geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترکی میں لاک ڈاؤن اور سخت: کھلونوں، اسٹیشنری اور میک اپ کی فروخت پر پابندی

May 5, 2021 1 1 min read
Turkey lockdown
Share this:

Turkey lockdown

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن کے نئے اصول و ضوابط طے کر دیے ہیں۔ کھلونوں، اسٹیشنری اور میک اپ جیسی غیر ضروری اشیاء کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

یورپ اور ایشیا کے سنگم پر واقع ملک ترکی میں تمام غیر ضروری اشیاء کی دکانوں اور سپر مارکیٹوں سے متعلق ملک میں جاری شٹ ڈاؤن میں مزید سختی کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب کھلونوں، اسٹیشنری اور میک اپ وغیرہ کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق تمام اسٹورز نے الیکٹرانک مصنوعات، ملبوسات، باغبانی کے سامان اور موٹر گاڑیوں کے پرزوں کی فروخت بھی بند کر دی ہے۔

ترکی اس وقت سخت ترین لاک ڈاؤن سے گزر رہا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ترکی میں بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز اور کووڈ انیس کے شکار افراد کی اموات کی شرح بہت بڑھ چکی ہے۔ موجودہ بہت سخت لاک ڈاؤن 17 مئی تک مؤثر رہے گا۔ یہ پابندیاں عیدالفطر کی سہ روزہ تعطیلات کے دوران بھی نافذ رہیں گی۔

ترکی میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ان سخت ترین پابندیوں سے غیر ملکی سیاحوں کو استثنیٰ حاصل رہے ہے۔ مقامی باشندوں کو تاہم اپنے گھروں سے باہر نا نکلنے کی تاکید کی گئی ہے۔ یہ شہری اشیائے خورد و نوش اور اور دیگر ضروری سامان کی خریداری کے لیے تاہم گھروں سے نکل سکتے ہیں۔ مگر اس کے لیے چند گھنٹے مخصوص کر دیے گئے ہیں۔ شہریوں کو اندرون شہر سفر کے لیے متعلقہ اجازت نامے پیش کرنا ہوں گے۔ میک اپ اور خوشبوؤں کی فروخت مکمل طور پر روک دی گئی ہے۔ اس بارے میں وزارت داخلہ نے ترکی کے تمام 81 صوبوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ان احکامات کے تحت تاہم ترک شہریوں کو حفظان صحت سے متعلق اہم مصنوعات یا صفائی ستھرائی کے لیے درکار اشیاء اور پالتو جانوروں کی خوراک وغیرہ خریدنے کے لیے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور کووڈ انیس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کی وجہ سے صدر رجب طیب ایردوآن پر اپوزیشن پارٹیوں کی تنقید بڑھتی جا رہی ہے۔ حزب اختلاف کی جماعتیں اور بہت سے ترک باشندے حکومت کو کورونا کے بحران کی سنگینی کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں کیونکہ صدر ایردوآن کی حکمران جماعت نے بڑے پیمانے پر سیاسی ریلیاں نکالیں اور ان سرگرمیوں کے دوران لاک ڈاؤن کے تحت سماجی فاصلے رکھنے کی لازمی شرط بھی نظر انداز کر دی گئی۔ اس پر بہت سے لوگ اور اپوزیشن کے اراکین پارلیمان صدر ایردوآن کو وبا کے دوران نئی ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔

Share this:
United States, Iran
Previous Post امریکا، ایران میں قیدی تبادلے کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوا، جوہری مذاکرات الگ ہیں: وائٹ ہاؤس
Next Post جرمنی میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے جرائم کا نیا سالانہ ریکارڈ
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.