geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اگر عمل کی کمی نہ ہو تو عالم اسلام نہ تو کمزور ہے اور نہ ہی لاچار: ایردوان

December 19, 2019 0 1 min read
Recep Tayyip Erdogan
Share this:

Recep Tayyip Erdogan

کوالالمپور (اصل میڈیا ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے سلامتی کونسل کی ساخت میں تبدیلی کے موقف کو ایک دفعہ پھر دوہرایا ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے ملائیشیا کی میزبانی میں منعقدہ کوالالمپور سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔

ایران کے صدر حسن روحانی اور قطر کے امیر تمیم بن حماد التانی سمیت 50 سے زائد ممالک سے 650 نمائندوں کی شرکت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے فاتحین کی طرف سے اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے قائم کردہ اور 1.7 بلین انسانوں کی تقدیر کو 5 ممالک کے ہاتھ میں دینے والے اس نظام کا وقت ختم ہو چکا ہے۔

صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ہی نہیں اسلامی تعاون تنظیم پر بھی نظر ثانی اور تبدیلیوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ “عالم اسلام کو ایک جگہ جمع کرنے والے پلیٹ فورموں کا سب سے بڑا مسئلہ عمل کی کمی ہے۔

اگر ہم مسئلہ فلسطین میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر پا رہے یا پھر مذہبی فرقہ واریت کو استعمال کر کے ہمارےجغرافیے کو تار تار کرنے والوں کو روک نہیں پا رہے تو اس کی وجہ یہی بے عملی ہے۔ اگر یہ کمی نہ ہو تو عالم اسلام نہ تو کمزور ہے اور نہ ہی لاچار”۔

عالمی اسلام پر تنقید کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ “اگر آبادی، پیٹرول اور قدرتی گیس جیسے بیش بہا امکانات کے باوجود عالمِ اسلام کا ایک بڑا حصہ غربت اور جہالت کے ساتھ بر سرپیکار ہے تو اس کی وجہ سب سے پہلے ہمیں اپنے آپ میں تلاش کرنی چاہیے”۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اسلامی جغرافیہ کے پاس توانائی کے بہت بڑے ذخائر ہیں لیکن اس کے باوجود 350 ملین مسلمان بھوک اور افلاس کے ساتھ جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ” امیر ترین مسلمان ملک اور غریب مسلمان ملک کے درمیان فرق 200 گنا سے بھی زیادہ ہے۔ دنیا بھر میں خواندگی کی شرح 82.5 فیصد ہے جبکہ مسلمان ممالک میں یہ شرح 70 فیصد کے لگ بھگ ہے۔

علاقے میں جاری جھڑپوں کے خاتمے پر بھی زور دیتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ “دنیا بھر میں ہونے والی جھڑپوں میں جو ہلاکتیں ہو رہی ہیں ان کا 94 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے۔ اس وقت دنیا میں فروخت کئے جانے والے ہر تین عدد اسلحے میں سے ایک مشرق وسطیٰ جا رہا ہے۔ یعنی مختصراً یہ کہ مسلمان تو ایک دوسرے پر گولیاں برسا رہے ہیں لیکن مغرب کے اسلحہ تجار امیر سے امیر تر ہوتے جا رہے ہیں”۔

Share this:
Pervez Musharraf
Previous Post پاکستانی عدلیہ کابہت احترام ہے اور انصاف کی امید رکھتا ہوں: سابق صدر پرویز مشرف
Next Post بھارتی ارادے درست نہیں، ہماری ایجنسیز نے غیر معمولی حرکت محسوس کی ہے: شاہ محمود قریشی
Shah Mahmood Qureshi

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.