geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ترکی کی شمالی شام میں کردوں کو نکال باہر کرنے کی دھمکی

October 29, 2019 0 1 min read
Mevlut Cavusoglu
Share this:

Mevlut Cavusoglu

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی شام سے کرد جنگجوئوں کے انخلاء کے باوجود ترکی نے اس علاقے میں کردوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔ تُرکی کے وزیر خارجہ مولود جاووش اوگلو نے پیر کو دھمکی دی کہ اگر کرد گروپ ‘وائی پی جی’ کے جنگجو روس کے ساتھ معاہدے کے تحت شمال مشرقی شام میں پیچھے نہیں ہٹے تو ترکی انہیں طاقت کے ذریعے وہاں سے بے دخل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے شمالی شام میں فوجی آپریشن معطل کیا ہے ختم نہیں کیا ہے۔ ہم ‘سیف زون’ میں دہشت گردوں کے انخلا کے منتظر ہیں۔ فوج ابھی بھی ہدایات کا منتظر ہے۔

کرد تنظیم ایس ڈی ایف میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر مصطفیٰ بالی نے ٹویٹر پر کہا کہ سیز فائر معاہدے کے اعلان کے باوجود ترکی اور اس کے وفادار دھڑوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے۔ راس العین ، عین العرب (کوبانی) اور تل تمر میں کردآبادیوں پر بھاری ہتھیاروں اور ڈرون طیاروں سے حملے جاری ہیں۔

بالی نے مزید کہا کہ ایسے لگتا ہے کہ ترکی کا معاہدے کے باوجود لڑائی روکنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اسی تناظر میں شام کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘سانا’ نے جنوبی راس العین کے دیہی علاقوں میں الطویلہ اور الصکلاویہ کے نواحی مقامات اوردیہات میں ترک فوج اور کرد جنگجوئوں کے درمیان مارٹر گولوں اور دیگر ہتھیاروں سے جھڑپیں جاری ہیں۔

ایجنسی نے ٹویٹر پر پوسٹ ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ تُرک افواج اور اس کے وفادار دھڑوں نے راس العین کے مشرق میں دیہی علاقے مضبعۃ گاؤں پر قبضہ کرلیا ہے

یہ قابل ذکر ہے کہ شمالی شام میں لڑنے والی کرد تنظیم ‘ایس ڈی ایف’ نے شامی فوج کے ساتھ مل کر ترکی کے ساتھ اسٹریٹجک سرحدی علاقوں میں کمک بھیج دی تھی۔ اس کے بعد کرد ڈیموکریٹک فورسز نے عین العریب سے صرین کی طرف انخلاء شروع کردیا تھا۔ چند روز پیشتر سوچی میں ترکی اور روس کے درمیان طے پائے معاہدے کے تحت کرد جنگجوئوں ترکی کی سرحد سے دور ہٹنا شروع کردیا اور سرحدی علاقے ترک فوج کے حوالے کردیے تھے۔ مگراس کے باوجود ترکی فوجی کارروائیاں اور کردوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنےوالے ادارے ‘سیرین آبز ویٹری’ کے مطابق شام کے شمالی علاقے میں 500 سے زیادہ امریکی فوجی سازوسامان سمیت سوموار کو دوبارہ اپنے چھوڑے ہوئے اڈوں پرلوٹ آئے ہیں۔

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے داعش کے لیڈرابوبکر البغدادی کی ہلاکت کے ایک روز بعد ان امریکی فوجیوں کی شام میں واپسی کی اطلاع دی ہے۔ ان کا ایک فوجی اڈا شام کی ایم 4 شاہراہ پر تل تمر اور تل بیدارکے درمیان واقع ہے۔ یہ علاقہ عراق کی سرحد ،قامشیلی اور شمالی شہر حلب کے درمیان واقع ہے۔

آبزر ویٹری نے مزید اطلاع دی ہے کہ امریکی طیارے گذشتہ پانچ روز سے شام کے شہر سیرین کے ہوائی اڈے پر اتر رہے تھے۔ان طیاروں سے گاڑیاں ،فوجی سازوسامان اور آلات بھی اتارے جارہے تھے۔

ان کے علاوہ 85 گاڑیوں اور ٹرکوں پر مشتمل امریکی فوج کے دوقافلے اتوار کی شب عراق سے شامی سرزمین میں داخل ہوئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دو ہفتے قبل شام سے اپنی مسلح افواج کو واپس بلانے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکی فوجی شام کے شمال مشرقی علاقے میں ترکی کی فوجی کارروائی میں حصہ نہیں لیں گے۔بعد میں امریکی صدر نے اپنے اس فیصلے کا دفاع کیا تھا ۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری اسٹیفنئی گریشم نے تب ایک بیان میں کہا تھا کہ” امریکی افواج نے داعش کی علاقائی خلافت کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ اب وہ اس علاقے میں نہیں رہیں گی۔

شام کے آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق ، پیر کے روز ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد ، شمالی شام میں تازہ ترین پیشرفتوں میں ، امریکی افواج ان اڈوں پر واپس چلی گئیں جہاں سے وہ گذشتہ چند روز کے دوران شام سے شمال اور شمال مشرق میں پیچھے ہٹ گئیں۔

Share this:
Abu Bakr al-Baghdadi
Previous Post البغدادی کی لاش سمندر بُرد کر دی گئی: پینٹا گان
Next Post حکومتی ٹیم کے اہم رکن نے جسٹس قاضی فائز کی جاسوسی کروائی
Justice Qazi Essa

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.