geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تونس کے دستور کے مطابق فیصلے کیے، حکومت کا تختہ نہیں الٹا: صدر قیس سعید

July 27, 2021 0 1 min read
President Qais
Share this:

President Qais

تونس (اصل میڈیا ڈیسک) تونس کے صدر قیس سعید نے کہا ہے کہ انھوں نے دستور پر عمل درآمد کرتے ہوئے حالیہ فیصلے کیے ہیں اور انھوں نے حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے ایسا نہیں کیا ہے۔

قیس سعید نے ایک روزقبل تُونسی آئین کی دفعہ19 کے تحت حاصل ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے وزیراعظم ہشام میشیشی کو برطرف کردیا تھا اور پارلیمان کو 30 روز کے لیے معطل کردیا ہے۔

صدرقیس کے سیاسی مخالفین نے ان پر فوج سے مل کر حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام عایدکیا ہے لیکن انھوں نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔اسلامی جماعت النہضہ کے حامیوں نے ان کے فیصلے کے خلاف پارلیمان پر دھاوا بولنے کی کوشش کی ہے اور دارالحکومت تُونس میں دھرنا دیا ہے۔

تُونسی صدر نے سوموار کو جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں عوام پرزوردیا ہے کہ وہ پُرامن رہیں اور کسی اشتعال انگیزی کا جواب نہ دیں۔انھوں نے کہا:’’میں تُونسی عوام پر زوردوں گا کہ وہ سڑکوں پر نہیں نکلیں کیونکہ کسی قوم کو سب سے زیادہ جس خطرے کا سامنا ہوسکتا ہے، وہ اس کا اندرونی دھماکا ہی ہوسکتا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ ایسےہیں جنھوں نے انقلاب کو لوٹ مار میں تبدیل کردیا اور عوام کی منشاء کے ساتھ ڈکیتی کی گئی ہے۔

صدرقیس سعید نے سوموار کی شام سات بجے سے صبح چھے بجے تک کرفیو نافذ کردیا ہے۔یہ کرفیو جمعہ 27 اگست تک نافذالعمل رہے گا اور اس دوران میں شدید بیمارمریضوں اورشب کے وقت کام کرنے والے کارکنان کے سوا کسی کو گھروں سے باہرنکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

صدارتی حکم کے تحت دن کے اوقات میں عوامی شاہراہوں پر یاعوامی چوکوں ، چوراہوں میں تین افراد کے اکٹھا ہونے پر بھی پابندی عاید کردی گئی ہے۔

امریکا نے تُونس میں رونما ہونے والے واقعات پر اپنی تشویش کا اظہارکیا ہے اور ملک میں امن وامان برقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔وائٹ ہاؤس کی خاتون ترجمان جین ساکی نے ایک نیوزبریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا تُونس کی سینیرقیادت سے رابطے میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’’ہم وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ سے اعلیٰ سطح سے تُونسی لیڈروں سے رابطے میں ہیں تاکہ ان سے ملک کی صورت حال کے بارے میں مزید جان سکیں۔ہم جمہوری اصولوں کے مطابق تُونس کی آگے بڑھنے کی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں۔‘‘

جین ساکی نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے ابھی یہ طے نہیں کیا ہے کہ آیا تُونس میں حکومت کے خلاف بغاوت برپا کی گئی ہے اوراس کا تختہ الٹا گیا ہے۔وہ امریکی محکمہ خارجہ کے قانونی تجزیے کا منتظر ہے،اس کے بعد وہ تُونس میں وزیراعظم کی برطرفی کے بارے میں کوئی فیصلہ کرے گا اور صدر کے اقدام کو کوئی نام دے گا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ تُونس کوگذشتہ ایک عشرے کے دوران میں پہلی مرتبہ اس نوعیت کے سیاسی بحران کا سامنا ہے اور صدر نے فوج کی مدد سے منتخب وزیراعظم کو چلتا کیا ہے ورنہ پہلے 2011ء کے عوامی انقلاب کے بعد سے ملک میں جیسے تیسے جمہوریت کا پہیّا چلتا رہا ہے اور دستور کے مطابق ملک میں انتقالِ اقتدار کاعمل مکمل ہوتا رہاہے۔

Share this:
Pakistan Team
Previous Post مشکل کیریبیئن کنڈیشنز میں فتح کے نسخوں کی تلاش
Next Post اسرائیل نے متحدہ عرب امارات میں اپنا پہلا سفیر مقرر کر دیا
Israeli Foreign Minister

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.