geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ٹرمپ کو دوسری بار مواخذے کا سامنا

January 11, 2021 0 1 min read
Trump and Mike Pence
Share this:

Trump and Mike Pence

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی اسی ہفتے صدر کے مواخذے کی کارروائی کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہے۔

اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگرنائب صدر مائیک پینس نے ٹرمپ کو صدر کے منصب کے لیے غیر موزوں قرار نہ دیا تو انہیں مواخذے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ کی چار سالہ مدت صدارت کے دوران ایسا دوسری بار ہوگا کہ انہیں مواخذے کا سامنا کرنا ہوگا۔

مبصرین کے نزدیک نائب صدر مائیک پینس کی طرف سے پچیسویں آئینی ترمیم کے تحت صدر ٹرمپ کو نااہل قرار دیے جانے کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔

سینیئر ڈیموکریٹک ارکان نے اشارہ دیا ہے کہ ایوان نمائندگان میں مواخذے کی کارروائی پر منگل یا بدھ کو ووٹنگ کرائی جا سکتی ہے۔ تاہم امریکی سینٹ میں اس معاملے کو نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حکومت قائم ہونے کے تین ماہ بعد بھیجا جاسکتا ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان کی نظر میں نئے صدر کو اپنے ابتدائی تین ماہ میں ملکی حالات سدھارنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہوگی اور سینٹ میں ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی اقتدار کے سو روز بعد عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے گذشتہ بدھ کے روز واشنگٹن میں امریکی کانگریس کی عمارت پر ہنگامہ آرائی کے بعد سے ان پر ڈیموکریٹک اور ریپبلکن ارکان دونوں کی طرف سے زبردست تنقید دیکھنے میں آئی ہے۔ کیپیٹل ہِل پر توڑ پھوڑ کے واقعات میں پانچ لوگ مارے گئے اور امریکا میں بیشتر مبصرین نے اس غیرمعمولی فساد کے لیے صدر ٹرمپ کو ذمہ دار ٹہرایا۔

پولیس کے مطابق پارلیمانی عمارت میں بدامنی کے دوران چار افراد مارے گئے۔ ان میں سے ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ باقی تین افراد کی موت کی وجہ میڈیکل ایمرجنسی بتائی گئی ہے۔

خود صدر ٹرمپ نے بعد میں ان واقعات کی مذمت کی اور تشدد میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعادہ کیا۔ ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر کے مواخذے کی کوششوں کے پیچھے ‘سیاسی محرکات‘ ہیں اور اس سے امریکا ‘مزید منقسم‘ ہوگا۔

حالیہ دنوں میں صدر ٹرمپ پر تنقید کرنے والوں میں کئی ریپبلکن رہنما بھی سامنےآئے ہیں۔

اتوار کو ہالی وڈ کے سابق ایکشن ہیرو اور ریاست کیلی فورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ شیوازنگر نے ایک وڈیو بیان میں صدر ٹرمپ کو ‘بدترین صدر‘ قرار دیا اور کیپیٹل ہل پر ہنگامہ آرائی کو نازی جرمنی کے دور میں یہودی املاک کے خلاف انیس سو اڑتیس میں جلاؤ گھیراؤ سے تشبیہ دی۔

اسی طرح کم از کم دو ریپبلکن سینیٹروں نے کھل کر صدر پر تنقید کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ مستعفی ہوجائیں۔ تاہم ریپبلکن پارٹی کے کسی سینیٹر نے ابھی تک یہ عندیہ نہیں دیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے مواخذے کی حمایت کریں گے۔

صدر ٹرمپ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ وہ اگلے ہفتے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوں گے۔ تاہم ان کے نائب صدر مائیک پاینس نے کہا ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔

Share this:
Coronavirus in Germany
Previous Post کورونا وائرس، جرمنی میں پیر سے نئی پابندیاں نافذ العمل
Next Post عوام پر ایک اور ‘بجلی بم’ گرا دیا گیا
Electricity

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.