سڑ رہی ہے۔

یہی حال دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت کا ہے۔ دہشت گرد ٹرمپ کی طرح دہشت گرد مودی جو ہٹلر جیسی قومی برتری کے ضم میں مبتلا، دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کا بنیادی رکن ہے۔ اسی آر ایس ایس کے کارکن نے ہندوئوں کے مہاتما گاندھی کو سفاکی سے قتل کیا تھا۔ اس تنظیم کی انتہا پسند سو چ کی وجہ سے انگریزوں نے اپنے دور حکومت میںپابندی لگائی تھی۔ یہی آر ایس ایس بھارتی وزیر اعظم مودی کی شہ پر کشمیر اور بھارت کے مسلمانوں کے ظلم و ستم کی چکی چلائے ہوئی ہے۔ آئے ظلم کی داستانوں سے بھری ویڈیوز دنیا کے سامنے آتی رہتی ہیں۔ دہشت گردمودی نے تعصب کی بنیاد پر الیکشن جیت کر،شہریت قانون پاس کیے ہیں۔ جن کے خلاف احتجاج پر امریکا کی طرح پورے بھارت میں مسلمانوں ،ہنددوں، سکھوں اور دوسری اقلیتوں نے مظاہرے کیے تھے۔ بھارت پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے مظلوموں کے ساتھ امریکی پولیس جیسا سلوک کر کے گولیاں چلائیں تھیں۔ ہزاروں مسلمان اس ظلم کی وجہ سے شہید ہوئے تھے۔ یہ مظاہرے کررونا وائرس ،آفاقی عذاب کی وجہ سے رکھے تھے۔مگر عوام کے دلوں میںلاوا پکا ہوا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ پڑے گا۔

قارئین ! دنیا کے دو نام نہاد جمہوریتیں کے دو دہشت گردوں، ڈونلڈد ٹرمپ اور نریدر داس مودی کے تعصب کی وجہ سے جمہوریت پر اعتماد اُٹھ رہا ہے۔ آخر مظلوم قومیں کب تک ظلم برداشت کرتی رہیں گی۔ایک نہ ایک دن ظلم کا پیمانہ بھر جاتا ہے تو پھر جھلکنے لگتا ہے۔ ٹرمپ اور مودی کو اپنے رویے بدلنے پڑیں گے۔ورنہ مکافات عمل کسی ظالم کو نہیں چھوڑتا۔ دنیا میں فرعون،اور نمرود نہیں رہے تو ٹرمپ اور مودی کس باغ کی مولیاں ہیں۔ یہ تایخ کا سبق ہے مگر طاقت کے نشے میں مشغول حکمران تاریخ سے سبق حاصل نہیں کرتے! مگر دنیا کی تاریخ ہی بتاتی ہے کہ مکافات عمل ہمیشہ جاری و ساری رہتا ہے۔ دیکھانا یہ ہے کہ ٹرمپ اور موددی کا نمبر کب آتا ہے۔ مظلوم منتظر رہیں گے!
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان

Share this:
Karachi Public Transport
Previous Post کراچی سمیت سندھ بھر میں اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت
Next Post امریکی سیاہ فام کی موت پر بولنے والی پریانکا کشمیریوں پر خاموش کیوں؟
Priyanka Chopra

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.