geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اعتماد کا خون

January 8, 2022 2 1 min read
Money Laundering
Share this:

Money Laundering

تحریر : الیاس محمد حسین

قومی احتساب بیورو نے ایک عرصہ سے واویلا مچا رکھا تھا کہ شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے ان لوگوںنے اپنے سیاسی اثرورسوخ کے باعث اربوں روپے غیرقانونی طورپر بیرون ممالک منتقل کئے لوگ یقین نہیں کرتے تھے کہ بڑے میاں صاحب کے بعد چھوٹے میاں صاحب ایسے ہو سکتے ہیں دال میں کالا اس وقت محسوس ہوا جب تحقیقات کے دوران ہی خادم ِ اعلی ٰ کے صاحبزادے سلمان شہباز اور ان کے بہنوئی علی عمران پاکستان سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے اس کیس میں ایک بڑا بریک تھرو ا تب آیا جب شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو گرفتارکرلیا گیا اورپھر اس نے وعدہ گواہ معاف بننے کیلئے درخواست دی ۔ نیب کی ٹیم شہباز شریف فیملے کے خلاف بننے والے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی اور اس کے بیٹے یاسر کو لے کر جوڈیشل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو کی عدالت میں پہنچی جہاں بند کمرے میں ا س نے سنسنی خیز انکشافات کرکے کچہ چھٹہ کھول کررکھ دیا حیرت اور افسوس ہوتاہے کہ اس ملک کو کس کس انداز میں لوٹا گیا مشتاق چینی نے بتایا ہم 2005 سے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے ساتھ کاروبار کررہے ہیں۔

شہباز شریف فیملی کے چیف فنانسل افسر عثمان نے 60 کروڑ روپے کی بلیک منی وائٹ کرنے کی بات کی۔گواہ نے عدالت کو بتایا کہ 2014 میں 21 کروڑ 40 لاکھ کی ٹی ٹی بیرون ملک سے منگوائی، دوسری ٹی ٹی 29 کروڑ روپے کی منگوائی گئی اور یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی کہ رقم باہر سے منگوائی گئی ہے اور جن ناموں اور کمپنیوں ٹی ٹی لگوائی گئی ان کو میں نہیں جانتا۔گواہ مشتاق چینی کے مطابق سلمان شہباز اور میرے درمیان قرض کا فرضی معاہدہ کیا گیا جب کہ ٹی ٹی کی رقوم سلمان شہباز کے اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیں۔گواہ نے اعتراف کیا کہ ہم کاروبار اور پیسہ وائٹ ہونے کے لالچ میں کام کرتے رہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں یہ بھی اعتراف کیاکہ کروڑوں روپے قرض کے فرضی معاہدے کیے گئے، سلمان شہباز نے ٹرانزیکشنز کو قانونی بنانے کیلئے 2 فرضی معاہدے کیے، ایک معاہدہ میرے، دوسرا میرے بیٹے کے ساتھ کیا گیا، معاہدوں کے مطابق سلمان شہباز کو 61 کروڑ قرض دیا گیا جو رقم سلمان شہباز کو ٹرانسفر کی وہ انہی کی تھی، دونوں معاہدے فرضی تھے، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، سلمان شہباز نے 10 کروڑ ہماری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے، ہم پیسہ وائٹ ہو جانے کی لالچ میں کام کرتے رہے، مجھے اپنے گناہ کا احساس ہے، قانون کی مدد کیلئے تمام حقائق پر مبنی بیان دیا، جرم سرزد ہوا، معافی دی جائے۔مشتاق چینی نے بیان میں کہا میں نے بینک الفلاح سمیت متعدد بینکوں میں اکاؤنٹ کھلوائے، بینک الفلاح کے منیجر عبدالقیوم کے ساتھ اسی وجہ سے تعلق بن گیا، عبدالقیوم کا بیٹا قاسم قیوم بھی منی چینجر کا کام کرتا تھا۔

اس سے بھی تعلق بن گیا، 2014 میں شہباز شریف فیملی کے سی ایف او محمد عثمان نے سلمان شہباز کیلئے 60 کروڑ کی رقم کرنے کا کہا، میں نے کہا اتنی بڑی رقم دے نہیں سکتا، جیسے جیسے رقم میرے اکاؤنٹ میں آتی رہی، سلمان شہباز کے چیک کاٹ کر دیتا رہا۔وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے انکشاف کیا مشتاق اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ میں بھی 2 کروڑ 93 لاکھ کی بیرون ملک سے ٹی ٹی لگوائی گئی، میرے اکاؤنٹ میں یہ رقم سلمان شہباز کے سی ایف او نے بھجوائی، جس سے کوئی تعلق نہیں، سلمان شہباز کے ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی، کمپنی سے 10 کروڑ بذریعہ چیک پہلے میری کمپنی میں منتقل کیے گئے، 10 کروڑ کے چیک سلمان شہباز نے کاٹ کر عثمان کے حوالے کر دیئے، میری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑ روپے سلمان شہباز کے ملازم طاہر نقوی کیکمپنی سے ٹرانسفر ہوئے وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی نے مزید کہا مشتاق اینڈ کمپنی کے اکاؤنٹ میں بھی 2 کروڑ 93 لاکھ کی بیرون ملک سے ٹی ٹی لگوائی گئی۔

میرے اکاؤنٹ میں یہ رقم سلمان شہباز کے سی ایف او نے بھجوائی، جس سے کوئی تعلق نہیں، سلمان شہباز کے ملازم سید طاہر نقوی کے نام پر کمپنی بنائی گئی، کمپنی سے 10 کروڑ بذریعہ چیک پہلے میری کمپنی میں منتقل کیے گئے، 10 کروڑ کے چیک سلمان شہباز نے کاٹ کر عثمان کے حوالے کر دیئے، میری کمپنی کے اکاؤنٹ میں ٹی ٹی کے ذریعے 50 کروڑ روپے سلمان شہباز کے ملازم طاہر نقوی کے کمپنی سے ٹرانسفر ہوئے۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے رمضان شوگر ملز کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے جس میں حمزہ شہباز کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ سابقہ خادم ِ اعلی ٰ شہباز شریف سے بھی نیب پوچھ گچھ کرچکی ہے۔

نے ایک عرصہ سے واویلا مچارکھا تھا کہ شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے ان لوگوں نے اپنے سیاسی اثرورسوخ کے باعث اربوں روپے غیرقانونی طورپر بیرون ممالک منتقل کئے تحقیقات کے دوران ہی خادم ِ اعلی ٰ کے صاحبزادے سلمان شہباز اور ان کے بہنوئی علی عمران پاکستان سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے گھرکے بھیدی کے ہولناک انکشافات جان کر ذل بہت رنجیدہ ہے کہ ان لوگوںکو پاکستان کے عوام نے کیا عزت دی اور یہ کیا نکلے؟ آج مجھے نہ جانے کیوں وہ شخص رہ رہ کر یادآرہاہے جس نے بڑے پر اعتماد لہجے میں کہا تھا جس دن نام نہاد خادم ِ اعلی ٰ کے کرتوت سامنے آئے لوگ آصف زرداری کی کرپشن کے قصے بھول جائیں دل نہیں مانتا تھا کہ کوئی ایسے اعتمادکا خون بھی کرسکتاہے ۔۔۔پھر اس نے کہاتھا بھیا دولت چیز ہی ایسی ہے دیکھنا صرف آپ کانہیں لگتاہے پوری قوم کے اعتمادکا خون ہوگا اس کا کہا سچ ثابت ہوا اور سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
FM95 Punjab Rung
Previous Post ایف ایم 95 اور ڈاکٹر نظام الدین
Next Post سیاحتی مقام مری میں سانحہ برپا، برفانی طوفان میں پھنس کر 22 افراد جاں بحق
Murree Snowfall

Related Posts

نیشنل مال کی گھاس پر “86 47” کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کے خلاف دھمکی کے الزامات پر تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.